ٹرن اراؤنڈ ٹائم - جہاز کی دوبارہ فضا میں واپسی

عسکری

معطل
یہ ایک سوال تھا پر بات بڑھ گئی تو سوچا اسے ایک موضؤع بناتے ہیں

دوبارہ جانا اتنا آسان نہیں ہوتا ٹرن اراؤنڈ ٹائم بہت لمبا ہوتا جا رہا ماڈرن جہازوں کا ۔ مثلا دنیا کے سب سے مہنگے اور پاورفل جہاز ایف-22 راپٹر کو ایک گھنٹا اڑنے کے بعد 30 گھنٹے مینٹینس میں لگتے ہیں ٹرن اراؤنڈ ہونے میں ۔ جب ایک بار لینڈ کر گئے تو چپ کر کے آرام سے بیٹھو جب تک جہاز تیار نہیں ہو جاتا ۔
بہت سارے کام ہوتے بہت ہی کام اور ہر کام زمہ داری سے کیا جاتا ہے ہر چیز کو پوری طرح چیک کیا جاتا ہے کئی پارٹس چیک یا تبدیل کئی لیکوڈ چیک یا تبدیل کیے جاتے ہیں کئی چیزیں یاک بار استمال کی ہوتی ہیں اور بہت بہت کچھ آپکو بتا دوں روسی جہازوں کا ٹرن اراؤنڈ ٹائم امریکی جہازوں سے بہت زیادہ ہے نیکس سورٹی ٹائم یعینی اگلی پرواز کا روسی جہازوں میں بہت جھمیلہ ہوتا ہے انجن ٹھنڈا ہی 6-7 گھنٹوں میں ہوتا ہے چیک کیسے ہو گا ؟اپنے پیارے ایف سولہ کو 5 گھنٹے 10 منٹ سے 5 گھنٹے 30 منٹ نیکسٹ سورٹی میں لگتے ہیں۔
جہاز جیسے ہی لینڈ کرتا ہے رن وے پر ائیر بریکس کے ساتھ پیرا شوٹ بریکس استمال کر کر پیرا شوٹ چھوڑتا ہے تو وہاں پر موجود گراؤنڈ کریو اس شوٹ کو اکٹھا کرتا ہے رن وے کلئیر کی رپورٹ دیتا ہے تو ہی دوسرا جہاز اترتا ہے ۔کریو پیرا شوٹ کو گاڑی میں لاد کر اس کے ہینگر لے جاتا ہے جسے دوبارہ اچھی طرح سے فولڈ کر کے جہاز پر نصب کیاجاتا ہے ۔جہاز رن وے سے ٹیکسی وے پر کنٹرول کے آرڈر سے جاتا ہے اور پھر ٹارمک پر اپنی مخصوص جگہ پر جاتا ہے جہاں پر اسے آئی ٹی سی تک مارشل گائیڈ کر کے لے جاتے ہیں ۔ اور تمام کے تمام سیکورٹی پنز کورز اور کنٹرولز سیٹ کر کے جہاز کو سیکیور کیا جاتا ہے
  1. اب ان بندوں کا کام شروع ہوتا ہے
    اے مین - کریو یچف
    بی مین اسسٹنٹ کریو چیف
    ویپنز سپیشلسٹس لوڈر 3 سے 5
    پی او ایل - فیول ٹرک والا
    ای او آر


    بی مین جہاز کے ٹائر - جہاز کے چوک ہائیڈرولک سسٹم - بریک - اوور ہیٹنگ کنڈیشنشز - اور گزشتہ سورٹی میں ہونے والے جنگی نقصان کو چیک کرتا ہے ۔ اگر کہیں بھی کوئی بھی ڈیمیج ہو تو جہاز کو مینٹینس ڈیپارٹمنٹ بھیج دیا جاتا ہے اور بیس کمانڈر کو اطلاع کر دی جاتی ہے جو آپریشنل آفیسرز جیسے پائلٹ سکواڈرن لیڈر سب کو بتا دیتا ہے
    اگر بی مین جہاز کو سروس ایبل کلئیر کر دے تو جہاز اے مین کو مل جاتا ہے جو
    جہاز کے انجن داخلی خارجی انٹلز ایکزاسٹس -سٹرکچر - انجن اور ایوینکس کے تمام اوپن حصے اور راڈار چیک کرتا ہے یا سپروائز کرتا ہے ۔ بریکوں کی گرمی سی ایف ٹی اور ڈراپ ٹینکوں کی پنیں چیک کی جاتی ہیں

    اس کے بعد جہاز کو ویپنز کریو نمبر 1-2-3 کے حوالے کر دیا جاتا ہے جو کہ جہاز پر ایز آرڈر ہتھیار لوڈ کرتے ہیں جو کہ ان کے پاس آپریشنز سے پہنچ چکا ہوتا ہے ہتھیاروں کی تنصیب ایک زمہ دارانہ کام ہے جس پر وقت لگتا ہے اور مشقت بھی ۔

