ویرستان آپریشن: امریکہ پھر دھوکہ دے گیا

خورشیدآزاد

محفلین
خورشید بھائی تمام نیوز چینلز اس خبر پر پروگرام کر چکے ہیں۔ اگر آپ کو ان لنکس پر اعتماد نہیں اور نہ ہی آپ نے اپنی مرضی کا بیان کہیں پڑھا ہے تو ازراہ کرم کوئی ایسا ہی لنک فراہم کر دیجئے جہاں پر امریکی آفیشلز نے اس خبر کی تردید کی ہو، کیونکہ یہ خبر تو آپریشن کے شروع ہونے کے پہلے دن سے ہی میڈیا میں گردش کر رہی ہے ۔۔۔

ویسے ایک بات ہے جب سے فواد صاحب سے اس بابت پوچھا ہے وہ تو غائب ہیں اور آپ اچانک اس تھریڈ پر نمودار ہو کر اس خبر کی صداقت پر شک کا اظہار کر رہے ہیں ۔ میں تو یہی جاننا چاہتا ہوں اگر یہ غلط ہے تو امریکہ سرکاری طور پر تردید کیوں نہیں کر رہا

کاشف بھائی کیا آپ کو معلوم نہیں کیسے‌بھارتی میڈیا نے یونس خان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عزّت نفس کی دھجیاں بکھیر دیں اور آپ اب بھی بھارتی میڈیا کا حوالہ دیں رہے ہیں؟ خداراہ ان مشکل حالات میں کسی بھی خبر کی سچائی پریقین کرنے سے پہلےاس کے ماخذ کواچھی طرح جان لیں اور پھرہم اپنا common sense کا استعمال بھی تو کرسکتے ہیں کہ نہیں ؟
 
گرائیں

جناب یہیں کہیں میرے کسی سول کے جواب میں فواد نے جو طرز عمل اختیار کیا تھا اس کاخلصہ کچھ یون بنتا تھا کہ امریکی حکومت اتنی فارغ نہیں ہے کہ دنیا میں ہر جگہ ہر اخبار میں شائع ہونے والی سزشی تھیوری کی تردید کرتی پھرے۔ میں نے کچھ سوالات پوچھے تھے ڈاکٹر شیریں مزاری کی ایک رپورٹ کے حوالے سے۔
 
arifkarim

معطل

امریکی اپنی تاریخ‌سے بھرپور لاکھوں سازشیوں کو چھوڑ کر صرف 9/11 کی سازش کو ملکر جھوٹا ثابت کر دیں۔ امریکہ کا ریکارڈ صاف ہو جائے گا! :rollingonthefloor:
 
کاشف بھائی کیا آپ کو معلوم نہیں کیسے‌بھارتی میڈیا نے یونس خان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عزّت نفس کی دھجیاں بکھیر دیں اور آپ اب بھی بھارتی میڈیا کا حوالہ دیں رہے ہیں؟ خداراہ ان مشکل حالات میں کسی بھی خبر کی سچائی پریقین کرنے سے پہلےاس کے ماخذ کواچھی طرح جان لیں اور پھرہم اپنا common sense کا استعمال بھی تو کرسکتے ہیں کہ نہیں ؟

برادر میں نے پاکستانی میڈیا کا حوالہ اس لئے نہیں دیا تھا کہ یہاں پر زیادہ تر لوگ پاکستانی میڈیا کو اتنی اہمیت نہیں دیتے۔ بھارتی میڈیا کی باتیں تو اسی دن سرچ کرنے پر ملی تھیں، اس ا سے پہلے میں بھارتی میڈیا کی نیوز کے بارے جانتا بھی نہ تھا میں نے اس خبر کو پہلی بار دنیا نیوز پر حسب حال میں سنا تھا، پھر دوسری بار اس پر مفصل بحث کو میں نے اے آر وائی میں عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں سنا۔

میں زیک کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ایک لنک فراہم کیا جس میں تردید کے ساتھ ساتھ کچھ ٹروپس موومنٹ کا بھی سرسری تذکرہ کیا گیا ہے۔ ایک اہم بات کل شام کو وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی مشترکہ بریفنگ میں بھی اس بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے علم میں بھی آئی ہے اور اس بارے ایساف سے وضاحت مانگی گئی ہے۔
 
Top