ورڈ بینک ڈیٹابیس کا ایک اور ممکنہ استعمال

نبیل

تکنیکی معاون
میں آج کل ایک پروگرام پر کام کر رہا ہوں جس کے ذریعے مختلف فارمیٹ‌کی لینگویج سٹرنگز کو پو فارمیٹ‌ میں تبدیل کرنا ممکن ہوجائے گا۔ اس طرح ان کے ترجمے کے لیے انٹرانس کی سہولت کا استعمال ممکن ہوجائے گا۔ اس کام کے دوران میرے ذہن میں ایک اور آئیڈیا آیا کہ ترجمے کے کام کے دوران ہمیں کئی مرتبہ ایک ہی ٹیکسٹ کا کئی مرتبہ ترجمہ کرنا پڑتا ہے۔ اگر ورڈ بینک کی ڈیٹابیس میں پہلے سے کے گئے تراجم کی ڈکشنری موجود ہو تو ایک پروگرام نئی لینگویج فائل کی سٹرنگز کے ترجمہ کے لیے ڈیٹابیس میں دیکھ سکتا ہے۔ اس سے ترجمہ کے کام میں کچھ کمی ممکن ہے۔ میں اس آئیڈیا پر بعد میں کام کروں گا۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
اگر یہ سہولت پو ایڈٹ وغیرہ میں بھی ہوتو بڑا فائدہ ہوجائے۔ انٹرانس البتہ ایک جیسے تراجم دکھاتا ہے تلاش کرنے پر۔
 

زیک

مسافر
پوایڈٹ میں Translation Memory موجود ہے جس کے ذریعہ آپ مختلف پو فائلوں میں ملتے جلتے فقروں کو کچھ آسانی سے رجمہ کر سکتے ہیں۔ تمام ترجموں کو پو فارمیٹ میں لانےسے یہ میموری بھی زیادہ بہتر ہو جائے گی۔ ورڈ بینک کو اس میں استعمال کرنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہیئے۔

انٹرانس میں بھی کچھ اسی قسم کی سہولت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انٹرانس اور پوایڈٹ میں اس طرح کی سہولت ہے تو اچھی بات ہے۔ دراصل میں ایک جیسے تراجم بار بار ٹائپ کرکے تنگ آگیا ہوں۔ شارق مستقیم نے SMF فورم کی لینگویج فائلز کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ میں نے یہ ترجمہ ان سے حاصل کیا اور پھر JoomlaBoard پر نظر ڈالی جو Joomla میں SMF کی انٹگریشن ہے تو دیکھ کر کافی جھلاہٹ ہوئی کہ اس میں لینگویج فائلز کی فارمیٹ‌ مختلف ہے یعنی اس پر ازسرنو کام کرنا پڑے گا۔ اسی لیے میں نے تراجم کی ڈیٹابیس سے فائدہ اٹھانے کا آئیڈیا ظاہر کیا۔ وقت ملنے پر اس کا بھی کوئی پروٹوٹائپ پیش کروں گا۔
 

نعمان

محفلین
انٹرانس پر ہمیں اس سے ملتی جلتی سہولت دستیاب ہے۔ جس سے انٹرانس پر کام کی رفتار کافی تیز تر ہوتی جارہی ہے۔ اور جیسے جیسے ہم ترجمہ کرتے جائیں گے یہ رفتار اور بڑھ جائے گی۔ اگر ہمارے پاس ایسی کوئی اپلیکیشن ہو جس سے ہم پی ایچ پی میں موجود لینگویج فائلز(جیسے جملہ اور دیگر پی ایچ پی بیسڈ اپلیکشنز میں) کو پو فائلز میں ڈھال سکیں تو ترجموں کے کام کی رفتار بھی اچھی ہوگی اور ہم آہنگی بھی بڑھتی جائے گی۔

لنکس پاکستان پر کچھ حضرات نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ورڈ بینک کو نکھاریں گے مگر سورس کوڈ ریلیز ہوتے ہی وہ اڑنچھو ہوگئے۔ اس میں سب سے اہم کام یہ ہوسکتا ہے کہ میں ورڈ بینک کے ڈیٹا بیس کو پو فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کروں۔ پھر اس پو فائل کو انٹرانس پر ڈالا جائے تو وہ ترجمے بطور تجویز سب کو دستیاب ہوسکتے ہیں۔
 
Top