وہ شعر یا اشعار درکار ہیں جس میں لفظ " انگریزی" یا "انگلش" کا استعمال ہو

زہیر عبّاس

محفلین
مجھے انگریزی کی اہمیت پر اپنی بیٹی کو ایک تقریر کی تیاری کروانی ہے۔ اس کے لئے مجھے انگریزی کی اہمیت پر کچھ اشعار درکار ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی اور گوگل بارڈ دونوں کا استعمال کرچکا ہے لیکن کوئی کام کی چیز نہیں ملی۔ صرف گوگل سرچ کی مدد سے انور مسعود صاحب کا ایک شعر ملا ہے
دوستو انگلش ضروری ہے ہمارے واسطے
فیل ہونے کو بھی اک مضمون ہونا چاہئے

اگر کوئی دوست احباب اس سلسلے میں مدد کرسکے تو ان کا شکر گزارر ہوں گا۔
 

علی وقار

محفلین
اردو سے ہو کیوں بیزار انگلش سے کیوں اتنا پیار
چھوڑو بھی یہ رٹا یار ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار
انور مسعود
 

علی وقار

محفلین
اکبر الہ آبادی کا ایک شعر جس سے اتفاق کرنا مشکل ہو سکتا ہے:
حامدہ چمکی نہ تھی انگلش سے جب بیگانہ تھی
اب ہے شمعۂ انجمن پہلے چراغ خانہ تھی
 

علی وقار

محفلین
شاہین اقبال اثر کی ایک نظم:

میں انگلش کو اوائڈ کر رہا ہوں

میں انگلش کو اوائڈ کر رہا ہوں
جبھی اردو کو سائڈ کر رہا ہوں

مرے فادر نے دی مجھ کو ٹرینگ
میں اپنے سن کو گائڈ کر رہا ہوں

میں ڈیڈی اور ماما میں مسلسل
محبت کو ڈیوائڈ کر رہا ہوں

ہماری نیشنل لنگویج ہے اردو
جبھی اردو کو ہائڈ کر رہا ہوں

میں ہوں اَن۔نون راہوں کا مسافر
مگر اوروں کو گائڈ کر رہا ہوں

نہ ٹچ کر پائے کوئی بیٹس مین اب
جبھی میں بال وائڈ کر رہا ہوں
 

زہیر عبّاس

محفلین
اکبر الہ آبادی کا ایک شعر جس سے اتفاق کرنا مشکل ہو سکتا ہے:
حامدہ چمکی نہ تھی انگلش سے جب بیگانہ تھی
اب ہے شمعۂ انجمن پہلے چراغ خانہ تھی
بہت بہت شکریہ! یہ شعر اس تقریر میں کام آسکتا ہے کیونکہ مجھے انگریزی کی اہمیت پر لکھوانا ہے۔
 
Top