ورڈپریس ملٹی یوزر و بی بی پریس

دوست

محفلین
آج اپنے بلاگ کے ڈیش بورڈ میں تھا تو ورڈپریس کے پیشہ ور بلاگ سے ایک پوسٹ پر نظر پڑی جس میں کثیر صارفی ورڈپریس اور بی بی پریس کا ذکر تھا۔
ورڈپریس کثیر صارفی کسی ویب سائٹ پر ہزاروں ورڈپریس بلاگ بنانے کے کام آسکتا ہے۔ جیسے ورڈپریس ڈاٹ کوم اور شاید بلاگ سم پر بھی ایسا ہی کوئی نظام قائم ہے۔
بی بی پریس نے مجھے تھوڑا سا کشش کیا ہے وہ بھی تیزی اور اجیکس کے استعمال کی وجہ سے۔ ورڈپریس آرگ پر یہی سافٹویر بطور فورم کے استعمال ہورہا ہے لیکن اب اسے عوامی استعمال کے لیے بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس کے مقامیانے کے سلسلے میں سہولیات بھی ابھی زیر تکمیل ہیں۔
فورم کے عام انداز سے بہت ہٹ کر یہ سافٹویر پہلی نظر میں‌ ورڈپریس بلاگ ہی لگتا ہے میں بھی پہلے یہی سمجھتا رہا ہوں۔ یہ لوگ شاید کچھ نیا ٹچ دینا چاہ رہے ہیں بلیٹن بورڈز کو۔ لیکن اس کی سادگی کچھ زیادہ ہی ہے۔ ورڈپریس آرگ پر تو اس میں تبصروں کی طرح کا قطعہ ہے بس۔ ٹیگ وغیرہ خود سے لگا لیں جو اجازت یافتہ ہیں۔ مسکراہٹیں بھی کوئی نہیں لگتیں۔
آپ کا کیا خیال ہے کچھ دم ہے اس میں؟؟؟
 
Top