ونڈوز 10 مفت ریلیز!

رانا

محفلین
رات کو مائکروسافٹ کے میڈیا کریشن ٹول سے iso ڈاؤنلوڈ پر لگائی تھی۔اب اسے یو ایس بی پر برن کررہا ہوں تو ایرر آتا ہے۔ آپ والا یو ایس بی برنر ایرر دیتا ہے کہ انڈیکس آوٹ آف رینج۔ اور ایک دوسرا ڈاونلوڈ کرکے اس سے کوشش کی تو وہ ایک منٹ میں ہی میسج دیتا ہے کہ یو ایس بی برن ہوگئی ہے۔ لیکن یو ایس بی بالکل خالی ہوتی ہے۔ میرے پاس دو یو ایس بیز ہیں۔ ایک 16 جی بی اور دوسری 8 جی بی۔ سب کوششیں کرکے دیکھ لی ہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مسئلہ کیا ہے۔windows.iso کا سائز 2.41 جی بی ہے۔ اب سوچ رہا ہوں کہ دوبارہ آج رات کو ڈاونلوڈ کروں لیکن iso کی بجائے ڈائریکٹ ونڈوز اپگریڈ کے آپشن کے ساتھ۔
 
تجمل حسین

آپ نے Unet Boot in کے ذریعے کوشش کی ہے؟ اگر نہیں تو ایک بار ضرور آزمائیے۔
 
arifkarim

معطل
رات کو مائکروسافٹ کے میڈیا کریشن ٹول سے iso ڈاؤنلوڈ پر لگائی تھی۔اب اسے یو ایس بی پر برن کررہا ہوں تو ایرر آتا ہے۔ آپ والا یو ایس بی برنر ایرر دیتا ہے کہ انڈیکس آوٹ آف رینج۔
ایسا عموماً ڈاٹ نیٹ کی کوئی لائبریری مسنگ ہونے کی صورت میں ہوتا ہے۔

اور ایک دوسرا ڈاونلوڈ کرکے اس سے کوشش کی تو وہ ایک منٹ میں ہی میسج دیتا ہے کہ یو ایس بی برن ہوگئی ہے۔ لیکن یو ایس بی بالکل خالی ہوتی ہے۔
کونسے والا؟نام؟

میرے پاس دو یو ایس بیز ہیں۔ ایک 16 جی بی اور دوسری 8 جی بی۔ سب کوششیں کرکے دیکھ لی ہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مسئلہ کیا ہے۔windows.iso کا سائز 2.41 جی بی ہے۔
یہ تو ٹھیک سائز ہے۔ مطلب آپکی ڈاؤنلوڈ کرپٹ نہیں ہے۔

اب سوچ رہا ہوں کہ دوبارہ آج رات کو ڈاونلوڈ کروں لیکن iso کی بجائے ڈائریکٹ ونڈوز اپگریڈ کے آپشن کے ساتھ۔
ارے پلیز ایسا مت کیجئے! اگر ایسا کریں گے تو اول وقت بہت لگے گا نیز کلین انسٹال کرتے وقت یو ایس بی موجود نہیں ہوگی!!!

آپ نے Unet Boot in کے ذریعے کوشش کی ہے؟ اگر نہیں تو ایک بار ضرور آزمائیے۔
RUFUS ان سب سے تیز ہے۔ جب WinToBootic کام نہ کرے تو میں اسی کو ترجیح دیتا ہوں:
b621.gif

لنک:
https://rufus.akeo.ie/
 
مدیر کی آخری تدوین:

رانا

محفلین
isotousb
http://www.softsea.com/download/ISO-to-USB.html

ارے پلیز ایسا مت کیجئے! اگر ایسا کریں گے تو اول وقت بہت لگے گا نیز کلین انسٹال کرتے وقت یو ایس بی موجود نہیں ہوگی!!!
میرا خیال تھا کہ شائد میری ونڈوز میں کوئی مسئلہ ہے اس لئے اپگریڈ کرکے نئی ونڈوز 10 سے یو ایس بی برن کرلوں گا کہ آئی ایس او فائل تو ڈاونلوڈ ہوہی چکی ہے۔ لیکن آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ اس سے تو وقت بہت لگ جائے گا جب کہ یہاں انٹرنیٹ اسپیڈ بھی بس ایسے ہی ہے۔ سات گھنٹے لگے آئی ایس او کو ڈاون لوڈ ہونے میں۔

