قیصرانی

لائبریرین
بی بی سی اردو کے مطابق کیسنی خلائی جہاز نے زحل کے چاند ٹائٹن پر پلاسٹک کی موجودگی دریافت کی ہے۔ تاہم خبر کی تفصیل یہ بتاتی ہے کہ ایک مالیکیول جسے پروپین کہتے ہیں، ہائیڈرو کاربن کا انتہائی بنیادی مالیکیول ہے اور پلاسٹک کے بنیادی اجزائے ترکیبی میں سے ایک، دریافت ہوا ہے جو اچھنبے کی بات نہیں۔ تاہم اب تک اس مالیکیول کا دریافت نہ ہونا سائنس دانوں کو پریشان کر رہا تھا۔ ٹائٹن پر ہائیڈرو کاربن کے وسیع سمندر یا جھیلیں موجود ہیں
 

زیک

مسافر
تاہم خبر کی تفصیل یہ بتاتی ہے کہ ایک مالیکیول جسے پروپین کہتے ہیں، ہائیڈرو کاربن کا انتہائی بنیادی مالیکیول ہے اور پلاسٹک کے بنیادی اجزائے ترکیبی میں سے ایک، دریافت ہوا ہے جو اچھنبے کی بات نہیں۔

Propane نہیں بلکہ propylene
 

قیصرانی

لائبریرین
Propane نہیں بلکہ propylene
شکر ہے کہ کسی نے تو توجہ سے پڑھا۔ خبر میں یہ لکھا تھا
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز کیسینی کو زحل کے ٹائیٹن نامی چاند پر پروپِین یا پروپائلین کے شواہد ملے ہیں۔
تدوین: Propane نہیں یہ Propene ہے شاید
 
آخری تدوین:
Top