ورڈبینک پر ردی تراجم

دوست

محفلین
اگرچہ میں شروع سے ہی کہہ رہا تھا کہ ورڈبینک پر پڑتال کا انتظام ہونا چاہیے لیکن اب اس کی ضرورت شدید ہوگئی ہے۔ چونکہ کچھ دماغی مریض قسم کے زائرین نے بےہودہ قسم کے الفاظ ورڈبینک میں شامل کرنا شروع کردیے ہیں۔ مجھے یہ اطلاع کل ایک معزز رکن اردو محفل جناب اعجاز صاحب نے بذریعہ ذ پ دی تھی۔ میں‌ نے فورًا نعمان کو مطلع کیا تو ان کا کہنا ہے کہ اس کا مناسب انتظام کرتے ہیں۔
اب احباب سے گزارش ہے کہ اس کی پڑتال کا مناسب بندوبست کرنے کے لیے کچھ تجاویز دیں۔ منتظمین سے بھی درخواست ہے کہ کچھ توجہ کریں چونکہ وہ ممکنہ حل اور اس کے قابل استعمال ہونے پر بھی رائے دے سکتے ہیں۔
ایک تجویز تو یہ ہے کہ محفل کا ہی دخول استعمال کیا جائے جیسا کہ وکی میں ہورہا ہے۔ اگرچہ میں درخواست پہلے ہی کرچکا ہوں کہ
ورڈبینک کو محفل میں شامل کرلیا جائے جس طرح کہ وکی کو کیا گیا ہے اس طرح تراجم پر منتظمین کی بھی کڑی نظر رہے گی اور پڑتال میں بھی آسانی ہوگی۔
دوسرا کام یہ ہے ورڈپریس کی طرح اس میں ایکسمٹ جیسا کوئی نظام وضع کردیا جائے جو مخصوص الفاظ کو روک دے۔
بہرحال دوسرے احباب بھی تجاویز دیں تاکہ اس کو حتمی کیا جاسکے ورڈبینک ایک قابل قدر پراجیکٹ ہے اور اس کو اب حتمی شکل میں آجانا چاہیے۔
 

باسم

محفلین
ضرور ہو

جناب آپ سے اتفاق کرتا ہوں کیونکہ میں نے کچھ الفاظ اس میں ترجمہ کیے تھے مگر دوسرے دن ان کا پھر کسی نے انگریزی میں تلفظ کرکے لکھ دیا اور ترجمہ کو غائب کردیا ۔
جس سے ترجمہ کرنے سے دل اچاٹ ہو گیا۔
کم از کم ایسا ہو کہ نئے الفاظ شامل کیے جا سکیں مگر پہلے سے موجود الفاظ کو حذف نہ کیا جا سکے۔اور انھیں کمیٹی کے ممبران خود منتخب کریں۔
 

نعمان

محفلین
ردی تراجم کو روکنے کے لئے اکسمٹ اسپیم پروٹیکشن یا کوئی دوسرا فلٹرنگ آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فی الوقت ہمیں اس سے زیادہ کسی پروٹیکشن کی ضرورت نہیں۔ تاہم ایک آپشن اردو محفل کا لاگ ان استعمال کرنے کا بھی ہے۔ مگر مجھے یہ اچھا معلوم نہیں ہوتا۔

یہ بات کہ ترجموں کو محفوظ کیسے کیا جائے۔ اور ترجموں کے اندراج کے طریقہ کار میں تبدیلی دراصل نئے فیچرز شامل کرنا ہوگا۔ جیسے تراجم کے مختلف نسخہ جات کی نقول محفوظ رکھنا۔ یا ان پر تصدیق اور اتفاق کی مہریں ثبت کرنا۔

ایک فیچر جو اس موقع پر ضروری ہوچکا ہے وہ ایک ایڈمن انٹرفیس ہے۔ جہاں تراجم کی کانٹ چھانٹ اور ڈیٹابیس سے ان کو مٹانے کا طریقہ موجود ہو۔ ایک ایسا سسٹم بھی ہو جو وقت پڑنے پر تمام نئی انٹریز کو ماڈریشن کی قطار میں ڈال دے تاکہ آئندہ کسی بڑے سیلاب سے بچا جاسکے۔

