واصف واصف علی واصف ( کرن کرن سورج سے اقتباسات)

عتیق منہاس

محفلین

واصف علی واصف
قول ہے کہ، دل کے دروازے پردربان ہو کر بیٹھ رہو۔
یہ دیکھو تمہارے دل میں کونسی خواہش داخل ہو رہی ہے،
کونسا جذبہ اُبھر رہا ہے۔
جو خواہشات فانی دنیا سے متعلق ہیں انہیں دل میں نہ آنے دو،
جو جذبہ غیر اللہ کے لیئے ہو اسے دل میں بند رہنے دو۔
کرن کرن سورج
 

عتیق منہاس

محفلین
سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ نیک لوگ فی سبیل اللہ اکٹھے ہو جایئں۔ علماء و مشائخ اکٹھے ہو جایئں۔ تمام جماعتیں اکٹھی ہو گئی تو نظامِ مصطفیٰﷺ وہیں قائم ہو گیا تھا۔ الگ ہو گئے تو سفر طویل ہونے لازمی ہیں-
اختلاف مٹاؤ جیسے بکھرے ہو ویسے سمٹو۔
کلمہ طیب ہی کلمہ توحید ہے۔ کلمے کی وحدت سے ایک بار پھر وہ زمانہ آسکتا ہے جس کا سب کو انتظار ہے۔ ہم خود اپنی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ توحید جہاں اللہ کی وحدانیت ہےوہاں ملت کی وحدانیت کا بھی نام ہے۔
"یہی توحید تھی جس کو نہ تُو سمجھا نہ میں سمجھا"
 

عتیق منہاس

محفلین
باز اورشکروں کی موجودگی کے باوجود چڑیا کے بچے پرورش پاتے رہتے ہیں۔
آندھیاں سب چراغ نہیں بجھا سکتیں۔
شیر دھاڑتے رہتے ہیں اور ہرن کے خوبصورت بچے کلیلیاں بھرتے رہتے ہیں۔
یہ سب اس مالک کے کام ہیں۔ اس کی پیدا کردہ مخلوق اپنے اپنے م
قرر شدہ طرزِ عمل سے زندگی گزارتی رہتی ہے۔
فرعون نے سب بچے ہلاک کر دیئے مگر وہ بچہ بچ گیا۔
یہ سب قدرت کے کام ہیں۔
زمانہ ترقی کر گیا ہے مگر مکھی، مچھر اور چوہے اب بھی پیدا ہوتے ہیں۔
جراثیم کش دوائیاں نئے جراثیم پیدا کرتی ہیں۔
طبِ مشرق و مغرب میں بڑی ترقی ہوئی ہے، بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا۔
انسان کل بھی دکھی تھا آج بھی سکھی نہیں، علاج خالق کے قُرب میں ہے۔
لوگ کیوں نہیں سمجھتے؟

کرن کرن سورج
image.jpg
 

عتیق منہاس

محفلین
زندگی سے تقاضا اور گلہ نکال دیا جائے تو سکون پیدا ہو جاتا ہے۔
سکون اللہ کی یاد اور انسان کی محبت سے پیدا ہوتا ہے۔
نفرت اضطراب پیدا کرتی ہے، اضطراب اندیشے پیدا کرتا ہے
اور اندیشہ سکون سے محروم کر دیتا ہے۔محبت نہ ہو تو سکون نہیں۔
کرن کرن سورج
image.jpg
 

عتیق منہاس

محفلین
واصف علی واصف
بندے اللہ کی طرف یا خوف کی وجہ سے رجوع کرتے ہیں یا شوق کی وجہ سے۔
گردشِ روزگار میں خوف پیدا ہوتا ہی رہتا ہے اور لوگ اللہ کو مدد کے لیئے پکارتے ہی رہتے ہیں۔
شوق عنایت ازلی ہے یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔
اسے یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ اللہ کو اس لیئے تلاش کرتے ہیں کہ اللہ ان کے بگڑے کام سنوارنے والا ہے۔
اور اہلِ دل حضرات اس سے اللہ کا تقرب مانگتے ہیں کہ ان کو قرار ملے تسکین حاصل ہو اطمینان نصیب ہو۔
خوف کی عبادت اور ہے اور سجدہِ شوق اور۔
کرن کرن سورج
 
Top