RUFUS ان سب سے تیز ہے۔ جب WinToBootic کام نہ کرے تو میں اسی کو ترجیح دیتا ہوں:
لنک:
https://rufus.akeo.ie/
اسے چیک کرکے دیکھتا ہوں اگر یہ کام کرجائے تو بہت اچھا ہے۔ ورنہ میں نے تو آئی ایس او فائل کو وِن رار سے ایکسٹریکٹ کرلیا تھا اور ارادہ تھا کہ ان فائلز کو ڈائریکٹ یو ایس بی میں کاپی کرکے کوشش کرتا ہوں۔ لیکن اس میں بہرحال شک ہی رہے گا کہ یو ایس بی بوٹ ایبل بنی یا نہیں۔ ابھی پہلے تو rufusکو چیک کرتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
یہ بیکار ہے۔ اسکا کوئی فائدہ نہیں۔

میرا خیال تھا کہ شائد میری ونڈوز میں کوئی مسئلہ ہے اس لئے اپگریڈ کرکے نئی ونڈوز 10 سے یو ایس بی برن کرلوں گا کہ آئی ایس او فائل تو ڈاونلوڈ ہوہی چکی ہے۔ لیکن آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ اس سے تو وقت بہت لگ جائے گا جب کہ یہاں انٹرنیٹ اسپیڈ بھی بس ایسے ہی ہے۔ سات گھنٹے لگے آئی ایس او کو ڈاون لوڈ ہونے میں۔
نہیں آپکی ونڈوز میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ ایک یو ایس بی برن نہ کر سکے :)

اسے چیک کرکے دیکھتا ہوں اگر یہ کام کرجائے تو بہت اچھا ہے۔ ورنہ میں نے تو آئی ایس او فائل کو وِن رار سے ایکسٹریکٹ کرلیا تھا اور ارادہ تھا کہ ان فائلز کو ڈائریکٹ یو ایس بی میں کاپی کرکے کوشش کرتا ہوں۔ لیکن اس میں بہرحال شک ہی رہے گا کہ یو ایس بی بوٹ ایبل بنی یا نہیں۔ ابھی پہلے تو rufusکو چیک کرتا ہوں۔
خالی ایکسٹریکشن سے کام نہیں بنے گا۔ اسکو بوٹ ایبل بنانا ضروری ہے۔
 
رانا

محفلین
RUFUS ان سب سے تیز ہے۔ جب WinToBootic کام نہ کرے تو میں اسی کو ترجیح دیتا ہوں:
لنک:
https://rufus.akeo.ie/
واقعی بھئی یہ والا تو بہت کام کا نکلا۔ یو ایس بی تو بوٹ ایبل تیار ہوگئی ہے۔ 8 جی بی والی یو ایس بی کی قربانی دینی پڑی۔ ہوا یہ کہ اسے رن کردیا اس نے برن کرنا شروع کردیا۔ ابھی آدھی ہی برن ہوئی تھی کہ لائٹ چلی گئی۔ دوبارہ لائٹ آنے پر یو ایس بی کو سسٹم نے قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ اب لاوارث پڑی ہے بے چاری۔ بہرحال پھر آج صبح اچھی طرح یہ دیکھ کر کہ لائٹ جانے میں ابھی ڈھائی گھنٹے ہیں اپنی 16 جی بی والی یو ایس بی نکالی اور برننگ پر لگادی۔ وہ کامیابی سے برن ہوکر تیار ہوگئی ہے۔ اسے میں نے بوٹ ایبل کے طور پر چیک بھی کرلیا ہے کہ سسٹم نے اس سے بوٹ کرکے سیٹ اپ چلایا تھا۔ پھر میں نے کینسل کردیا کہ ابھی ڈیڑھ گھنٹے بعد پھر لائٹ چلی جائے گی کہیں اس یو ایس بی سے بھی ہاتھ نہ دھونے پڑیں۔ اب کم از کم ڈھائی گھنٹے کا مارجن رکھ کر اسے براہ راست کلین انسٹال پر لگاؤں گا۔ اب یہ ڈھائی گھنٹے یا تو آج سہ پہر کو ملیں گے یا پھر کل صبح انشاء اللہ۔ پھر ہم بھی انشاءاللہ ونڈوز 10 والے کہلائیں گے۔:)
 
