شاید اس لئے کہ وہ بھی جنگ میں شامل ہیںویسے انقلابی مارچ کی بات کرتے وقت پی ٹی آئی والے اس بات کو کیوں بھول جاتے ہیں؟؟
اگر نواز شریف نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں جاکر قوم اور پاکستان کے دعائیں کی ہیں تو اس میں بدگمان ہونے کی کیا ضرورت ہے
ویسے جب سلیم صافی آپ کے لیڈر کے پول کھولتا ہے تو اسے آپ نا پسندیدہ قرار دے دیتی ہیں۔کون بدگمان ہو رہا ہے؟؟ ویسے ایک اچھا جواب درج ذیل ربط پر موجود ہے
http://jang.com.pk/jang/aug2014-daily/09-08-2014/col3.htm
میں نے سلیم صافی کو کب نا پسندیدہ کہا یا کب پسندیدہ کہا ؟؟؟؟؟ویسے جب سلیم صافی آپ کے لیڈر کے پول کھولتا ہے تو اسے آپ نا پسندیدہ قرار دے دیتی ہیں۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟
میں نے سلیم صافی کا ایک کالم شئر کیا تھا جسے آپ نے "ناپسندیدہ " کی ریٹنگ دی تھی۔میں نے سلیم صافی کو کب نا پسندیدہ کہا یا کب پسندیدہ کہا ؟؟؟؟؟
اس تکلیف کا ذمہ دار طاہرالقادری ہے جو اپنے کارکنوں اور عوام کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے۔
باقی خبروں کا تو پتا نہیں کہ دنیا نیوز والے کیا کیا گھپلے کرتے ہیںشہباز شریف کو پنجاب پر حکومت کرتے ساتواں سال آگیا ۔ مگر نظام تعلیم کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کر سکے اسکا واضح ثبوت بی اے بی ایس سی کا رزلٹ ہے۔ کسی سرکاری کالج کے طالب علم یا طالبہ نے امتیازی کامیابی حاصل نہیں کی
http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-08-21&edition=LHR&id=1238274_61169814
باقی خبروں کا تو پتا نہیں کہ دنیا نیوز والے کیا کیا گھپلے کرتے ہیں
اس خبر میں موجود غلط بیانیوں کو دیکھ لیں
سب سے پہلے بات ہوئی ہے کہ 525 کالجز کی
اس لسٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بی اے بی ایس سی کے لیے پنجاب یونیورسٹی سے affliated کالجز کی تعداد کیا ہے
http://pu.edu.pk/affiliation/degree_college/1
یہ کل ملا کر 359 کالجز ہیں۔۔ جن میں گورنمنٹ کالجز کی تعداد کم و بیش 250 ہے اور اُن میں سے کئی کالجز کا میں آپ کو پروف دے سکتا ہوں کہ انہوں نے اب یونیورسٹی آف گجرات سے affliation کروا لی ہے
اب دوسری بات کہ پنجاب میں صرف ایک یونیورسٹی نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ اور بھی یونیورسٹیز ہیں
اب دوسری یونیورسٹیز کے رزلٹ کو دیکھ لیں
گجرات یونیورسٹی میں بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے امتحانات میں چار پوزیشنیں گورنمنٹ کالجز کے حصے میں آئیں
http://unnpakistan.com/گجرات-یونیورسٹی-کابی-اے-بی-ایس-سی-بی-ک/
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں بی اے کے امتحان میں پہلی تینوں پوزیشنیں گورنمنٹ کالج کی ہیں
https://fbcdn-sphotos-d-a.akamaihd...._=1417229570_26d7705ab090943c3257954216333b82
سرگودھا یونیورسٹی کا رزلٹ ابھی آنا ہے
پنجاب کالجز کے معیار سے یقیناً انکار نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن گورنمنٹ کالجز پہ فضول کی تنقید سے پہلے یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اکثر گورنمنٹ کالجز میں طالب علم صرف داخلہ لیتے ہیں کلاسیں بہت کم لیتے ہیں
جن کا ارادہ کلاسیں لینے کا ہوتا ہے وہ آخر تک کلاسیں لیتے ہیں اور پڑھتے بھی ہیںآپکا آخری جملہ ہی سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار کی گواہی دے رہا ہے
پنجاب کالجز کے معیار سے یقیناً انکار نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن گورنمنٹ کالجز پہ فضول کی تنقید سے پہلے یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اکثر گورنمنٹ کالجز میں طالب علم صرف داخلہ لیتے ہیں کلاسیں بہت کم لیتے ہیں
کلاسیں کیوں نہیں لیتے اس لئے کہ پڑھائی نہیں ہوتی
دوسرے یہ کہ خبر میں سرکاری کالجوں کا حوالہ دیا گیا ہے الحاق شدہ کا نہیں
میرا خیال ہے کہ خبر پنجاب یونیورسٹی کے حوالے سے ہے ۔ اس لئے دوسری یونیورسٹیوں کا ذکر بے کار ہے ۔جن کا ارادہ کلاسیں لینے کا ہوتا ہے وہ آخر تک کلاسیں لیتے ہیں اور پڑھتے بھی ہیں
جنہوں نے ذہن ہی یہ بنایا ہوتا کہ ہم نے اکیڈمی رکھ کے تیاری کرنی ہے وہ ہی کلاسیں نہیں لیتے
باقی گجرات یونیورسٹی اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی جن سات پوزیشنوں کا ذکر کیا ہے کیا وہ سرکاری کالجز کی نہیں ہیں؟؟؟؟