تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بے شک ہم سب کو لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے ۔
اچانک سے ملی اس خبر نے یوں دکھ کےگھیرے میں لیا ہے کہ اظہار کو الفاظ ہی سمجھ نہیں آ رہے۔
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر عطا فرمائیں آمین
 

مقبول

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔ اردو محفل کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ اللّہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
 

صابرہ امین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اردو محفل کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ۔۔انتہائی دکھ ہوا۔۔ اللہ غریق رحمت کرے۔ آگے کی منزلیں آسان کرے۔ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
 
آخری تدوین:
انا للّه و انا الیہ راجعون
یہ اندوہناک خبر بلاشبہ دل پر ایک صدمہ بن کر ٹوٹی ۔ محترم وارث بھائی اردو محفل کی ایک ذی علم اور وسیع المطالعہ شخصیت تھے ، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔ اللہ تعالی وارث بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

آن لائن تعلق ، واسطہ کبھی ایسا ہوگا کہ کوئی ہوتے ہوئےچھتری کی مانند محسوس ہوگا کبھی سوچا نہیں تھا ۔ وارث بھائی سے ان دیکھا ایسا تعلق ہوچکا تھا کہ جیسے کوئی بڑا بھائی شفیق و مہربان ہمیشہ محبت بانٹنے والا۔ جب تک کچھ لوگ واقعی بچھڑ نہیں جاتے معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ آپ کے لئے کیا تھے ۔ وارث بھائی کی خبر ایسا ہی ایک شدید قسم کا جھٹکا تھا ۔

اب وارث بھائی کی آخری آرام گاہ کا پتہ نکال کر کوئی اللہ کا بندہ بتائے ۔ میں انہیں بعد رخصت مل کر کچھ دکھ سکھ کرنا چاہتا ہوں ۔ یقینا یہ کم تکلیف دہ نہیں ہے لیکن وہی بات کہ

قضا و قدر سے کس کو فرار ممکن ہے
 
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
یہ خبر سن کرانتہائی دکھ اور غم کی کیفیت طاری ہوگئی ہے
قبلہ محترم ایک شفیق اور پر خلوص محفلین تھے
محفل علمی اور ادبی شخصیت سے محروم ہو گئی
اللہ کریم سے دعا ہے کہ قبلہ محترم وارث صاحب کی دائمی مغفرت فرمائیں۔آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
اللہ انکی مغفرت فرمائے۔ انکے درجات بلند فرمائے۔ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وارزقہ بالجنۃ الفردوس برحمتک یا ارحم الراحمین - آمین

اللہ تعالٰی وارث بھائی کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔

اللہ تبارک و تعالی وارث صاحب کی مغفرت کاملہ فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے.

اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ بہترین سے بہترین معاملہ فرمائیں اور اس مشکل وقت میں انکے لواحقین کے حامی و ناصر ہوں۔ آمین۔

اللہ ان کی مغفرت کرے۔

اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائیں اور بلند درجات عطا فرمائیں ۔ آمین

اللّٰه پاک وارث بھائی پر آخرت کی سب منزلیں آسان فرمائے اور محشر میں نبی کریم صلی اللّٰه علیہ و سلم کے ہاتھوں جامِ کوثر نصیب فرمائے۔ آمین

اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر عطا فرمائیں آمین

اللّہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

اللہ تعالی آخرت آسان کرے اور بلند درجہ عطا فرمائے۔

اللہ غریق رحمت کرے۔ آگے کی منزلیں آسان کرے۔ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اللہ تعالی وارث بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے ۔ آمین

اللہ کریم سے دعا ہے کہ قبلہ محترم وارث صاحب کی دائمی مغفرت فرمائیں۔آمین


آمین یا رب العالمین!

دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہم سب کی دعائیں وارث بھائی کے حق میں قبول فرمائے، اور آپ پر اپنی رحمتیں برکتیں نازل فرمائے، آپ کی خطاؤں سے درگزر فرمائے اور آپ کی چھوٹی چھوٹی نیکیوں کا بڑا بدلہ عطا فرمائے۔ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!
 

عبد الرحمن

لائبریرین
وارث بھائی ایک چمکتا دمکتا ستارہ تھے جن کی روشنی سے محفل کا ہر فرد مستفید ہوا ہے۔ یہ محفل تو مختصر سی ہے۔ محفل سے باہر کی محفلوں میں بھی وارث بھائی نے اپنا رنگ و نور بکھیرا ہے۔ عجیب خالی پن اور بے یقینی کی کیفیت ہے۔ الفاظ کا سمندر بھی اپنی اہمیت کھو بیٹھا ہے۔ اللہ وارث بھائی کو اپنے جوار رحمت میں بہترین جگہ سے نوازے۔ ان کے اہل خانہ ان کے بچوں کو زمانے کے نرم گرم تھپیڑوں سے محفوظ رکھے۔
 

سید ذیشان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

بالکل یقین نہیں آ رہا۔ وارث بھائی سے یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور وہ اردو محفل کا بہت ابتداء سے ایسا حصہ تھے کہ ان کے بغیر اردو محفل کا تصور بھی کرنا محال تھا۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوس‌ناک اور ناقابلِ یقین خبر ہے۔ اللّٰہ اُن کی مغفرت فرمائے اور اُن کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔
 

فہیم

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
دل بیٹھ سا گیا یہ خبر سن کر۔ وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ محفل پر آکر کچھ ایسا دیکھنے کو ملے گا۔
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین
 

الشفاء

لائبریرین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔۔
انتہائی دکھ بھری خبر۔۔۔
اللہ عزوجل وارث بھائی کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی غلطیوں کوتاہیوں سے درگزر فرمائے، سوگواران کی مدد فرمائے اور ہم سے ان کے حق میں کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو ہمیں معاف فرمائے اور انہیں ہماری طرف سے اس کا بہترین اجر عطا فرمائے ۔آمین۔۔۔
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا
جب لاد چلے گا بنجارہ
حق مغرت کرے۔ یہ خبر سن کر عجیب کیفیت ہے۔ اگر کوئی دوست یہ بتا سکے کہ کیا معاملہ ہوا یعنی کچھ تفصیلات کہ کیسے انتقال ہوا۔ ابھی کچھ دن پہلے ان کی فرقہ مارکسیہ والی تصویر پر تبصرے کر رہے تھے اور آج سب فنا۔ نہایت افسوس۔ زندگی میں ایک ہی بار ان سے ملاقات ہوئی مگر ان کے مزاج کی وجہ سے دوبارہ کبھی ملاقات نہ ہو سکی۔ انتہائی افسوس۔
 
Top