تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

جاسمن

لائبریرین
"وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے"
یہ پڑھنا کس قدر مشکل ہے۔ یہ سوچنا کتنا مشکل ہے۔ ہمارا یہ مراسلہ، ہماری یہ لڑی۔۔۔ وہ اب نہیں دیکھیں گے۔ اس پہ اپنی رائے نہیں دیں گے۔ اب وہ اردو محفل تو کیا، اس دنیا کی محفل کا حصہ بھی نہیں رہے۔
اللہ پاک انھیں وہاں کوئی تکلیف نہ ہونے دیجیے گا۔ اپنی رحمتوں کے خاص سائے میں رکھیے گا۔ بلند درجات عطا فرمائیے گا۔ ان کے گھر والوں کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائیے گا۔ آمین!
 
کئی دن ہو گئے یہ سوچتے کہ اظہار افسوس کروں مگر بار بار اسے موخر کرتا رہا۔ اب تک یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ وارث اب ہم میں نہیں۔ خدا مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا ۔

وارث کی محفل پر آمد کے ساتھ ہی میری ایک دلچسپ نوک جھونک ہوئی مگر جلد ہی علمی دھاگوں پر وارث کے ساتھ تعمیری گفتگو کا آغاز ہو گیا ۔ وارث کا اردو بلاگ میرے اصرار پر اردو ٹیک پر شروع ہوا جو غالباً ان کا پہلا اردو بلاگ تھا ، اردو ٹیک پر تکنیکی مسائل کے بعد بلاگ سپاٹ پر وارث نے بلاگ بنایا اور بہترین علمی مضامین کا ذخیرہ جمع کیا، خاص طور پر فارسی شاعری اور ان کے اردو تراجم ۔
کئی دفعہ دل ہی دل میں سیالکوٹ سے آگے بجوات جاتے ہوئے سوچا کہ اگلی بار وارث سے ملاقات کرنی چاہیے اور ہر بار اسے اگلی بار کے لیے ہی رکھ چھوڑا۔ اس سال پہلے سے زیادہ مصمم ارادہ تھا مگر اب وارث کی تحریروں اور مراسلوں سے ہی ملاقات ممکن رہ گئی ہے۔ کتابوں کا ایسا رسیا کم ہی ملتا ہے جو شاعری پر ایسی تکنیکی دسترس پر رکھتا ہو۔ انسان کو دیر سویر جانا ہی ہوتا ہے ، باقی آپ کا کام اور کلام ہی رہتا ہے۔ اردو محفل اور بلاگ کی صورت میں وارث نے ایک بیش قیمت سرمایہ چھوڑا ہے جس سے مدتوں سیراب ہوتے رہیں گے۔

ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
 
میری وارث بھائی کی زوجہ محترمہ سے بات ہوئی تھی ۔ میں اہلِ محفل کی جانب سے ان کے گھر پہنچ کر تعزیت کرنا چاہتا تھا لیکن ان کے دونوں صاحب زادے چوں کہ تعلیمی سلسلے میں اسلام آباد گئے ہوئے ہیں اور گھر محض بھابی اور بیٹی ہی موجود ہیں، اس لیے عدت کے عرصے میں جانا غیر مناسب سمجھا۔ میں نے انھیں زندگی میں کسی بھی سلسلے میں اہلِ محفل کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اردو محفل پر آمد کے بعد میری بھی پہلی بحث وارث بھائی ہی سے ہوئی تھی۔ وہ اردو غزل کے بڑے مداح تھے اور مجھے نثری نظم میں دلچسپی تھی اس لیے بحث کا ماحول بنا اور اس سے خوب لطف اٹھایا ۔ یہاں چوں کہ میں بالکل نیا تھا اور ان سے لوگ بہت محبت کرتے تھے اس لیے اس بحث سے بہت کچھ سیکھا جو بعد میں کام بھی آیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ سیالکوٹ آمد کے بعد گزشتہ دو سالوں میں کئی بار سوچا کہ وارث بھائی سےملاقات کی جائے ۔ اس سلسلے میں یہاں کے ادیب حضرات سے معلوم کیا تو وہ ان سے بالکل بیگانہ ظاہر ہوئے۔ میرے لیے یہ اچھنبے کی بات تھی کہ اہم ادبی شخصیت کیوں کر ادبی حلقوں سےدور ہے۔ ان کی وفات کی خبر سن کر پھر سے رابطہ کیا تو ادبی حلقے میں جو میرے جاننے والے ہیں، وہ اس خبر سے بے خبر تھے۔ ایک مہربان نے گھر کا نمبر عطا کیا تو رابطہ کرکے گھر جانا چاہا لیکن بھابی کی عدت اور بیٹوں کی غیر حاضری کی وجہ سے حاضر نہیں ہوسکا۔ وارث بھائی سے ملاقات نہ ہونا شاید قسمت میں تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین
 
