وکی اور بلاگ کیا ہیں؟

امن ایمان

محفلین
اگر یہاں کچھ پوچھنا off topic ہے تو میری پیشگی معزرت۔۔۔ مجھے پوچھنا یہ تھا کہ۔۔
یہ وکی کی اصطلاح کس مقصد کے لیے استمعال کی جا تی ہے۔۔وکی ہے کیا۔۔؟؟؟

اور بلاگ بھی کیا ہے۔۔؟ میں نےکچھ ممبرز کے بلاگ کھولنے کی کوشش کی ہے۔۔لیکن صفحہ کھلتا نہیں۔۔کیا یہ ذاتی پیج ہے۔۔؟
 
امن ایمان وکی کی اصطلاح انسائیکلوپیڈیا وکی پیڈیا سے لی گئی ہے اور یہ ایک نہایت مفید اور مفت انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں ہر روز نئے نئے آرٹیکل شامل کیے جاتے ہیں ۔ اس میں کوئی بھی رجسٹر ہو کر معلومات کا اضافہ کرسکتا ہے۔

فورم پر وکی کی ایک ورژن ہے جسے ہم لوگوں کتابیں ٹائپ کرنے ، پروف ریڈنگ اور پڑھنے کے لیے استعمال کررہے ہیں ۔ وکی کا ربط یہ ہے

محفل کا وکی

بلاگرز وہ حضرات ہیں جو بلاگ لکھتے ہیں انٹرنیٹ پر۔ اسے آپ انٹرنیٹ پر ڈائری لکھنے کی طرح سمجھ لیں ویسے اب بلاگنگ کو صحافت کی ایک قسم بھی کہا جا رہا ہے۔

بلاگ لفظ نکلا ہے WeBLog سے یعنی ویب پر لاگ ان کرکے انفرادی طور پر کچھ لکھنا جس میں لنک یا روابط بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
sorry ۔۔لیکن مجھے ابھی ٹھیک طرح سے یہ بات سمجھ نہیں آسکی :( ۔۔۔ میں نے یہ پیج اوپن کیا ہے۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=PageIndex

مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ وکی پیڈیا اس محفل کا اپنا ہے۔۔ اور جو کچھ اس میں ہے کیا وہ سب اس فورم میں نہیں ہے۔۔؟
اس لنک کو دیکھئے
http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=HomePage
اس کے بعد وکی پر بات کرتے ہیں :)
قیصرانی
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
sorry ۔۔لیکن مجھے ابھی ٹھیک طرح سے یہ بات سمجھ نہیں آسکی :( ۔۔۔ میں نے یہ پیج اوپن کیا ہے۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=PageIndex

مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ وکی پیڈیا اس محفل کا اپنا ہے۔۔ اور جو کچھ اس میں ہے کیا وہ سب اس فورم میں نہیں ہے۔۔؟
اس لنک کو دیکھئے
http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=HomePage
اس کے بعد وکی پر بات کرتے ہیں :)
قیصرانی

میرا یہ ٹاپک گم ہو گیا تھا ۔۔۔ مجھے ابھی ملا ہے۔۔۔ میں نے یہ دیکھا ہے۔۔اور ابھی تو سچ پوچھیں تو مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں آئی۔۔شاید ابھی اتنا غور سے نہیں دیکھا ۔۔لیکن اگر آپ آسان الفاظ میں سمجھا دیں تو بہت مہربانی ہوگی۔
 

دوست

محفلین
بلاگ ایک ویب سائٹ ہوتی ہے۔ جہاں‌ آپ اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ آپ اسے آنلائن ڈائری کہہ سکتے ہیں۔ جہاں آپ دل کی بات لکھ سکتے ہیں، اپنی یادیں شئیر کرسکتے ہیں، سیاست پر لکھ سکتے ہیں یا حکومت کے بخیے ادھیڑ سکتے ہیں۔ آج کل بلاگ اور مقاصد کے لیے بھی استعمال ہورہے ہیں۔ بلاگ انٹرنیٹ پر فوری خبر رسانی کا ذریعہ بنتے جارہے ہیں۔ بعض بلاگز پر سروے وغیرہ بھی کروائے جاتے ہیں۔ ایک بلاگ پر سائنسی معلومات کی فراہمی بارے بھی معروف رسالے گلوبل سائنس میں خبر شائع ہوچکی ہے۔
وکی پیڈیا ایک آنلائن انسائیکلو پیڈیا یا مجمع العلوم ہے۔ دنیا کی کئی زبانوں میں دستیاب ہے۔ یہاں معلومات رضاکار مہیا کرتے ہیں اور رضاکار ہی اسکو چلانے کے ذمہ دار بھی ہیں۔ اردو میں بھی وکی پیڈیا موجود ہے جس پر مضامین کی تعداد اگرچہ بہت زیادہ نہیں تاہم اس پر کام کی رفتار میں دھیرے دھیرے بہتری آرہی ہے اور معلومات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پھر بھی سائنسی معلومات کے لحاظ سے اردو وکی پیڈیا اب بھی بہت پیچھے ہے۔ وکی پیڈیا 2001 میں شروع ہوا اب یہ اتنا مقبول ہوچکا ہے کہ اس پر شائع معلومات کی صداقت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک عدالت نے مقدمے کو خارج کردیا( تفصیلات کے لیے ماہنامہ گلوبل سائنس شمارہ جولائی 2006)۔
اردو وکی جیسے کہ محفل پر موجود ہے وکی پیڈیا کی طرز کے سوفٹ ویر ہیں۔ دو سافٹ ویر ( جو میرے علم میں آئے ہیں) وکا وکی اور میڈیاو کی یہ ویب بیسڈ سافٹ ویر کسی ویب سائٹ پر ڈیٹا کو منظم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ فورم خصوصًا آزاد مصدر یعنی اوپن سورس تحریک سے وابستہ فورم ان سافٹویرز کے ذریعے اپنی سائٹ پر اپنے پروگرامز کے بارے میں معلومات کا ذخیرہ رکھتے ہیں۔اس کی عام سے مثال لینکس فورمز کے وکی ہیں۔ قریبًا ہر لینکس فورم کا وکی موجود ہے جہاں‌ پر متعلقہ لینکس تقسیم( ڈِسٹرو) کے بارے میں امدادی مواد موجود ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک وکی اردو ویب پر نصب ہے۔ یہاں اس سے لائبریری کی کتب رکھنے اور اردو کمپیوٹنگ کے معلوماتی مضامین رکھنے کا کام لیا جارہا ہے۔ ان چھوٹے موٹے وکیز کا وکی پیڈیا سے تعلق صرف نام کی مماثلت کی حد تک ہے۔ یہ وکی ہر ویب سائٹ اپنی خرید کردہ ویب سپیس پر انسٹال کرتی ہے اور چلاتی ہے۔
امید ہے اب آپ کو سمجھ آگیا ہوگا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
ماشااللہ ، شاکر آپ نے بالتفضیل دونوں‌(بلاگ اور وکی) پر روشنی ڈال دی ہے ، شکریہ، بلاگ کے بارے میں تو کچھ معلوم ہی تھا مجھے، بلکہ انگریزی کا ایک بلاگ میں نے بھی شروع کیا تھا اور ابھی چند پوسٹیں ہی کی تھیں کہ بدقسمتی سے وہ سائٹ ہی بلاک کر دی گئی ہے۔

