نعت رسول مقبولﷺ پھول کھلنے لگے رحمتوں کے۔ دونوں عالم قرینے میں آئے

پھول کھلنے لگے رحمتوں کے۔ دونوں عالم قرینے میں آئے
بے سہاروں کی تقدیر چمکی۔مصطفیﷺ جب مدینے میں آئے

دونوں عالم سجائے گئے تھے۔نور ہی نور تھا دو جہاں میں
وہ مہینہ دلہن بن رہا تھا۔ مصطفیﷺ جس مہینے میں آئے

پھول کھلنے لگے رحمتوں کے۔ دونوں عالم قرینے میں آئے

ان ﷺکو باہوں میں اپنی اٹھا کر۔کہہ رہی تھی یہ دائی حلیمہ
اللہ اللہ نبیﷺ کا یہ مکھڑا۔جو بھی دیکھیں وہ قربان جائے

پھول کھلنے لگے رحمتوں کے۔ دونوں عالم قرینے میں آئے

لطف جب ہے درِ مصطفیﷺ پر جان نکلے تو اس طرح نکلے
آب کوثر سے دے غسل رضوان۔اور فرشتے جنازہ اٹھائیں۔

پھول کھلنے لگے رحمتوں کے۔ دونوں عالم قرینے میں آئے

طرز کے لئے۔ یہ لنک چیک کریں۔
 
Top