میں یہ چاہتا ہوں کہ ورڈ بینک بالکل اوپن رہے یعنی بے شک یہ اسپیمرز کے لئے کمزور شکار ہو مگر اس میں کوئی بیوروکریٹک جھمیلے نہ ہوں۔ کہ جی ترجمے کو کمیٹی کی منظوری لینا ہوگی۔ معاف کیجئے مگر رضاکار کمیٹیاں عموما دیگر مصروفیات بھی رکھتی ہیں اور ان کے پاس یقینا اتنا وقت نہیں کہ وہ ہر ایک ترجمے پر منظوری کی مہریں ثبت کرتے رہیں۔ کمیٹی کے بجائے کمیونٹی ورڈ بینک کی ذمہ دار ہے چاہے وہ اس پر ردی ڈالیں یا تراجم ان کی مرضی۔ ہاں یہ بھی کمیونٹی ہی کی ذمہ داری ہے کہ وہ تراجم پر نظر رکھے اور اس کمیونٹی میں کمیٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

اگر آپ کا کیا ہوا ترجمہ مٹادیا جاتا ہے۔ تو کوئی بات نہیں یہ دیکھیں کہ کہیں اس کے بارے میں ترجمہ مطلوب ہے کی تھریڈ میں بحث تو نہیں ہوئی اگر ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ نیا ترجمہ متفقہ ہے۔ اگر آپ متفق نہیں تو بے شک اسے بدل ڈالیں یا ترجمہ مطلوب ہے کی تھریڈ میں اپنے دلائل دیں۔

اس بارے میں مزید بحث کیجئے۔ تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ بہتر لائحہ عمل طے کرسکیں۔ اور براہ مہربانی یہ نہ سوچئے کہ کوئی ہمارے ورڈ بینک کو جان بوجھ کر خراب کرنا چاہتا ہے دراصل اسپیم کا جو واقعہ ہمارے پاس پیش آیا ہے وہ اسپیم نہیں تھا۔ اسپیمر کا اپنا نکتہ نظر تھا جس سے وہ ہمیں آگاہ کرنا چاہتا تھا۔ اور اوپن سورس پروجیکٹ اسی اختلاف رائے سے نکھرتے ہیں۔


اسلئے اگر اسپیمر یہ پڑھ رہا ہو تو بھائی یقینا ہمارے کئے ہوئے ترجمے آسان نہیں۔ لیکن اگر آپ اس سے اچھے ترجمے پیش کرسکتے ہیں تو شوق سے کریں۔ بلکہ ہمیں بھی اپنی شکایات سے آگاہ کریں تاکہ آئندہ ان کا خیال رکھا جائے۔ آپ یقین جانیں ہم اسے اپنی عزت افزائی سمجھیں گے اور آپ کے مشکور و ممنون رہیں گے۔ مگر براہ مہربانی اس کے لئے ہم سے بذریعہ پرائیویٹ ای میل یا ذپ رابطہ کریں۔ مجھ سے رابطہ کریں گے تو آپکی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائیگی۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے دو تین چیزیں ضروری ہیں:

1۔ جو کوئی نیا ترجمہ شامل کرے یا کوئی تبدیلی کرے اس کا آئی‌پی ایڈریس ڈیٹابیس میں ساتھ سٹور ہو۔

2۔ ورژن کنٹرول: اس کا آسان‌ترین حل تو یہ ہے کہ میں روزانہ ڈیٹابیس کا بیک‌اپ لیتا ہوں۔ بس اس کی ایک ریپازٹری بھی بنا دوں۔ سو یہ میری ذمہ‌داری ہوئی۔ اس طرح ہمارے پاس روزانہ کی ایک snapshot ہو گی ڈیٹابیس کی اور اگر ہم ایک دو دن پیچھے جانا چاہیں تو کافی آسان ہو گا۔

3۔ ایڈمن انٹرفیس: جس کے ذریعہ سپیم وغیرہ ڈیلیٹ کرنا آسان ہو مگر اس کے لئے ظاہر ہے کچھ ایڈمن اکاؤنٹ بھی چاہیئے ہوں گے۔

4۔ blocked الفاظ کی فہرست (انگریزی اور اردو) جو ورڈبینک میں سٹور ہی نہ کئے جا سکیں۔

اگر ان سب سے کام نہ چلا تو مزید اقدامات لئے جا سکتے ہیں جن میں محفل والا لاگ‌ان استعمال کرنا، پراکسی سرور والوں کو روکنا اور دوسرے سپیم کے مخالف اقدامات ہیں مگر ابھی ہمیں خودکار سپیم نہیں بلکہ پاکستانی ذہنیت سے واسطہ پڑا ہے اس لئے ان کی ضرورت نہیں۔
 

نعمان

محفلین
آئی پی ایڈریس۔ ہوجائیگا۔
ایڈمن انٹرفیس۔ ہوجائیگا۔
فلٹرنگ پر اکسمٹ تو مجھ سے نہیں چل رہا کچھ اور دیکھتا ہوں۔نہیں تو پھر خود کا ہی کوئی کچا پکا فلٹر بنانا پڑے گا۔
 

دوست

محفلین
پاکستانی ذہنیت سے مراد یہاں دیسی انداز میں زچ کرنا ہے جو صرف ہمارا ہی خاصہ ہے۔
خیر یہ تو ثانوی بات تھی اس کا حل ٹھیک سوچا ہے آپ نے ایڈمن کنٹرول پینل اور چند لوگوں کو اس کا اختیار۔ گل ختم۔
 

نعمان

محفلین
میں ورڈ بینک کے لئے ایڈمن انٹرفیس لکھ رہا تھا تو پتہ چلا کہ اس کے لئے ورڈ بینک میں بہت ساری تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ جن کے لئے میں اسپیمر کا بہت بہت شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے میری توجہ اس سمت مبذول ہوئی۔ ان خامیوں میں ایک تو یہ ہے کہ جب کسی درخواست کا جواب دے دیا جاتا ہے تو کوئی اگر اس انٹری کو request.php پر ایڈیٹ کرے گا تو اسے صرف تبصرے کا قطعہ نظر آتا ہے۔

تبصرے کے قطعے کو میں مین ریپوزیٹوری میں شامل کررہا ہوں۔ آپ تراجم تبصرے کے قطعے میں اضافی معلومات فراہم کی جاسکے گی۔

آئی پی ایڈریس محفوظ کئے جائیں گے مگر جیسے ہی کوئی اس پوسٹ کو تبدیل کرے گا تو نئے تبدیل کرنے والے کا آئی پی ایڈریس پرانے آئی پی ایڈریس کو ری پلیس کردے گا۔

ایڈمن انٹرفیس میں صوابدیدی queries بنائی جاسکیں گی جیسے کہ پچھلے سو تراجم دیکھیں۔ پچھلی سو درخواستیں دیکھیں۔ یہاں سو کو کسی بھی نمبر سے تبدیل کیا جاسکے گا۔

پوسٹس کو مٹایا جاسکے گا۔ کسی پوسٹ کو مین ریپوزیٹوری سے درخواستوں کی قطار میں واپس ڈالا جاسکے گا۔ فلٹر تو ہوگا ہی مگر ایک انٹرفیس فلٹر کو ایڈیٹ کرنے کا بھی ہوگا۔
 

باسم

محفلین
ایک اور بات

ایک اور بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ
میں ایک سے زیادہ تراجم کیسے پوسٹ کرسکتا ہوں ایک ایک کرکے پوسٹ کرنے میں بہت وقت لگتا ہے ایسا ہو کہ دس یا جتنے بھی مناسب ہوں ایک ساتھ پوسٹ کیے جا سکیں ؟
 

نعمان

محفلین
اطلاعا عرض ہے۔ جلد ہی ایڈمن سیکشن اور فلٹر پر کام پورا ہوجائے گا۔ اور کل تک قابل استعمال حالت میں لاگو ہوگا۔
 

نعمان

محفلین
ورڈ بینک کا ایڈمن انٹرفیس اب اس لائق ہے کہ اس سے کام لیا جاسکے۔ فی الحال اس کے ذریعے ایڈمنسٹریشن کے فرائض صرف میں انجام دے رہا ہوں۔ پورا ہونے پر دیگر ایڈمنز چن لئے جائیں گے۔
 
Top