ویڈیو بے منظر عام پر آ گئی

فخرنوید

محفلین
(بی بی سی اردو۔۔ رپورٹ)دنیا کی سب سے قابلِ ذکر فائل شیئرنگ ویب سائٹ پائریٹ بے کی نئی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’ ویڈیو بے‘ منظر عام پر آ گئی ہے۔

یہ ویٹ سائٹ پہلے سے موجود دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کی حریف ہے۔ اس ویب سائٹ پر ایسے ممنوعہ ویڈیو مواد کو دیکھا جا سکےگا جو اشاعتی حقوق یا کاپی رائٹس کی خلاف ورزی ہوگی۔

ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اپنی نشریات کب براہ راست شروع کرے گی۔ سائٹ کے بانی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ اس وقت کیا جائے گا جب یہ مکمل ہو جائے گی۔

رواں سال اپریل میں سوئیڈن کی ایک عدالت نے پائریٹ بے کے چار اہلکاروں کو جیل بھیجتے ہوئے چار اعشاریہ پانچ ملین امریکی ڈالر کا جرمانہ کیا تھا۔

پائریٹ بے کے بانی پیٹر سنڈی نے اعلان کیا ہے کہ ویڈیو بے کی وڈیو کانفرس کا آغاز امریکی شہر نیو یارک میں کیا جا ئے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں ویب سائٹ میں استعمال ہونے والے فارمیٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ تجرباتی مراحل میں ہے اور اگر یہ ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتی تو براہ مہربانی سائٹ کو نقصان پہنچانے کو کوشش نہ کریں۔

اگرچہ یہ ویب سائٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن اس پر اشاعتی حقوق یا کاپی رائٹس کی میوزک ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں ۔ویٹ سائٹ پر بغیر اشاعتی حقوق کے ویڈیوز کا ہونا اشتعال انگیز ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ سائٹ کے بانی کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سوئیڈن کی عدالت سے سزاء ہو چکی ہے ۔

سوئیڈن کی پائریٹ پارٹی کے سربراہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قدام سے ریکارڈ انڈسٹری کے ساتھ جاری قانونی جنگ طوالت اختیار کر جائے گی۔
(حذف کردہ)
 

نبیل

تکنیکی معاون
خبر بی بی سی کی ہے تو بشکریہ وائس آف پاکستان کس حساب میں۔ میں نے وائس آف پاکستان کا ربط ختم کر دیا ہے اور آئندہ وائس آف پاکستان کا ربط کہیں پوسٹ کیا گیا تو وہ موضوع اسی وقت حذف کر دیا جائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خبر بی بی سی کی ہے تو بشکریہ وائس آف پاکستان کس حساب میں۔ میں نے وائس آف پاکستان کا ربط ختم کر دیا ہے اور آئندہ وائس آف پاکستان کا ربط کہیں پوسٹ کیا گیا تو وہ موضوع اسی وقت حذف کر دیا جائے گا۔

جزاک اللہ!
 

فہیم

لائبریرین
خبر بی بی سی کی ہے تو بشکریہ وائس آف پاکستان کس حساب میں۔ میں نے وائس آف پاکستان کا ربط ختم کر دیا ہے اور آئندہ وائس آف پاکستان کا ربط کہیں پوسٹ کیا گیا تو وہ موضوع اسی وقت حذف کر دیا جائے گا۔

یہ صحیح جگہ آپ نے اظہار کیا:applause:
جیسا کہ میں نے بلاگ پر بھی لکھا ہے:biggrin:
 

عسکری

معطل
احمق ہونا بری بات نہیں جب تک کسی کانقصان نا ہو اور اس نے میرے فہیم بھائی کا نقصان کر دیا اسلیئے آپ کو 7 غصے معاف کیے جاؤ بھائی
 

شہزاد وحید

محفلین
ٍغصے کے اظہار کا لکھا ہے محسن بھائی۔
آپ بھی پڑھیں۔

غصے کا اظہار
پی ٹی سی ایل کے ملازمین بہت بے تمیز ہیں۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ایک تجربہ ہو چکا ہے۔ بلکہ پی ٹی سی ایل کیا حکومت پاکستان کے تمام محکموں کے چھوٹے رینک کے ملازمین بہت ہی بے تمیز واقع ہوئے ہیں۔
 
Top