La Alma

لائبریرین
مجھےغزل کی یہ زمین مزاحیہ کلام کے لیے زیادہ موزوں لگی ۔ اس لئے کہیں کہیں ایک آنچ کی کمی سی لگی اور شعر کی جمالیات متاثر ہوتی محسوس ہوئی۔
باقی آپکے ہاں خیال آفرینی بھی ہے، شعریت بھی ہے اور تغزل بھی۔مختلف موضوعات کو آپ نے اشعار میں بخوبی سمویا ہے۔
مجھے شرمندۂ قرطاس و قلم رکھتا ہے
ایک احساس جو لفظوں میں سمایا ہی نہیں
حاصلِ غزل
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
باقی آپکے ہاں خیال آفرینی بھی ہے، شعریت بھی ہے اور تغزل بھی۔مختلف موضوعات کو آپ نے اشعار میں بخوبی سمویا ہے۔
بہت شکریہ، بہت نوازش! متشکرم!
سخنوروں کی طرف سے ملنے والا حرفِ تحسین شاعر کے لیے قیمتی ہوتا ہے ۔ بہت ممنون ہوں !
مجھےغزل کی یہ زمین مزاحیہ کلام کے لیے زیادہ موزوں لگی ۔
ہاہاہا!
جب مزاح کا موڈ ہو تو ہر زمین زرخیز دکھائی دیتی ہے۔ قلم مت روکیے ۔ اگر جی چاہے تو لکھ ڈالیے پیروڈی۔:):):)
ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق
نوحۂ غم نہ سہی ، نغمۂ شادی ہی سہی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی! ابھی فلسطین کے حوالے سے آپ کی تحریر پڑھیں تھی۔ اب آپ کی یہ غزل پڑھ رہی ہوں۔
کل آپ کی تحریر پڑھ کے میں کافی دیر سوچتی رہی کہ ماشاءاللہ آپ کس قدر سمجھ دار اور ذہین ہیں۔ کیا کیا خوبیاں اللہ نے آپ کو عنایت کی ہیں۔ میں کافی دیر آپ پہ رشک کرتی رہی۔
اور اب یہ غزل۔۔۔ ہر شعر لاجواب۔ بے مثال۔
بہت شکریہ ، بہت نوازش ، خواہرِ مکرم ! بہت ممنون ہوں ان کلماتِ تحسین کے لیے ۔
وما توفیقی الا باللہ العلی العظیم!
خواہرم ، یہ سب آپ کا حسنِ نظر ہے ، وسعتِ قلبی ہے ورنہ من آنم کہ من دانم۔ لکھنے کا مجھے شوق ہے ، آپ احباب پذیرائی کرتے ہیں تو قلم کا حوصلہ بڑھتا ہے ۔
اللہ کریم آپ کو خوش رکھے! سلامت رہیں! شاد و آباد رہیں ! آمین
 
ایک سادہ سی غزل آپ صاحبانِ ذوق کے پیشِ خدمت ہے ۔ پچھلے برس وطنِ عزیز میں بالخصوص جو صورتحال رہی اس کے تجزیے اور اس پر نقد و نظر کی کچھ جھلکیاں ان اشعار میں شاید آپ کو نظر آئیں ۔ امید ہے کہ کچھ اشعار آپ کو پسند آئیں گے۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف!
***

واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں
میرے قصے میں مرا ذکر تو آیا ہی نہیں

کس طرح مان لوں تصویر کی سچائی کو
پسِ منظر جو چھپا ہے وہ دکھایا ہی نہیں

بھر دیئے یوں تو مؤرخ نے ہزاروں دفتر
جو حقیقت میں ہوا تھا وہ بتایا ہی نہیں

تخمِ امید کہ بویا تھا جسے پُرکھوں نے
خاکِ کم ظرف نے اب تک تو اگایا ہی نہیں

وہ مکاں جس نے دیا سایۂ فیضانِ اماں
رہنے والوں نے اُسے اپنا بنایا ہی نہیں

عکس ہوگا یہ کسی اور کا ، گھبرائیں نہ آپ
آئنہ آپ کو میں نے تو دکھایا ہی نہیں

دل لگا کر سُنے سب پند و نصائح میں نے
یہ الگ بات اُنہیں دل میں بٹھایا ہی نہیں

مجھے شرمندۂ قرطاس و قلم رکھتا ہے
ایک احساس جو لفظوں میں سمایا ہی نہیں

رنگ بھرتا ہی رہا عمر کے خاکے میں ظہیؔر
کوئی چہرہ تو ابھر کر کبھی آیا ہی نہیں
****

ظہیر ؔ احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۲۳ ء
ماشا الله بہت عمدہ غزل ہے ظہیر بھائی . بہت سی داد !
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشا الله بہت عمدہ غزل ہے ظہیر بھائی . بہت سی داد !
آداب ، بہت نوازش ، بہت شکریہ، عرفان بھائی!
اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔ سخنوروں کی طرف سےحرفِ تحسین الگ ہی قدر و قیمت رکھتا ہے۔ بہت ممنون ہوں ۔
ایک عرصے سے آپ کی طرف سے خاموشی ہے ۔محفل کو رونق بخشیے۔ کچھ تو کہیے کہ لوگ کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
 
ظہیر بھائی ، آپ کے خط پر ذرا دیرسے نگاہ پڑی . جواب میں تاخیر کے لئے معذرت . عزت افزائی کے لئے ممنون ہوں . آج کل کچھ اپنے اور کچھ زمانے کے حالات ایسے ہیں کہ شاعری کی جانب طبیعت مائل نہیں ہوتی . بہرحال دنیا کے کام چل رہے ہیں اور چلتے رہنے چاہیے . کچھ عرصہ قبل چند اشعار ہوئے تھے . انہی کی نوک پلک سنوار کر پیش کر رہا ہوں . دیکھ لیجئےگا .
 
میں سمجھ سکتا ہوں ، عرفان بھائی ! حساس قلب و ذہن والوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے ۔
اللہ کریم گرانیِ روز و شب کو ہلکا کردے اور آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین
 
ظفری

لائبریرین
بہت خوب ظہیر احمد ظہیر بھائی ۔ لاجواب غزل ہے ۔ خصوصاً مقطع کا تو جواب ہی نہیں ۔
رنگ بھرتا ہی رہا عمر کے خاکے میں ظہیؔر
کوئی چہرہ تو ابھر کر کبھی آیا ہی نہیں
جواب نہیں ۔ :zabardast1:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ظہیر احمد ظہیر بھائی ۔ لاجواب غزل ہے ۔ خصوصاً مقطع کا تو جواب ہی نہیں ۔
رنگ بھرتا ہی رہا عمر کے خاکے میں ظہیؔر
کوئی چہرہ تو ابھر کر کبھی آیا ہی نہیں
جواب نہیں ۔ :zabardast1:
بہت شکریہ ، ظفری! بہت نوازش! توجہ کے لیے بہت مشکور ہوں ۔
اللہ کریم آپ کو خو ش رکھے ، سلامت رکھے!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر
ماشااللہ پوری غزل ہی زبردست ہے، البتہ یہ شعر تو مجھ ناچیز کو حاصلِ کلام لگا
داد قبول فرمایئے
بہت بہت شکریہ ، شکیل!
جو شعر آپ کو پسند آیا وہ حقیقت ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ ہر قلم کار اس کیفیت کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔
اللہ کریم ذوق سلامت رکھے !توجہ کے لیے بہت شکریہ!
 
Top