نہ بجلی کی جھنجھٹ نہ چارجر کی پریشانی

کافی عرصہ پہلے فیس بک پر ایک وڈیو دیکھی تھی وہ پیشِ خدمت ہے

یہ تو تھی بابا جی کی کرامت

اب میری کرامت دیکھیں میرا پرانا موبائل نوٹ1 بغیر بجلی کے اور بغیر چارجر کے چارج ہوتا دیکھیں
IMG_20160928_162941_zpsdgesbldl.jpg

IMG_20160928_162931_zpsw3mxuozk.jpg
 
میرے فون میں تو چارجنگ پن میں مسئلہ تھا۔ بالآخر فون کی واشنگ مشین میں دھلائی ہو گئی اور چارجنگ پن تو کیا سب مسئلے حل ہو گئے۔ نہ رہا بانس نہ پھر کبھی بجی بانسری۔ :)
 
حمیرا عدنان آپ تو اچھی درک رکھتی ہیں فورمز پر دیکھیں اسکا حل بھی مل جائےگا .... یعنی آپ کے موبائل کا حل ..... وڈیو والے معاملے کا حل ملنا تو مشکل ہے ..
آج ایک سال کے بعد تو یہ موبائل مجھے نظر آیا ویسے ہی چیک کر رہی تھی چلتا ہے کہ نہیں لیکن اس نے تو مجھے حیران کر دیا :laughing:
اس موبائل کو ٹھیک نہیں کروانا بس ایسے ہی رکھنا ہے :laughing:
 
arifkarim

معطل
آج ایک سال کے بعد تو یہ موبائل مجھے نظر آیا ویسے ہی چیک کر رہی تھی چلتا ہے کہ نہیں لیکن اس نے تو مجھے حیران کر دیا :laughing:
اس موبائل کو ٹھیک نہیں کروانا بس ایسے ہی رکھنا ہے :laughing:
اسکرین شاٹ لیکر اسکا اسٹیکر بنا لیں اور اسے اسکرین پر چپکا دیں :)
 
یہ چارج نہیں ہوتا صرف نظر آتا ہے چارج ہوتا ہوا۔ مقامی کاریگر (ٹیکنشن) اسے خود کار برق روئی (آٹو چارج شوئنگ) کے نام سے پکارتے ہیں ۔ عموماً یہ پرزہ جات کا مسئلہ (ہارڈویئر ایشو) ہوتا ہے، مگر ایسی مصدقہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ موبائل اپنی ابتدائی کیفیات پر واپس لے جانے ( رسٹور) سے مسئلہ حل ہو گیا۔ جیسے کل ہمارے موبائل نے کل کچھ عجیب و غریب حرکات شروع کردی تھیں، اول اول تو ہمیں لگا کہ "ہوگیا کام" ۔۔۔۔ مگر پھر اچانک ہی برخوردار راہ راست پر آگئے۔۔
 
میرے فون میں تو چارجنگ پن میں مسئلہ تھا۔ بالآخر فون کی واشنگ مشین میں دھلائی ہو گئی اور چارجنگ پن تو کیا سب مسئلے حل ہو گئے۔ نہ رہا بانس نہ پھر کبھی بجی بانسری۔ :)
یہ محض اتفاق تھا یا اہتمام ؟ یعنی کسی فون کے ستائے ہوئے نے فون سے بدلا لیا ہے یا بےدھیانی میں آپ ہی سے دلدر دور ہوگئے؟
 
Top