ونڈوز 10 پروفیشنل کی درست انسٹالیشن اور ایکٹیویشن - ٹیوٹوریل

arifkarim

معطل
کل کچھ احباب نے ونڈوز 10 پروفیشنل کی انسٹالیشن سے متعلق ٹیوٹوریل کی درخواست کی تھی۔ اس ضمن میں ٹیوٹوریل حاضر ہے:
  1. سب سے پہلے مائکروسافٹ کی آفیشل ویب سائٹ سے ونڈوز 10 ڈاؤنلوڈ کر کے یو ایس بی پر برن کر دیں۔
  2. اب اس یو ایس بی کو کھولیں اور sources فولڈر میں یہ فائل کاپی کر دیں۔ یہ فائل ونڈوز انسٹالر کو بتائے گی کہ ہوم کی بجائے پروفیشنل ورژن انسٹال کرنا ہے۔
  3. اس یو ایس بی سے کمپیوٹر کو بوٹ کریں اور ونڈوز 10 پروفیشنل انسٹال کر لیں۔
  4. انسٹالیشن مکمل ہو جانے کے بعد سٹارٹ مینیو سے کمانڈ پرمپٹ ایڈمن رائٹس کیساتھ چلائیں:
    c000167.gif
  5. اب یہاں درج ذیل کمانڈز باری باری دیں۔ ہر کمانڈ کے بعد اینٹر بٹن دبانا ضروری ہے:
    کوڈ:
    slmgr.vbs -upk
    slmgr.vbs /ckms
    sc config wuauserv start= auto
    net start wuauserv
    slmgr.vbs /ipk BV9QP-TXN4X-4GJ6Q-J42Y4-W8F9M
    slui 3
    RH3FF-9DXJ4-DMQ3M-72F6V-2MF2F
  6. ونڈوز 10 پروفیشنل مستقل ایکٹیویٹ کرنے کیلئے ونڈوز کی سیٹنگ میں جائیں :
    c000168.gif
  7. اور ایکٹیویشن مینو میں جینیریک چابی اپڈیٹ کر دیں:
    کوڈ:
    VK7JG-NPHTM-C97JM-9MPGT-3V66T
    c000169.gif
  8. ونڈوز 10 پروفیشنل ہمیشہ کیلئے ایکٹیویٹ ہو گئی ہے، یہ چیک کرنے کیلئے کمانڈ پرمپٹ میں یہ کمانڈ دیں:
    کوڈ:
    slmgr.vbs  -xpr
    c000170.gif
  9. اب آپ جتنی بار چاہیں کمپیوٹر پر ونڈوز 10 پروفیشنل ری انسٹال کر سکتے ہیں۔ یہ انٹرنیٹ سے رابطہ کر تے ہی اپنے آپ ایکٹیویٹ ہو جائے گی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اگر پہلا ہوم انسٹال ہو تو کیا پروفیشنل پر منتقل ہو سکتے ہیں
مائکروسافٹ کا انسٹالر کمپیوٹر پر پہلے سے موجود ہوم، اسٹارٹر یا کور ورژن کو تلاش کر کے ونڈوز ۱۰ پروفیشنل کی انسٹالیشن ہوم ورژن میں کر دیتا ہے۔ اسٹیپ ۲ اسی بگ کو دور کرنے کیلئے ہے۔
 
arifkarim

معطل
میرا خیال ہے کہ یہ KMS ایکٹیویشن ہی ہے۔ جو کام کے ایم ایس پیکو کرتا ہے، وہی کام یہاں مینؤلی ہو رہا ہے غالباً۔
کے ایم ایس پیکو کی ایکٹیویشن مستقل نہیں ہوتی، ہر ۶ ماہ دوبارہ ایکٹیویٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ ہیکر پروگرام ہے جبکہ یہ طریقہ آپکو مستقل ایکٹیویشن دیگا بغیر کسی ہیک کے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
w10-features.jpg

پروفیشنل ورژن میں عام صارفین کیلئے تمام فیچرز موجود ہیں۔ اینٹرپرائز کمپنیز کیلئے ہے۔ ایجوکیشن ورژن اسکولوں کالجوں کیلئے۔
یعنی ذاتی استعمال کے لیے اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔ بھاری بھی ہوگا عام سسٹم کنفگریشن کے لیے
 
arifkarim

معطل
یعنی ذاتی استعمال کے لیے اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔ بھاری بھی ہوگا عام سسٹم کنفگریشن کے لیے
منحصر ہے کہ آپکو پروفیشنل ورژن کے فیچرز درکار ہیں یا نہیں۔ جیسے مجھے بٹ لاکر چاہئے تھا انکرپشن کیلئے اس لئے پروفیشنل ورژن کرنا پڑا۔ گروپ پالیسی سے کافی کچھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ وہ بھی صرف اسی ورژن میں ہے۔
 
زیک

مسافر

ہوم میں جو اینکرپشن ہے وہ کافی نہیں؟
 
زیک

مسافر
99 ڈالر میں آپ آسانی سے ونڈوز 10 ہوم سے پرو پر اپگریڈ کر سکتے ہیں۔ اس پخ میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں۔
 
arifkarim

معطل
99 ڈالر میں آپ آسانی سے ونڈوز 10 ہوم سے پرو پر اپگریڈ کر سکتے ہیں۔ اس پخ میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں۔
جب مائکروسافٹ آپکو ونڈوز ۷، ۸ اور ۸،۱ سے سیدھا ونڈوز ۱۰ پر مفت اپگریڈ کی سہولت دے رہا ہے تو اسپر ۹۹ ڈالر کیوں خرچ کریں؟ اور ویسے بھی اس ٹیوٹوریل کا سٹیپ ۲ کئے بغیر آپ ونڈوز ۱۰ پروفیشنل کلین انسٹال نہیں کر سکتے اگر پہلے ونڈوز ہوم ورژن موجود ہے۔
 
فری اپگریڈ ختم ہو چکا۔

99 ڈالر ہوم سے پروفیشنل اپگریڈ کی قیمت ہے۔ کلین انسٹال پرو کی قیمت 199 ڈالر ہے۔
 
Top