وائٹ چاکلیٹ کیک

ماوراء

محفلین
picture1557oq.jpg


وائٹ چاکلیٹ کیک​


بادام۔۔۔۔۔۔ 200 گرام
چینی۔۔۔۔۔۔200 گرام
انڈے ۔۔۔۔۔۔2 عدد
کوکاو(cocoa) پاؤڈر۔۔۔۔ 1 کھانے کی چمچ
1 مالٹے کے چھلکے (باریک لمبےکٹے ہوئے)

ترکیب:-

باداموں کو باریک پیس لیں۔
چینی اور انڈے کو مکس کر لیں۔ پھر اس میں بادام، cocoa اور مالٹے کے چھلکے بھی ڈال کر مکس کر لیں۔
تقریباً 24 cm کے ٹین میں کیک کو 175C گریڈ پر 25 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔ اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

فل:-

وائٹ چاکلیٹ (بیکنگ کے لیے) ۔۔200 گرام
کریم ۔۔۔4 ڈیسی لیٹر
انڈے کی زردیاں ۔۔۔3

چاکلیٹ کو پانی میں پگھلا لیں( کسی برتن کے اندر رکھ کے) انڈے کی زردیوں میں 1 dl کریم ڈال کر اسے پکائیں چمچ ہلاتے رہیں جب تک کریم سخت نہ ہو جائے۔
تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد باقی کریم (پگھلی ہوئی) اس میں ڈال دیں۔ کریم کو اچھی طرح پہلے پھینٹ کر مکس کر لیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کو بادام کی والے حصے کے اوپر انڈیل دیں۔
کیک کو سرو کرنے سے پہلے ایک گھنٹہ فریج میں پڑا رہنے دیں۔ یا آپ فریز بھی کر سکتے ہیں۔ اور آئس کیک کی صورت میں بھی پیش کر سکتے ہیں۔(فریز کریں گے تو اس کو پیش کرنے سے آدھا گھنٹہ پہلے باہر نکال دینا ہے)
 
Top