رحمت اللہ شیخ
محفلین
#valentine_day
کسی کو راضی کرنے، دوستوں کو خوش کرنے یا "ماڈرن" بننے کے چکر میں ویلنٹائن ڈے منانے اور اس کی پوسٹس رکھنے سے گریز کریں. خوامخواہ بے حیائی کو تشہیر دے کر دوسروں کے گناہ اپنے سر مت لیں. اسلام نے حلال رشتوں کے ساتھ محبت کی اجازت دی ہے. اور ان رشتوں سے محبت کے لیے کسی ایک دن کو مختص نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ان کے ساتھ پیار، محبت اور حسنِ سلوک کی تعلیم دی ہے. یہ تو مغربی تعلیم ہے کہ ایک طرف تو وہ والدین کو "اولڈ ایج ہومز" کی نذر کردیتے ہیں اور دوسری طرف فادرز ڈے اور مدرز ڈے جیسے دن منا کر دنیا کے سامنے اپنی برائیوں اور بیہودگیوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں. اس لیے تمام اہلِ نظر سے گزارش ہے کہ اپنی عقل کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ایسے دن منانے سے پرہیز کریں اور نادان نہ بنیں.
ایک مسلمان کی پہچان اسلام ہی سے ہے. لہٰذا ایک مسلمان کے لیے یہ قطعًا لائق نہیں کہ وہ غیروں کی تہذیب کو اپنا شعار بنالے. یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہے ویلنٹائن ڈے اور اس جیسے دوسرے ایام کے بڑھتے ہوئے رواج کی وجہ سے اخلاقی اور خاندانی نظام متاثر ہورہا ہے.