نوشاب کے سوال و جواب

نوشاب

محفلین
آج اس فورم پر میری چوتھی انٹری ہے
میں اس فورم کو بغیر رجسٹر کیے بغیر (مطلب اکاونٹ بنائے بغیر) ایکسپلور کرتا رہا اور منہ کی کھائی
اور ایک مزے کی بات اکاونٹ میں دو سال پہلے ہی آوارہ گردی (نیٹ سرفنگ )کے دوران بنا چکا تھا مطلب فورم سے میرا تعلق پرانا تھا لیکن میں اس سے اور یہ مجھ سے اجنبیت برت رہا تھا۔ کافی دفعہ کورل ڈرا کی ٹپس اور ایڈوب اور بہت کچھ اس فورم سے حاصل کیا لیکن کبھی غور ہی نہیں کیا کہ جب اس سے اتنے دور رہ کر اتنا فائدہ مل رہا ہے تو اگر اس کا حصہ بنا جائے تو کس قدر فائدے (مالی نہیں علمی فائدے )حاصل ہوں گے ۔
فی الحال میں اس دھاگہ کو شروع کر رہا ہوں اس میں ایک قسم کا اراکین کو تنگ ہی کروں گا (سوال وجواب کر کے بھائی )
کیونکہ سیکھنے سکھانے کے لیے یہ فورم بھرپور ہے تو بس سوالا ت کا سلسلہ شروع کرتے ہیں ۔
یہ فورم کتنا پرانا ہے مطلب اس کی کتنی عمر ہے؟
سرفنگ کے دوران مجھے اور بھی فورمز نظرآئے ہیں اور میں نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ اراکین کی دھاگے دوسرے فورمز پر بھی ہیں تو کیا مجھے ہر فورم پر اپنا اکاونٹ بنانا پڑے گا ۔
کل ہی مجھے ٹیگ کی معلومات ہوئیں
لیکن آج ہی ٹیگ نے کنفیوز بھی کر دیا مثلا
ٹیگ تو کسی یوزر کو کرتے ہیں تاکہ اسے فورا اطلاع مل جائے
لیکن یہ دھاگہ لکھتے ہوئے مجھے ٹیگ کا آپشن نظر آیا یہ کس لئے ہے ؟
میں ویسے اس میں تجرباتی طور پر ایک لفظ لکھ رہا ہوں
مزے کی بات میں اس سے پہلے بھی تعارف والا دھاگہ لکھ چکا ہوں لیکن وہ خود بخود ہو گیا مجھے نہیں معلوم کیسے ؟
 
نوشاب

محفلین
اردو محفل نے یکم جولائی 2005 کو جنم لیا تھا۔
شمشاد صاحب شکریہ سر مزید جناب یہ کہ القلم فورم بھی میری نظروں سے گزرا ہے اس کی تھیم بالکل اردو محفل جیسی ہے تو کیا اس کے پیچھے بھی اردو محفل ہی کی ٹیم ہے اگر ہے تو ایک فورم کے ہوتے ہوئے دوسرے فورم کی کیا ضرورت تھی جبکہ مقاصد ایک تھے ؟
دوسرا یہ میں نے کل جو دھاگہ شروع کیا تھا سوچا تھا کہ اسی میں ترمیم بھی ہو جائے گی لیکن مجھے اس میں تدوین کا آپشن نظر نہیں آرہا حالانکہ کل یہ آپشن موجود تھا ۔
 
دھاگے والے ٹیگ سے "اُس دھاگے" کو تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے
اگر آپ وہاں کسی یوزر کا نام لکھ بھی دیں تو اس کی اطلاع اسے نہیں ملے گی
 
شمشاد صاحب شکریہ سر مزید جناب یہ کہ القلم فورم بھی میری نظروں سے گزرا ہے اس کی تھیم بالکل اردو محفل جیسی ہے تو کیا اس کے پیچھے بھی اردو محفل ہی کی ٹیم ہے اگر ہے تو ایک فورم کے ہوتے ہوئے دوسرے فورم کی کیا ضرورت تھی جبکہ مقاصد ایک تھے ؟
دوسرا یہ میں نے کل جو دھاگہ شروع کیا تھا سوچا تھا کہ اسی میں ترمیم بھی ہو جائے گی لیکن مجھے اس میں تدوین کا آپشن نظر نہیں آرہا حالانکہ کل یہ آپشن موجود تھا ۔
تھیم نہیں بھائی "سافٹ وئیر"
ان دونوں کا "سافٹ وئیر" زین فورو ہے
عام یوزرز کے لیے تدوین کا آپشن 30 منٹ تک رہتا ہے تاکہ املا وغیرہ کی اغلاط درست کی جا سکیں
 