arifkarim

معطل
اب کم از کم ڈھائی گھنٹے کا مارجن رکھ کر اسے براہ راست کلین انسٹال پر لگاؤں گا۔
پہلی بار میں کلین انسٹال نہ کریں بلکہ پرانی ونڈوز پر اپگریڈ کر لیں۔ اپگریڈ کے بعد انٹرنیٹ پر کنیکٹ کرتے ہی یہ آن لائن ایکٹیویٹ ہو جائے گی۔ اب بذریعہ یو ایس بی کلین انسٹال کر لیں :)
اگر تیز ترین اپگریڈ کرنا مقصود ہو تو آپشنز میں نجی ایپلی کیشنز، پرائیویٹ سیٹگنز وغیرہ کو ان چیک کر دیں۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
RUFUS ان سب سے تیز ہے۔ جب WinToBootic کام نہ کرے تو میں اسی کو ترجیح دیتا ہوں:
بالکل درست۔ اس بات سے میں بھی متفق ہوں۔ لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اس سے یوایس بی فارمیٹ ہوجاتی ہے اور یو ایس بی کا سارا ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے۔ :)
8 جی بی والی یو ایس بی کی قربانی دینی پڑی۔ ہوا یہ کہ اسے رن کردیا اس نے برن کرنا شروع کردیا۔ ابھی آدھی ہی برن ہوئی تھی کہ لائٹ چلی گئی۔ دوبارہ لائٹ آنے پر یو ایس بی کو سسٹم نے قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ اب لاوارث پڑی ہے بے چاری۔
ارے بھئی لاوارث کیوں پڑی ہے۔ یو ایس بی کی نئے سرے سے پارٹیشن بنالیجئے۔ :)
 
رانا

محفلین
بالکل درست۔ اس بات سے میں بھی متفق ہوں۔ لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اس سے یوایس بی فارمیٹ ہوجاتی ہے اور یو ایس بی کا سارا ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے۔ :)

ارے بھئی لاوارث کیوں پڑی ہے۔ یو ایس بی کی نئے سرے سے پارٹیشن بنالیجئے۔ :)
لیکن سسٹم اسے بطور یو ایس بی یا ڈیٹا اسٹوریج قبول کرے تو پارٹیشن بنانے کے آپشن بھی آئیں۔ وہ تو مائی کمپیوٹر میں ڈسپلے ہی نہیں ہوتی۔ صرف ڈیوائسز میں نظر آتا ہے کہ ڈیٹا ٹریولر کے نام سے کوئی ڈیوائس ہے لیکن اس پر رائٹ کلک کرنے سے کوئی فارمیٹ یا ایسا آپشن نہیں آتا جس سے ظاہر ہو کہ سسٹم اسے ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائس سمجھتا ہے۔
 
رانا

محفلین
اللہ کے فضل سے ہم بھی ونڈوز 10 کے صارفین میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس کے لئے مائکروسافٹ کا بھی شکریہ کہ اس کی نرم پالیسی کی بدولت ہم نے بھی پہلی بار اصلی ونڈوز قانونی طریقے سے اسکی اجازت سے انسٹال کی ہے۔شکریہ مائکروسافٹ۔:)
مائکرو سافٹ کے نئے براوزر میں محفل میں پیغام لکھنے کے دوران کئی بار ٹیب ہینگ ہوکر ریفریش ہوئی۔ ہر بار لکھا گیا پیغام ضائع ہوجاتا رہا۔ پتہ نہیں کیا مسئلہ تھا۔ کروم انسٹال کرکے دیکھوں گا۔ وہی ٹھیک ہے۔ نیز اس میں اسکرول بار بھی الٹے ہاتھ پر آرہا ہے۔ یہ بھی پسند نہیں۔ کروم میں سیدھے ہاتھ پر اسکرول بار کی عادت سی ہوگئ ہے۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
لیکن سسٹم اسے بطور یو ایس بی یا ڈیٹا اسٹوریج قبول کرے تو پارٹیشن بنانے کے آپشن بھی آئیں۔ وہ تو مائی کمپیوٹر میں ڈسپلے ہی نہیں ہوتی۔ صرف ڈیوائسز میں نظر آتا ہے کہ ڈیٹا ٹریولر کے نام سے کوئی ڈیوائس ہے لیکن اس پر رائٹ کلک کرنے سے کوئی فارمیٹ یا ایسا آپشن نہیں آتا جس سے ظاہر ہو کہ سسٹم اسے ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائس سمجھتا ہے۔
لینکس استعمال کرتے ہیں یا نہیں؟
 
