نیپال میں آج صبح پھر زلزلہ آیا ؛ مہلوکین کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی

نیپال میں آج صبح پھر زلزلہ آیا ؛ مہلوکین کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی
وقت اشاعت: Sunday 26 April 2015 08:00 am IST
1430015696.jpg

نیپال: (ایشیا ٹائمز) نیپال سے انے والی تازہ اطلاعات کے مطابق زلزلے میں ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ اعداد و شمار بڑھ کر 1805 ہو گئی ہے. نیپال کل کے زلزلے کے بعد سے خوف کے سائے میں جی رہا ہے. پوری رات نیپال میں کوئی سو نہیں سکا. لوگ خوف کے مارے گھروں میں نہیں گئے. سڑکوں اور میدانوں میں انہوں نے رات گزاری. اس درمیان تازہ خبر یہ ہے کہ رات سے نیپال میں دو اور تیز جھٹکے آ چکے ہیں. تازہ جھٹکا آج صبح 5 بجے کے قریب آیا جس کی شدت 6.6 بتائی جا رہی ہے.

نیپال میں کل صبح 11.41 بجے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے. زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.9 ریکارڈ کی گئی. زلزلے کے یہ جھٹکے دہلی سے گوہاٹی اور سرینگر سے جے پور تک محسوس کئے گئے. یہاں تک کہ زلزلے کے آدھے گھنٹے بعد تک چھ جھٹکے محسوس کئے گئے.

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/Latest_News/2015/04/9445_#sthash.LfllUmKP.dpuf
 
Top