تعارف ًًٰ میں کون؟ ۔۔۔

عمارحسن

محفلین
محفل میں خوش آمدید محترم عمار حسن صاحب۔
باوجود سافٹ وئیر انجینئر ہونے بمعہ شادی شدہ ہونے کے، آپ کے شوق کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔
اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کا سکون عطا فرمائے۔
آمین
یقین جانیے کہ سافٹ وئیر اور یہ صنف نازک ہی ایک زریعہ بنے ہیں ایسے اچھے شوق کا ۔۔۔۔ آپکی دعا کا شکریہ۔
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
یقین جانیے کہ نہ سافٹ وئیر اور یہ صنف نازک ہی ایک زریعہ بنے ہیں ایسے اچھے شوق کا ۔۔۔۔ آپکی دعا کا شکریہ۔
آپ اگر اس جملے کو دوبارہ لکھیں گے تو مجھ جیسے کم علم بھی آپ کی دانش سے بہرہ مند ہو سکیں گے۔
بہت بہت شکریہ
 

اوشو

لائبریرین
برادر اوشو ، اپنے میرا استقبال کیا اس محفل میں، جیسے کسی بھی مکانی محفل میں جو پہلا شخص ملتا ہے آپ یقینا اس کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، انشاللہ یہاں بھی ایسا ہی رہے گا۔

اور میں دعا کرتا ہوں کہ یہ یادیں خوشگوار ہوں :)
خوش رہیں
بہت جئیں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تعارف کا عنوان: میں کون؟
اور پہلے الفاظ۔۔۔ "میں ایک شادی شدہ"

میاں۔۔۔ بہت خوب تعارف ہے۔۔۔ محفل میں خوش عام دید۔۔۔

ویسے ایک سوال ذہن میں آگیا۔۔۔
کہ یہ دل سے آزاد ہونے سے کیا مراد ہے؟ دل نے آپ کو آزاد چھوڑ رکھا ہے؟ یا آپ نے دل کو۔۔۔۔
 

عمارحسن

محفلین
تعارف کا عنوان: میں کون؟
اور پہلے الفاظ۔۔۔ "میں ایک شادی شدہ"

میاں۔۔۔۔
جناب عالی ، بجا سوال ہے آپکا، میرے دل سے آزاد ہونے سے مراد کچھ یوں ہے کہ میرا دل شادی کے بعد سے زیادہ آذاد سوچتا ہے، جو شریک حیات ہے وہ شریک خانہ دل بھی ہو گئ ہے جو یقینا سکون کی اصل وجہ ہے۔۔۔ یہ سب اکثر نہیں ہوتا اس معاشرے میں ۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جناب عالی ، بجا سوال ہے آپکا، میرے دل سے آزاد ہونے سے مراد کچھ یوں ہے کہ میرا دل شادی کے بعد سے زیادہ آذاد سوچتا ہے، جو شریک حیات ہے وہ شریک خانہ دل بھی ہو گئ ہے جو یقینا سکون کی اصل وجہ ہے۔۔۔ یہ سب اکثر نہیں ہوتا اس معاشرے میں ۔۔۔
بہت دقیق گفتگو فرماتے ہیں آپ حضور۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
گو کہ میں نے آپکے مراسلے سے اتفاق کیا ہے، لیکن آپکے کند زہن ہونے سے اتفاق نہیں کیا، یقیناً آپ ایک عاجزشخصیت ہیں۔
بے شک اللہ نے پردہ رکھا ہوا ہے۔۔۔ وگرنہ حقیقت وہی ہے۔۔۔۔۔ :) اس حسن ظن پر سپاسگزار ہوں۔
 
Top