وکی پر نیویگیشن پر رائے

کیا وکی پر موجودہ نیویگیشن آپ کو مطمئین کرتی ہے؟

  • جی نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • معلوم نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    93

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ آج کل ہم وکی پر کام کر رہے ہیں۔ تو یہ کام ایک مسلسل عمل کا نام ہے۔ ایک ایسا مسلسل عمل جو کہ انشاء اللہ ہمیشہ جاری وساری رہے گا۔

اس سلسلے میں ہمیں کچھ تجاویز درکار ہیں۔ تو باری باری ہم آپ کو تکلیف دیتے رہیں گے۔

سرٍ دست مجھے یہ بتایا جائے کہ کیا آپ نے وکی پر نیویگیشن (وکی پر جب آپ کوئی موضوع یا کتاب کو کھولیں گے تو اس کے اوپر اور نیچے آپ کو مختلف لنکس دکھائی دیں گے۔ جو کہ آپ کو براہ راست صفحہ اول، نثر وغیرہ کی درجہ بندیوں‌میں لے جائیں گے) کو استعمال کیا؟

چاہے استمعال کیا یا نہیں‌کیا، پھر بھی اپنے ذہن میں‌موجود آئیڈیاز کو یہاں لکھ دیں تو ہو سکتا ہے ہمیں اسی سے بھی بہت عمدہ تجویز مل جائے

ابھی آپ نے یہ بتانا ہے کہ موجودہ نیویگیشن کس حد تک آپ کو توقعات کو پورا کرتی ہے۔ کیا اس میں‌کوئی چیز فالتو ہے؟ کم ہے یا کسی لنک کا عنوان تبدیل ہونا چاہیے؟

آپ صرف کسی بھی خامی کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں، اور چاہیں ‌تو اس کو بہتر کرنے کے سلسلے میں بھی اپنی قیمتی رائے دے سکتے ہیں۔

کئی جگہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو مکمل نیویگیشن نہ ملے۔ مگر جو دکھائی دے اس کا حوالہ دے کر بات کیجئے گا۔

اگر آپ ابھی جا کر ایک نمونہ کے طور پر نیویگیشن کو دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں سے دیکھ سکتے ہیں

قیصرانی
 
نیویگیشن بہتر ہے پہلے کے مقابلے میں قیصرانی مگر شاید وکی کی اپنی کمیاں بھی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ فارمیٹنگ کرنا آسان نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
نیویگیشن بہتر ہے پہلے کے مقابلے میں قیصرانی مگر شاید وکی کی اپنی کمیاں بھی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ فارمیٹنگ کرنا آسان نہیں۔
شکریہ جیہ

شکریہ محب۔ مگر کچھ رائے دیں گے کہ کیا کیا کمیاں‌ ہیں اور انہیں‌ کیسے دور کیا جانا چاہیے
قیصرانی
 
ایک اور چیز جس کی کمی لوگ محسوس کریں گے کہ دو لنکس کے درمیان وقفہ نہیں ہے اور سیدھا سا سوال اٹھتا ہے کہ قیصرانی نے اتنی محنت کی ہے مگر اس بنیادی چیز کا خیال کیوں نہیں رکھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی تک وکی میں دو لنکس کے درمیان وقفہ دینا ممکن نظر نہیں آرہا اس لیے لنکس کو کافی محنت کرکے قیصرانی نے اوپر نیچے اور بہتر شکل دی ہے۔ اگر کوئی اس مسئلہ کے حل کے لیے تجاویز دینا چاہے تو بہت بہتری ہوسکتی ہے۔ ابھی تک تقریبا ساری نیویگیشن قیصرانی کی محنت ہے اور اس میں ہاتھ بٹانے کی ضرورت ہے چاہے وہ تجاویز کی صورت میں ہی کیوں نہ ہو۔
 
اس کے علاوہ اگر فہرست میں لنکس ہیں تو کچھ جگہوں پر ان کے درمیان ایک لائن کی سپیس ہوجائے تو وہ واضح نظر آئیں ورنہ ایک دوسرے پر چڑھ جاتے ہیں۔ دیوان ناصر کاظمی میں یہ اب ٹھیک ہوگیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ محب۔ آپ کی تجاویز قابلٍ قدر ہیں۔ دیکھیں مزید دوست مزید آراء‌دیں تو ایک ساتھ ان پر کام کیا جاسکے
قیصرانی
 
جواب

ویسے صرف ایک سوال ہے ذہن میں کہ وکی کو فورم کے ساتھ ہی کیوں جوڑ دیا گیا۔ لائبریری کے لیے ایک الگ سے بھی دیدہ زیب سائیٹ بنائی جاسکتی تھی۔ جو وکی کو سپورٹ کرتی۔ خیر نبیل کی مرضی اس نے جیسا مناسب سمجھا۔

باقی سب ٹھیک ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، تمہارا اٹھایا ہوا نکتہ کافی اہم ہے۔ میں نے شروع میں یہی سوچا تھا کہ ایک ہی پورٹل کے اندر وکی فراہم کرنے سے دو فائدے ہوں گے۔ ایک تو یوزرز کو کسی دوسری سائٹ پر نہیں جانا پڑے گا۔ دوسرا اور زیادہ اہم فائدہ یہ ہےکہ اس فورم پر لاگ ان ہونا فورم پر پوسٹ کرنے اور وکی پر پبلش کرنے دونوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔ ویسے اس کے لیے وکی کا فورم میں انٹگریٹ ہونا ضروری نہیں ہے۔

میں نے کافی محنت کرکے وکی پیڈیا کو فورم میں انٹگریٹ کرنے کا کام کیا تھا لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ لائبریری کے مواد کو ترتیب دینے کے لیے زیادہ بہتر حل نہ ہو۔ میں دوسرے وکی پیڈیا سوفٹویر جیسے کہ میڈیا وکی وغیرہ پر کام کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں لیکن فی الحال میں اور کاموں میں مصروف ہوں۔

منصور یا لائبریری ٹیم کے دوسرے ارکان اس وکی پیڈیا اور آفیشل اردو وکی پیڈیا پر کام کرنے کے فرق کے بارے میں بھی یہاں رائے دے سکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ وہاب

شکریہ شمیل بھیا

جی نبیل بھائی، آپ کی بات بہت اچھی لگی۔ مگر میں انتظار کروں گا کہ پہلے ایک اچھی سی شکل بن جائے آراء‌کی روشنی میں تاکہ پھر ہم اس وکی کو بہتر کر سکیں یا اسی کے مطابق نئے وکی کو چن سکیں :) اس کے بعد میں اپنی رائے سے آگاہ کروں گا
قیصرانی
 
Top