علی وقار

محفلین
جب وارث بھائی کے انتقال کی خبر ملی تو اسی ہفتے انہیں خواب میں دیکھا، بڑے خوش تھے۔ اُن کے ساتھ اہل خانہ بھی تھے اور مجھے خواب میں اُن کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ حیران ہوتا ہوں کہ آن لائن تعلق بھی کس قدر عجیب ہوتا ہے۔ یہ قربتیں بھی بڑی عجیب ہیں۔ سمجھ سے باہر ہیں۔
 
الف نظامی

سبحان اللہ
 
محمد عبدالرؤوف

اللّٰہ پاک انہیں دائمی راحتیں عطاء فرمائے آمین
 
جاسمن

لائبریرین
جب وارث بھائی کے انتقال کی خبر ملی تو اسی ہفتے انہیں خواب میں دیکھا، بڑے خوش تھے۔ اُن کے ساتھ اہل خانہ بھی تھے اور مجھے خواب میں اُن کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ حیران ہوتا ہوں کہ آن لائن تعلق بھی کس قدر عجیب ہوتا ہے۔ یہ قربتیں بھی بڑی عجیب ہیں۔ سمجھ سے باہر ہیں۔
ماشاءاللہ۔ ماشاءاللہ۔ یقیناً ایسا ہی ہو گا ان شاءاللہ۔ اللہ بڑا مہربان ہے۔
کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب وہ یاد نہ آتے ہوں۔
آج ایک ذکر سن رہی تھی کہ کوئی شخص تھے جس مرحوم کا ذکر آتا اسے فوراً کلمہ پڑھ کے بخش دیتے۔ میں نے بھی تلمیذ صاحب ، نایاب بھائی، یعقوب آسی صاحب اور وارث بھائی۔۔۔ سب کا نام لے کے کلمہ پڑھ کے ںخشا۔
پھر اور بہت سارے لوگوں کو یاد کیا۔ اساتذہ کو، رشتہ داروں کو اور ان لوگوں کو جنھوں نے ہم پہ بہت ظلم کیے۔ اللہ ان سب کو معاف فرمائے اور ہم سب کو بھی معاف فرمائے۔ آمین!
 
ام اویس

محفلین
انا لله و انا الیہ راجعون
الله کریم ان سے شفقت و رحمت کا معاملہ فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پیچھے رہ جانے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
بہت تکلیف ہوئی ۔ الله رب العزت سے امید ہے جن جن سے قلبی تعلق ہے کسی بھی واسطے سے، ان شاء الله جنت میں ان سے ملاقات ہوگی کہ وہی دلوں کو بنانے والا اور روحوں میں تعلق پیدا کرنے والا ہے ہماری ناقص سمجھ میں تو نہ اس کا ذات کا شعور ہے نہ اس کے پیدا کردہ جذبات و احساسات کی سمجھ۔ والله یا الله
 
سیما علی

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ ماشاءاللہ۔ یقیناً ایسا ہی ہو گا ان شاءاللہ۔ اللہ بڑا مہربان ہے۔
کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب وہ یاد نہ آتے ہوں۔
آج ایک ذکر سن رہی تھی کہ کوئی شخص تھے جس مرحوم کا ذکر آتا اسے فوراً کلمہ پڑھ کے بخش دیتے۔ میں نے بھی تلمیذ صاحب ، نایاب بھائی، یعقوب آسی صاحب اور وارث بھائی۔۔۔ سب کا نام لے کے کلمہ پڑھ کے ںخشا۔
پھر اور بہت سارے لوگوں کو یاد کیا۔ اساتذہ کو، رشتہ داروں کو اور ان لوگوں کو جنھوں نے ہم پہ بہت ظلم کیے۔ اللہ ان سب کو معاف فرمائے اور ہم سب کو بھی معاف فرمائے۔ آمین!
آمین ثم آمین
 
محمد فہد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
میں نے آج ہی محفل لاگن کی اور میری نظر سے ابھی گزری سن کر بہت دکھ ہوا
اللہ سوہنا، وارث بھائی کے دراجات بلند فرمائیں اور انکی مغفرت اور بخشش فرماتے اور کروٹ کورٹ جنت عطاء فرمائیں آمین یارب
 
آمین!
یا ربّ العالمین!
 
اللہ تعالیٰ وارث بھائی کی مغفرت فرمائے اور ان کے لوااحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین

افسوس کس قدر تاخیر سے یہ خبر ہم تک پہنچی،
 
Top