رانا

محفلین
لینکس استعمال کرتے ہیں یا نہیں؟
ابھی تک تو نہیں۔
لیکن حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ ابھی ونڈوز10 میں وہی یو ایس بی لگائی تو اس نے خود ہی پیغام دے دیا کہ اس یو ایس بی کو فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اوکے کردیا اور اس نے فارمیٹ کرکے یو ایس بی ٹھیک کردی۔:)
 
چلیں یہ تو اچھا ہوگیا ورنہ میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ ونڈوز میں موجود پارٹیشن ٹول سے پارٹیشن بنالیں۔ اگر مائی کمپیوٹر میں دکھائی نہ بھی دے تب بھی پارٹیشن ٹول میں یو ایس بی یا ہارڈ ڈسک دکھائی دیتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
مائکرو سافٹ کے نئے براوزر میں محفل میں پیغام لکھنے کے دوران کئی بار ٹیب ہینگ ہوکر ریفریش ہوئی۔ ہر بار لکھا گیا پیغام ضائع ہوجاتا رہا۔ پتہ نہیں کیا مسئلہ تھا۔ کروم انسٹال کرکے دیکھوں گا۔ وہی ٹھیک ہے۔ نیز اس میں اسکرول بار بھی الٹے ہاتھ پر آرہا ہے۔ یہ بھی پسند نہیں۔ کروم میں سیدھے ہاتھ پر اسکرول بار کی عادت سی ہوگئ ہے۔
یہ مسئلہ یقیناً مائکروسافٹ EDGE میں آیا ہوگا۔ چونکہ یہ کافی نیا براؤزر ہے اسلئے اسمیں بگز کا ہونا یقینی بات ہے :)
اب آپ نئی ونڈوز پر آ ہی گئے ہیں تو مسائل کی لسٹ بنا لیں۔ سب سے اس ونڈوز میں اپڈیٹس بہت بڑا مسئلہ ہیں۔ جنہیں عام مینیو سے ڈس ایبل نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ نیٹ پر کافی جگاڑ مل جائیں گے اسکے۔ اسکے علاوہ اسمیں Telementry نامی ڈیٹا کلیکشن بلٹ ان ہے۔ اسکو بھی حذف کرنے کیلئے گوگل کر لیجئے۔ اسی طرح ونڈوز فوٹو ویور اسمیں موجود نہیں۔ البتہ ایک رجسٹری ہیک اسکو واپس لا سکتا ہے وغیرہ :)
 
رانا

محفلین
یہ مسئلہ یقیناً مائکروسافٹ EDGE میں آیا ہوگا۔ چونکہ یہ کافی نیا براؤزر ہے اسلئے اسمیں بگز کا ہونا یقینی بات ہے :)
ہاں یہ ایج میں ہی ہوا تھا۔
اب آپ نئی ونڈوز پر آ ہی گئے ہیں تو مسائل کی لسٹ بنا لیں۔
متفق۔
سب سے اس ونڈوز میں اپڈیٹس بہت بڑا مسئلہ ہیں۔ جنہیں عام مینیو سے ڈس ایبل نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ نیٹ پر کافی جگاڑ مل جائیں گے اسکے۔
میں اس مسئلے سے خودکار طریق پر محفوظ ہوچکا ہوں۔ کیونکہ میں نے ونڈوز کو پرانی ونڈوز 7 سے ایکٹویٹ نہیں کیا اور نہ کرنے کا ارادہ ہے تاکہ میں مطمئن رہوں کہ اب میں کوئی چوری یا جگاڑ والی چیز نہیں چلا رہا بلکہ جو بھی ہے مائکروسافٹ کی اجازت سے اسی کی سائٹ سے اتارا ہے۔ اور ایسی صورت میں مائکروسافٹ نے یہ کہا ہے کہ بچوُ اب آپ کو ونڈوز کی اپڈیٹس نہیں ملیں گی لیکن ونڈوز آپ جی بھر کے استعمال کرسکتے ہیں۔ نیز تھیم تبدیل نہیں کرسکتے۔ تھیم کے بغیر گزارا کرلیں گے۔ لیکن اب یہ طے کرلیا کہ کوئی بھی چوری کا سافٹوئیر استعمال نہیں کرنا۔ میں تو فری آفس بھی گوگل کرچکا ہوں۔ اپاچی آفس پر نظر انتخاب ٹھہری ہے۔ ون رار بھی فری نہیں مل رہا تھا اس کی جگہ سیون زپ انسٹال کرلیا ہے۔

