قیصرانی
لائبریرین
پیارے دوستو۔ میری ذاتی رائے “شریف“ میں اردو محفل کی لائبریری پر کام کرنے کے حوالے سے دو متبادل طریقے موجود ہیں
1۔ آپ اپنے کمپیوٹر پر کسی کتاب کا باب یا کوئی مضمون ایم ایس ورڈ میں یا کسی اردو ایڈیٹر میں لکھ کر اسے محفوظ کر لیتے ہیں۔ بعدازاں محفل پر لاگ ان ہو کر مطلوبہ دھاگے پر اسے کاپی پیسٹ کر دیتے ہیں
2۔ اردو محفل پر لاگ ان ہو کر لائبریری میں چلے جاتے ہیں، وہاں نیا پیغام کھول کر مضمون یا کتاب کا کوئی باب لکھنا شروع کر دیتے ہیں
ہر دوست کے کام کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے جو وہ اپنے فارغ وقت، اپنی آسانی اور اردو محفل سے اپنی واقفیت کی بنا پر اختیار کرتے ہیں۔ اسی طرح آج کل ہم دوست اردو محفل کے وکی پر کام کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ تو اس سلسلے میں بہت سی باتیں ہیں جو جواب طلب ہیں۔ بہت سے دوستوں کو اس بات علم نہیںہے کہ وکی پر کام کرنا کیا ہے؟ یا کسی دوسرے دوست کے “خوف ناک“ تجربے سے انہیں بھی ہمت نہیں ہوتی۔ آپس کی بات ہے کہ ابھی اس ہفتے سے قبل میں بھی کچھ ایسے ہی خیالات رکھتا تھا۔ تھا اس لیے کہا کہ میں نے سوچا کہ یار وکی آخر ہے کیا بلا؟ اس پر کام کرنے سے دوست اتنا کیوں گھبراتے ہیں، اور ایڈمن اس پر کام کرنے پر کیوں زور دیتی ہے؟ کیا ایڈمن کا پسٍ پردہ نکتہ دوستوں کو اس محفل سے اور اس وکی سے دور رکھنا ہے؟ لیکن یہ سوال میرے “ننھے“ سے ذہن میں نہ سما سکا۔ کہ یہ بہت نادان سا سوال تھا
خیر میں نے جب دو ہفتے قبل لائبریری سنبھالی تھی تو آپ کو یاد ہوگا کہ تب سے لے کر تین دن قبل تک، یعنی قریباً دس دن میں بالکل خاموش رہا۔ لائبریری کا کام تقریباً ٹھپ ہو گیا تھا۔ یہ میری پلاننگ کا حصہ تھا۔ میری عادت ہے کہ کوئی بھی نئی ذمہ داری لینے سے پہلے اور اس کے بعد میں خاموش ہو کر جائزہ لیتا ہوں کہ موجودہ طریقہ کار کیسے چل رہا ہے۔ پھر اس طریقے کو چلنے دیتا ہوں صرف مطلوبہ تبدیلیاں کرتا ہوں۔ تاکہ دیگر دوستوں کو کام کرنے میں کم سے کم مشکلات ہوں۔
محفل پر لائبریری کے حوالے سے مندرجہ ذیل باتیں پتہ چلیں
1۔ کتب کا انتخاب
2۔ انہیں سکین کر کے دوستوں تک پہنچانا
3۔ انہیں برقانا
4۔ محفل کی لائبریری پر پوسٹ کرنا
5۔ انہیں پروف ریڈ کرنا
6۔ پھر اسے وکی پر منتقل کرنا
لیکن ابھی تک مجھے اس محفل پر 1 سے لے کر 5 تک کام ہوتا دکھائی دیا۔ وکی پر منتقلی کا کام نہیں ہوا جو اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد تھا۔ اس کی کیا وجوہات تھیں، اس پر میں کوئی رائے نہیں دوںگا کہ ابھی اردو ڈیجیٹل لائبریری پر کام کی ابتداء ہے۔
اس دوران بہت ہی مخلص دوستوں اور بہت ہی محبت کرنے والے دوستوں سے رابطہ ہوا۔ میں اور جویریہ لائبریری کے معاملے میں سب سے جونیئر ہیں۔ لیکن یہ آپ دوستوں کی مہربانی ہے کہ ہمیں بہت یہ اہم ذمہ داریوں یعنی پروف ریڈنگ اور وکی پر منتقلی کا کام سوپنا۔ ہم نے اپنی حد تک پوری کوشش کی ہے کہ کوئی کوتاہی نہ ہو۔ لیکن ہم عام انسان ہیں۔ کوئی بھی عام انسان خطا یا خامی سے مبرا نہیں ہے۔
ابھی کچھ دیر میں اسی دھاگےپر میں انشاء اللہ وکی پر کام کرنے کے لیے ایک مضمون پوسٹ کرتا ہوں۔ آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اس مضمون کو پڑھیں۔ اور پڑھ کر رائے دیں، سوالات کریں، اپنے خدشات کو ظاہر کریں۔ کوئی بھی تجویز فائنل نہیں ہوتی۔ اگر میں آپ کی اچھی تجاویز کو نہ اپنا سکوں، یا آپ کے سوالات کے جوابات نہ دے سکوں، یا آپ کے خدشات کو دور نہ کر سکوں تو میرے لیے یہ بہت افسوس کا مقام ہوگا۔
میری نزدیک کام کرنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ میں اپنی ذات کو نمایاںکروں۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ کام شروع ہو، بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھے۔ دوسرا یہ کہ جونہی کام شروع ہو، زیادہ سے زیادہ دوستوں کو اس میں شریک کیا جائے۔ یعنی انہیں اس قابل بنایا جائے کہ ہر بندہ اپنی جگہ پر ایک مکمل ٹیم کی صورت اختیار کر جائے تاکہ ایک دوست کی غیر موجودگی سے کام متائثر نہ ہو۔ پھر مستقبل میں ہر دوست مزید دوستوں کو ٹرینڈ کرے گا۔ وہ دوست مزید دوستوں کو اور اس طرح ایک اچھا سلسلہ جاری رہے گا، انشاءاللہ۔
بےبی ہاتھی