    اس کے بعد جہاز کو فیول انسپکٹر کے حوالے کر دیا جاتا اور جہاز کو ری فیولنگ ایرے میں لے جا کر مارشل ہر چیز کو 50 فٹ دور کر دیتا ہے عملے کی سیکیورٹی اور سب کلئیر کے بعد عملہ جہاز میں یاندھن بھرتا ہے اور اس وقت ہر طرح کی الیکٹرونکس کو بند کر دیا جاتا ہے حتی کہ جہاز کی ٹیل پر لگی اینٹی کولیشن لائٹس بھی آف کر دی جاتی ہے جہاز کا ایریل ریفیولنگ کور کھول دیا جاتا ہے تاکہ جہاز میں سے ایک سائیڈ سے فیول جائے تو دوسری طرف سے ہوا نکل سکے ورنہ پریشر بلاسٹ پکا سمجھو ۔

    ۔ جہاز میں پریشر اور دوسرے بھی چیک اپس ہوتے ہیں ۔
    اگر بیٹری ری چارج ایبل ہو اور جہاز میں اے پی یو نا ہو تو یہ ایک الگ سے دھندا ہوتا ہے جس پر مزید کام کرنا ہوتا ہے ۔

    اب جہاز جانے کے لیے تیار ہے پر کام بہت سارا باقی ہے
    کریو چیف پائلٹ پروب -اٹیک پروب - سٹیٹک پروب - انجن انٹل - انجن ایکزاسٹ کے کور ہٹا تا ہے اور ہیڈ فون لگا لیاتا ہے ۔
    شارٹ آپریشنل چیک آؤٹ کا عملہ راڈار الیکٹرونکس اور انوائیرمنٹل سٹمز کو چیک کرتا ہے تاکہ کچھ رہ نا گیا ہو ۔
    ویپنز کریو کا چیف اور اس کامددگار آخری بار میزائیلوں بموں ہتھیاروں اور ان کو کور پنز کو چیک کرتے ہیں

    اب کریو چیف اریسٹنگ گئیر - اجیکشن سیٹ سیکیورٹی پن - گراؤنڈ سیفٹی پن نکال دیتا ہے بیلٹ اور پائلٹ شوٹ چیک کرتا ہے

    کریو چیف تب جہاز کے ارد گرد کھوم کر آخری بار ہر چیز دیکھتا ہے
    پائلٹ کو سب کلئیر کا بتا کر اوکے دی جاتی ہے وہ خود بھی چیک کرتا ہے اور بیٹھ جاتا
    ایک کریو ممبر پائلٹ کو سیٹ ہونے اور سسٹمز انسٹال میں مدد دیتا ہے​
    جہاز کا سرا کا سارا سامان ہٹا دیا جاتا ہے وارننگ کی ہر چیز اور سیڑھی جس پر چڑھ کر پائلٹ اوپر پہنچتا ہے وہ بھی جہاز سے دور کر لی جاتی ہی الغرض سامان سمیٹ لیا جاتا ہے۔

    کریو چیف جہاز کو لائن اپ کرتا ہے اور جہاز سیٹ ہو کر رن وے کے آکر میں جا رکتا ہے جہاں ای او آر اینڈ آف دی رن وے عملہ جہاز کو رکوا کر اس سے کمیونیکیشن سسٹم نصب کرتا ہے اور 4 انہی رینک کے انہی کام والے عملے کے ارکان جہاز کی ہر وہ چیز چیک کرتے ہیں ایک بار جو پچھلوں نے کام کیا ہو ۔ یہاں کا اے مین جہاز کو تھمبز اپ دیتا ہے اور جہاز ٹاور سے ٹاور رپورٹ کلئیر فار ٹیک آف لے کر اڑ جاتا ہے​
 

عسکری

معطل
پاکستان ائیر فورس کا عملہ جہاز کو سیکیور کرتے ہوئے
jj-1.jpg
 
عسکری بھائی کیا یہ درست ہے کہ پاکستان میں حالات امن میں آپریشنل بیسیز پر کچھ جہاز بمعہ ہواباز اسٹینڈ بائی (یعنی کاک پٹ میں) حالت میں رہتے ہیں؟ اور پیشگی معذرت اور احترام کے ساتھ ایک کچھ تیڑھا سوال کیا ہمارے یعنی پاکستان کے سارے ریڈاروں کا رخ یا توجہ صرف مشرقی یا جنوبی سرحدوں پر ہی ہے؟ مغرب اور شمال کی طرف سے ہم نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں؟
 

عسکری

معطل
انجن کریو انجن چیک کرتے ہوئے نوٹ یہ پائلٹ نہیں گراؤنڈ کریو ممبر ہے اور جہاز کے انٹل پر ایک نیٹ لگایا گیا ہے تاکہ انجن کسی انسان یا کوئی چیز نا کھینچ لے
PAF-F-16-Block-50.jpg
 
Top