اسکے علاوہ اسمیں Telementry نامی ڈیٹا کلیکشن بلٹ ان ہے۔ اسکو بھی حذف کرنے کیلئے گوگل کر لیجئے۔
یہ کیا کرتا ہے ویسے۔
اسی طرح ونڈوز فوٹو ویور اسمیں موجود نہیں۔ البتہ ایک رجسٹری ہیک اسکو واپس لا سکتا ہے وغیرہ :)
یہ تو ضروری چیز تھی۔ کیا مائکروسافٹ نے خود ہٹائی ہے یا بگ ہے؟
 
arifkarim

معطل
میں اس مسئلے سے خودکار طریق پر محفوظ ہوچکا ہوں۔ کیونکہ میں نے ونڈوز کو پرانی ونڈوز 7 سے ایکٹویٹ نہیں کیا اور نہ کرنے کا ارادہ ہے تاکہ میں مطمئن رہوں کہ اب میں کوئی چوری یا جگاڑ والی چیز نہیں چلا رہا بلکہ جو بھی ہے مائکروسافٹ کی اجازت سے اسی کی سائٹ سے اتارا ہے۔ اور ایسی صورت میں مائکروسافٹ نے یہ کہا ہے کہ بچوُ اب آپ کو ونڈوز کی اپڈیٹس نہیں ملیں گی لیکن ونڈوز آپ جی بھر کے استعمال کرسکتے ہیں۔ نیز تھیم تبدیل نہیں کرسکتے۔ تھیم کے بغیر گزارا کرلیں گے۔ لیکن اب یہ طے کرلیا کہ کوئی بھی چوری کا سافٹوئیر استعمال نہیں کرنا۔ میں تو فری آفس بھی گوگل کرچکا ہوں۔ اپاچی آفس پر نظر انتخاب ٹھہری ہے۔ ون رار بھی فری نہیں مل رہا تھا اس کی جگہ سیون زپ انسٹال کرلیا ہے۔
اگر آپکو ونڈوز 10 کے خودکار اپڈیٹس پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو ٹھیک ہے۔ میں نے ذاتی طور پر اپڈیٹس ڈس ایبل کئے ہوئے ہیں اور ایک دوسری ایپلی کیشن portableupdate کی مدد سے جو اپڈیٹ درکار ہوتا ہے وہ اپنی مرضی سے اتار لیتا ہوں۔ یہ اسلئے کہ مائکروسافٹ کی پرانی عادت ہے کہ بعض اپڈیٹس ونڈوز کی اصل انسٹالیشن کو ہی خراب کر دیتے ہیں۔
یہ کیا کرتا ہے ویسے۔
جاسوسیاں!
http://winaero.com/blog/how-to-disable-telemetry-and-data-collection-in-windows-10/

یہ تو ضروری چیز تھی۔ کیا مائکروسافٹ نے خود ہٹائی ہے یا بگ ہے؟
بگ ہے:
https://techjourney.net/restore-use-windows-photo-viewer-to-open-images-in-windows-10/
 
رانا

محفلین
Telementry کو غیرفعال کرنے کے بعد سے انٹرنیٹ کی رفتار میں واضح فرق محسوس ہوا ہے۔ یا شائد پہلے انٹرنیٹ ہی سست تھا۔:)
 
Top