الف عین

لائبریرین
اردو محفل سب سے پہلی اردو تحریری (یونی کوڈ) محفل ہے، باقی ساری فورموں نے اسی کی اقتدا کی ہے۔ اگر دوسری فورموں میں پوسٹ کرنے کا ارادہ ہو تو ظاہر ہے وہاں بھی اکاؤن بنانا ہو گا۔ یہ ژاید غلط فہمی اس لئے ہوئی ہو گی کہ بہت سے ارکان ایک ہی یوزر نیم بلکہ ایک ہی اوتار کے ساتھ متعدد فورموں میں رجسٹرڈ ہیں۔ یہاں دوسری فورمس سے میری مراد القلم، اردو مجلس، اردو ورلڈ وغیرہ ہیں۔ البتہ اردو محفل کے ہی تحت جو ذیلی فورمس ہیں، جیسے بزمِ ادب، گپ شپ وغیرہ، یہ اردو محفل کا ہی حصہ ہیں۔
 
نوشاب

محفلین
محسن وقار علی بھائی السلام علیکم !
محسن بھائی پوچھنا یہ تھا کہ موجودہ حاضرین کے صفحہ پر ایک چیز میں نے دیکھی کہ Engaged in conversation تو اردو ویب پر تو مجھے کہیں voice chatting کا اآپشن نظر نہیں آیا تو پھر یہ کیا چیز ہے ؟ جواب کے لیے ایڈوانس میں شکریہ
 
وعلیکم سلام
اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی سے "مکالمے" میں مصروف ہیں
یعنی کہ "پی ایم"
اس میں آپ جو باتیں کریں گے وہ پبلک نہیں ہوں گی
انہیں صرف وہ افراد دیکھ سکیں گے جنہیں آپ اس میں ٹیگ کریں گے
 
نوشاب

محفلین
2imao1h.jpg
ایک تجربہ
 
فوٹوشاپ میں پلگ ان کیسے استعمال کیے جاتے ہیں اس کاطریقہ کارکیاہے؟ نیز یہ کہاں سے دستیاب ہیں؟ میں فوٹوشاپ 7 استعمال کرتاہوں​
 
نوشاب

محفلین
فوٹوشاپ میں پلگ ان کیسے استعمال کیے جاتے ہیں اس کاطریقہ کارکیاہے؟ نیز یہ کہاں سے دستیاب ہیں؟ میں فوٹوشاپ 7 استعمال کرتاہوں​
فوٹو شاپ میں ایک پلگ انز کی ڈائریکٹری ہے
Photoshop7\plug-ins\Filter اآپ نے جو بھی پلگ انز استعمال کرنے ہیں انہیں اس ڈائریکٹری میں پیسٹ کر دیں ۔پھر فوٹو شاپ سٹارٹ کریں وہ پلگ اب آپ کے استعمال کے قابل ہوں گے ۔
کچھ پلگ انز کے ساتھ انسٹالر بھی ہوتے ہیں جو اس پلگ انز کو انسٹال کر دیتے ہیں کام وہی ہے یعنی وہ انسٹالر بھی انہیں اسی ڈائریکٹری میں رکھ دیتا ہے ۔امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انشا ءاللہ
دعاؤںمیں یاد رکھیے گا۔@نوشاب
 
نوشاب

محفلین
ابن سعید ، محسن وقار علی
فور م سے متعلق ایک سوال تھا کہ یہ جو سابقوں کی سیٹنگ ہے وہ کس حساب سے کی گئی ہے مثلا
http://www.urduweb.org/mehfil/forums/اردو-آئی۔ٹی-ٹیوٹوریل.30/
کودیکھیں تو اس میں گرافکس کے تحت گیارہ موضوع ہیں اور اسی طرح
http://www.urduweb.org/mehfil/forums/گرافکس-ٹیوٹوریلز.198/
اس میں گرافکس کی ذیل میں 40موضوع ہیں تو ان کی لاجک کیا ہے
کیونکہ ایک ہی طرح کا سابقہ لیکن آگے ان میں فرق ؟؟؟؟؟
امید ہے میں اپنا سوال پوری طرح سے سمجھا چکا ہوں
جواب کا پیشگی شکریہ
 
یہاں 40 سے مطلب یہ ہے کہ یہاں 40 دھاگے انہی موضوعات پر موجود ہیں
اور گیارہ سے مراد بھی یہی ہے کہ "اس زمرے" میں "اس موضوع" پر گیارہ دھاگے موجود ہیں
 
Top