ورکشاپ: علاقائی زبان میں کمپیوٹنگ

کل 28 مئی 2008 بروز بدھ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی انڈیا میں یک روزہ ورکشاپ برائے لوکلائزیشن بیداری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جس میں آپ سے شرکت کی درخواست تو فضول ہے ہاں احباب کو میری حرکتوں کی اطلاع ہو جائے بس اس ناطے یہاں یہ موضوع ارسال کر رہا ہوں۔

ویسے کل مجھے ورکشاپ کے دوران محفل کو غالباً کئی بار ریفر کرنے کی نوبت آئے گی۔ اور ممکن ہے کہ کچھ نئے احباب بھی محفل کے رکن بن جائیں۔

انتہائی عجلت میں تمام تیاریاں کیں ہیں۔ اللہ اس کوشش کو کامیاب اور مفید کرے۔

مزید تفصیلات اس ربط پر

والسلام!

--
سعود ابن سعید
 
Top