تعارف نیلم بہن کو اردو محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید

مغزل

محفلین
نیلم بہن کو اردو محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
ہر چند کہ انہیں محفل میں 260 سے مراسلت کی عبوری عمر کا فخر حاصل ہے​
مگر باقائدہ لڑی نہیں بنی تھی۔ سو میری جانب اور محفل کے ہررکن کی جانب​
سے نیلم بہن کو اردو محفل میں قدم رنجہ فرمانے پر خوش آمدید​
امید ہے آپ اپنا تفصیلی تعارف پیش کریں گی۔​
والسلام​
 
نیلم

محفلین
السلام علیکم۔
آپ کا بہت شکریہ بھائی کے آپ نے ہمیں خوش آمدیدکہا۔ایک سال سے اوپر ہو گیا مہجھے اس محفل میں لیکن چال میری کھچوے والی ہیں۔چکر تو میں روزانہ ہی محفل کا لگاتی ہوں لیکن زیادہ ترخاموش ہی رہتی ہوں۔بولنے سے زیادہ سنتی ہوں۔اور تعارف میں کیا بتاوں کہچھ خاص نہیں ہے میرے پاس بتانے کو ۔میراپاکستان سے تعلق یےاور نام نیلم ہے۔۔تعلیم میری سمپل بی اے ہے۔اور زیادہ تر گھر میں ہی ہوتی ہوں اور کہچھ خاص. نہیں یے بتانے کو۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
وعلیکم السلام بہنا۔
کوئی بات نہیں کچھوے کی رفتار کا کوئی مسئلہ نہیں آپ شمشاد انکل کی پوسٹ دیکھیے گا ناں تو خود بخود رفتار تیز کرنے کا خیال آئے گا۔محفل میں ہماری بہت ساری گڑیائیں ہیں ان سے لڑیے جھگڑیے اور مراسلے خود بخود تیزی سے بڑھتے چلے جائیں گے۔۔سیدہ بہن لائبریری انچارج ہیں، مقدس بھی ساتھ ہیں ہوتی ہیں آجکل ، عائشہ عزیز اور نائمہ عزیز تو محفل کی کسی لڑی کو آرام سے نہیں رہنے دیتی ہیں۔ناز نین بٹیا علیل ہیں مگر جلد آجائیں گی، عندلیب بہن بچاری بے بیوں کے چکر میں لگی رہتی ہیں ، بڑی بڑی باجیاں بھی ہیں یہاں مگر وہ خانگی معاملات میں ایسی پھنسی ہیں کہ محفل میں سالن کو بگھار لگانے کے وقفے میں آہی جاتی ہیں ، سو آپ بھی کوشش کریں سعود بھیا کے والٹ اور شمشاد انکل کی آئسکریم شاپ پر ہلّہ بول دیں ۔۔ چلیے شاباش ۔۔ کوئیک
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
خوش آمیدید نیلم سس:)
آپ وہاں گپ شپ کے زمروں میں آیا کریں ناں بولنے کی عادت خود ہی پڑ جائی گی اور اگر بولنے کہ نا پڑی تو لکھنے کی تو پڑ ہی جائی گی ۔:)
 
عین عین

لائبریرین
خوش آمیدید نیلم سس:)
آپ وہاں گپ شپ کے زمروں میں آیا کریں ناں بولنے کی عادت خود ہی پڑ جائی گی اور اگر بولنے کہ نا پڑی تو لکھنے کی تو پڑ ہی جائی گی ۔:)

بس فورا شکار کے تعاقب میں نکل پڑیں۔ گپ شپ کے دھاگوں میں دعوت دے کر وہاں کان کھاو گی بے چاری کے۔ ان کے بولنے لکھنے کی فکر اتنی نہیں ہے تمھیں سب سمجھتا ہوں میں۔ اصل تو یہ ہے کہ اپنی ادھر ادھر کی سننے والا مل جائے کوئی۔اس کی اس کی برائیاں کر سکو۔ :biggrin: کیسا پکڑا چور تمھارے دل کا؟
 
کان کیسے کھا سکتی ہوں بھلا وہ بھی کوئی کھانے کی چیز ہیں لالہ ۔۔
کوئی نہیں جی میں تو کسی کی برائیاں نہیں کرتی :rolleyes:
 
مغزل

محفلین
دیکھا بہنا۔۔ یہ ہماری گڑیائیں ناں اپنے ہم نفس کی بو سونگھتی پھرتی ہیں ۔ ہاہہا۔ دیکھے دعوت نامہ بھی آگیا۔۔ سلامت رہیں
 
مغزل

محفلین
لو بھئی ۔۔ مراسلات کی رفتا ر ناپنے کا انتظام کیا جائے ۔۔
عائشہ بٹیا۔۔ چلو شاباش بہنا کو پہلے چائے پلواؤ پھر خوب دھماچوکڑی۔۔ کون ہے محفل میں آیا، مس کرنے کی لڑی، سوچنے کی لڑی ۔ کوئی خالی نہیں جانی چاہیے ۔۔۔
 
ہائیں ! میں تو سوچ رہی تھی کہ ان سے چائے بنوا کر پیئوں :noxxx::D
اوکے ٹھیک ہے ۔۔نیلم آپ کسی کو مس کررہی ہیں کیا ؟
اگر کسی کو نہیں کررہیں تو مجھے ہی کر لیں وہاں "کون کسی کو مس کررہا ہے " والے دھاگے میں ۔۔ہی ہی ی
 
Top