خیر بات وکی کی کرنا مقصود ہے جو فی الحال میرے لئے بھی ابھی کافی مبہم ہے ، اوپر قیصرانی کے دئیے گئے ربط پر جا کر دیکھا ہے تو وہاں پر اسی محفل کے فورم کے سانچے (Template) میں اردو ادب کے مشہور شاہکار نظر آئے ہیں۔ ‘وکی پیڈیا‘ سے اسکا کیا تعلق بنتا ہے؟ اور کیا وہاں پر بھی یہ اسی طرح ہی موجود ہیں؟

دوسرے یہ پوچھنا تھا کہ کیا محفل کا ‘ٹاپک ریپلائی نوٹیفیکیشن‘ والا فیچر ڈس ایبل تو نہیں کیا؟ کئی استفسارات کے جواب نہیں ملے اور تانے بانے مجھ سے کھو گئے ہیں :cry:

شکریہ ۔ ۔ ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محترم تلمیذ صاحب۔ آپ محفل کے بائیں‌طرف، جہاں‌آن لائن ممبران کے نام ہوتے ہیں، کے اوپر دیکھیں

اپنے خطوط دیکھئیے

اس پر کلک کریں گے تو آپ کے تمام خطوط جن دھاگوں‌پر ہوں گے،سارے کے سارے کھل کر سامنے آجائیں گے

ٹاپک رپلائی سروس تو چل رہی ہے

قیصرانی
 

تلمیذ

لائبریرین
قیصرانی ، یہ تو واقعی بہت اکسیر نسخہ بتایا ہے آپ نے !!! جزاک اللہ

قیصرانی نے کہا:
اس لنک کو دیکھئے
http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=HomePage
اس کے بعد وکی پر بات کرتے ہیں :)
قیصرانی

اب آپ ایمان کے سوال کے جواب میں وکی پر ایک تفضیلی نوٹ کب تحریر کررہے ہیں؟ دراصل میں پروف ریڈنگ کے حوالے سے وکی کے متعلق کچھ جاننا چاہتا ہوں ، جس کے بارے میں مجھے شگفتہ نے کہا ہوا ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تلمیذ نے کہا:
اب آپ ایمان کے سوال کے جواب میں وکی پر ایک تفضیلی نوٹ کب تحریر کررہے ہیں؟ دراصل میں پروف ریڈنگ کے حوالے سے وکی کے متعلق کچھ جاننا چاہتا ہوں ، جس کے بارے میں مجھے شگفتہ نے کہا ہوا ہے ۔
دعا کے لیے تلمیذ صاحب بہت شکریہ

تلمیذ‌ صاحب اور امن ایمان صاحبہ، یہ مضمون آپ زیادہ تفصیل سے اس دھاگے پر دیکھ سکتے ہیں۔ دیکھ کر اپنی رائے ضرور دیں تاکہ کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ ابھی یہ جاری ہے
قیصرانی
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی بہت شکریہ ۔۔۔۔ مجھے اب وکی کے بارے میں کسی طرح کی misconception نہیں رہی : )

تلمیذ۔۔ جو لنک قیصرانی نے اب دیا ہے۔۔۔یہ زیادہ اچھا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تلمیذ صاحب اور امن ایمان صاحبہ، یہ اصل میں پہلے میں‌نے محفل پر لکھا تھا۔ پھر اسے وکی پر قطع و برید کے بعد منتقل کیا۔ تو وکی پر یہ کچھ مختصر سا ہے۔ باقی تقریباً ایک ہی چیز ہے دونوں‌جگہ پر
قیصرانی
 
Top