نیٹو سپلائی سے پہلے اور بعد راشن اورسبزیاں

x boy

محفلین
1470180_741915872487251_32673251_n.jpg
 

ظفری

لائبریرین
اس کے لیئے تم کو ایک الگ فورم بنانا پڑے گا ۔ اگر ایسا نہ کر سکو تو کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کہیں بھی تبصرہ نہ کرسکو ۔
 

ساجد

محفلین
بے خبری اتنی کہ یہ بھی پتہ نہیں کہ نیٹو سپلائی رکی نہیں ہے اور دعوی ایسا کہ اختلاف کرنے والوں کو امریکی وفادار شمار کر دیا جائے ۔
یہی المیہ ہے ہماری جذباتیت کا :(
 
کراچی میں تو آلو سالوں سے 40 روپے کلو چل رہا ہے بلکہ رمضان میں بھی اسی ریٹ پر بکا۔۔۔۔
ٹماٹر 60
اچھا سیب 50 سے 60
یہ پتا نہیں کہاں کی ریٹ لسٹ ہے۔۔۔:idontknow:
 

x boy

محفلین
مزا آرہا ہے اور بولیں، دن رات ٹماٹر آلو کے بھاؤ ٹی وی اور نیوز میڈیا کی زینت تھی کسی کسی وزیر نے تو بازار میں جاکر ٹماٹر کے بغیر سالن پکانا کی ترکیب تک بتادی، اور یہاں کرلو گل۔
 

ساجد

محفلین
مزا آرہا ہے اور بولیں، دن رات ٹماٹر آلو کے بھاؤ ٹی وی اور نیوز میڈیا کی زینت تھی کسی کسی وزیر نے تو بازار میں جاکر ٹماٹر کے بغیر سالن پکانا کی ترکیب تک بتادی، اور یہاں کرلو گل۔
تو جناب وزیروں مشیروں کی خوب خبر لیں ہم نے کب منع کیا ۔ یہ جمہوریت ہے اور جمہور کو بات کرنے کی آزادی ہے لیکن کم از کم بے سرو پا باتیں کاپی پیسٹ کرنا نہ جمہوریت ہے نہ جمہور کی شان اور اپنی بات کہہ کر دوسروں کو کہنے سے روکنا تو صریح تضاد ہے جس کی اسلام میں بھی گنجائش نہیں :)
 

ساجد

محفلین
کراچی میں تو آلو سالوں سے 40 روپے کلو چل رہا ہے بلکہ رمضان میں بھی اسی ریٹ پر بکا۔۔۔ ۔
ٹماٹر 60
اچھا سیب 50 سے 60
یہ پتا نہیں کہاں کی ریٹ لسٹ ہے۔۔۔ :idontknow:
یار یہ تم "سالوں" کو بیچ میں مت لاؤ ۔ کیا تمہارے سالے پرائس کنٹرول کمیٹی میں ہیں ؟ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
x boy

جب محفل میں کوئی چیز پیش کرتے ہیں تو پھر اس کے بارے میں سوالات کے جوابات بھی دئے جاتے ہیں۔ یقیناً اہلِ محفل کا وقت قیمتی ہے سو اگر آپ کی پیش کردہ بات ٹھیک ہے تو پھر سوالات کے جوابات بھی دیجے۔ اگر یہ بات ٹھیک نہیں تو آپ کی غلطی ہے کہ آپ نے بغیر تصدیق کے یہ بات محفل میں لگا دی۔

آپ کے موجودہ طرزِ عمل سے زیادہ سے زیادہ یہ ہوگا کہ اہلِ محفل آپ کی لڑیوں کو سنجیدگی سے لینا چھوڑ دیں گے جو کہ کوئی اچھی بات یقیناً نہیں ہوگی۔

اگر اس بات کا واقعی کوئی ثبوت نہیں ہے اور یہ محض فیس بک سے اُٹھائی گئی ایک تصویر ہے تو کشادہ دلی سے اس کا اعتراف کرکے آپ دلوں میں جگہ بھی بنا سکتے ہیں۔ ایسے موقعے تو سب کو ملا بھی نہیں کرتے۔
 
Top