یہ عجیب الزام ہے۔ آئین میں خاص احمدیوں کے خلاف ایک دفعہ شامل کی جاتی ہے تو ہر کسی کو اس سے اختلاف کا حق ہے۔ اس کا یہ مطلب کسی طور نہیں نکلتا کہ وہ آئین کو ہی تسلیم نہیں کرتے
یہ دفعہ نہ تو یکطرفہ طور پر شامل کی گئی تھی اور نہ ہی ان کا موقف سنے بغیر آئین میں شامل ہوئی تھی۔ بنیادی عقائد کا اختلاف مثلا۔
نبوت کا جاری ہونا یا نہ ہونا اور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ و السلام کے بعد کسی نبی کا آسکنا یا نہ آسکنا۔
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ میں محمد سے مراد۔
احمدیوں کے علاوہ تمام مسلمانوں کی ان کی نظر میں کافرانہ حیثیت اور احمدی عقائد کے علاوہ تمام مسلمانوں کے کافر ہونے کا عقیدہ۔
ایک ہی شخص کا خودہی مریم اور ابن مریم - امام مہدی اور نبی ہونے کا دعویٰ اور اس کے پیروکاروں کا اسے عقیدہ ماننا۔
مرزا غلام قادیانی کو محمد سے بڑھ کر ماننا
تذکرہ کے نام سے ایک الگ کتاب کا وجود اور اس کتاب کی الہامی حیثیت پر ان کا ایمان
اور بھی بہت سے ایسے عقائد ہیں جو بنیادی اسلامی عقائد سے متصادم ہیں اگر اجازت ہو تو ان کی بنیادی اور ان کے مذہبی پیشوا کی اپنی کتابوں کے سکینز یہاں لگائے جا سکتے ہیں جنہیں دیکھ پڑھ کر اور باقاعدہ تصدیق کر کے آپ اپنی مرضی کے عالم سے انکے متعلق سوال بھی کر سکتے ہیں۔ اور اگر یک طرفہ ہونے کا شک ہو تو اسی فورم پر اسمبلی کی کاروائی شیئر کی جا سکتی ہے جسے دیکھ کر یک طرفہ ہونے کا الزام اپنی حقیقت خود بتا دے گا۔
قادیانیوں کو بعض مخالفین ان کے اباؤ اجداد کا حوالہ دے کر طعنہ دیتے ہیں کہ وہ ملک سے مخلص نہیں۔ ان کی حب الوطنی مشکوک ہے۔ ان طعنہ دینے والوں کے اباؤ اجداد تحریک پاکستان کے وقت کیا کرتے رہے۔ وہ کوئی بتانے کی جرات نہیں کرتا۔
آباؤاجداد اور مذہبی رہ نما میں فرق ہوتا ہے۔ آباء و اجداد کے طعنے کہیں نہیں دیئے جاتے البتہ انکے نام نہاد نبی کے خلفاء کے بیانات اور اپنی امت کو احکامات اس بات پر مہر ثبت کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے نہ تو مخلص ہیں اور نہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جب ایک ایسا شخص جسے آپ مامور من اللہ بھی سمجھتے ہوں ۔ اپنے نبی کا نائب بھی سمجھتے ہوں اور جس کا حکم آپ کے لیئے فائنل اتھارٹی ہو اس کی بات آپ کے آباؤاجداد جیسی نہیں ہو سکتی ۔ قادیانیوں کے خلیفہ سے غیر مشروط اور غیر قابل تقسیم وفاداری ان کے حلف رکنیت کی شرائط میں شامل ہے۔ جو اب تک آنے والے تمام کے تمام بشمول موجودہ خلیفہ کے یہ ثابت شدہ امر ہے کہ وہ پاکستان کے مخالف ہیں اور ان کے احکامات پر ہی قادیانی نہ تو اپنا مذہب ظاہر کرتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے ظاہر کرنا ہی پڑے تو پاکستان کے سیاسی نظام میں حصہ نہیں لیتے اور مسلسل ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں