واہ واہ ....!

واہ واہ ....!
شعر سننا بھی نہیں آتا کسی کو آجکل
واہ، کیا کہنے، سلامت،پھر کہیں،کیا خوب ہے
آپ کی تعریف سے ملتی ہے شاعر کو جلا
شاعروں کو آپ کی تعریف ہی مطلوب ہے


حسیب احمد حسیب​
 
شعر کہنا بھی نہیں آتا ہو جس کو آج کل
شاعری اُس کی عوام الناس کو مرغوب ہے

چھوڑیے کیا کیجیے گا داد ایسی قوم کی
جو کہ ناشاعر ہی کے اشعار سے مرعوب ہے

قطعہ مکمل کر ہی لیا. :p
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ ....!



شعر سننا بھی نہیں آتا کسی کو آجکل
واہ، کیا کہنے، سلامت،پھر کہیں،کیا خوب ہے

آپ کی تعریف سے ملتی ہے شاعر کو جلا
شاعروں کو آپ کی تعریف ہی مطلوب ہے


حسیب احمد حسیب

واہ واہ واہ :rollingonthefloor::rollingonthefloor:

دادم مشکل وگرنہ دادم مشکل :)

خوش رہیے حسیب بھائی! :)
 

محمداحمد

لائبریرین
شعر کہنا بھی نہیں آتا ہو جس کو آج کل
شاعری اُس کی عوام الناس کو مرغوب ہے

چھوڑیے کیا کیجیے گا داد ایسی قوم کی
جو کہ ناشاعر ہی کے اشعار سے مرعوب ہے

قطعہ مکمل کر ہی لیا. :p

یہاں بھی وہی مسئلہ ہے مرعوب ہو گئے تو آپ کو ایک غلط سند جاری ہو جائے گی اور نہ ہوئے تو آپ کی محنت ضائع جائے گی۔ واللہ کیا کریں ہم۔ :)
 
یہاں بھی وہی مسئلہ ہے مرعوب ہو گئے تو آپ کو ایک غلط سند جاری ہو جائے گی اور نہ ہوئے تو آپ کی محنت ضائع جائے گی۔ واللہ کیا کریں ہم۔ :)
میں تو اب استادی بھی دکھاناشروع ہو گیا ہوں۔ جو شاعر نہ ہوتے ہوئے شاعر ہونے کا دعویٰ کرے وہ متشاعر، ایسے استاد کو کیا کہا جائے گا۔ :p
 
Top