نسق فانٹس

الف عین

لائبریرین
اپنے جریدے سمت کی تخلیہقات کے ایچ ٹی ایم ایل اور ان کو مختتلف براؤزرس میں دیکھنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نستعلیق نما نسخ، جسے میں نے "نسق" نا نام دیا ہے، کے درج ذیل فانٹس استعمال کر کے دیکھے ہیں: نستعلیق لائک (گلوبل سائنس والوں کا)، نستعلیق یونیکوڈ (شہزادہ عاشق)، اور اپنے دونوں اردو نسق (نفیس ویب نسخ پر منحصر) اور نسق نگار (اردو نسخ ایشیا ٹائپ پر منحصر)۔ ان میں پتہ چلا کہ بہترین فانٹ نسق نگار ہے۔ اس میں بھی ایک مسئلہ محسوس ہوا تھا، "ہل" کے مرکب کا (کاہل، اہلِ جیسے الفاظ میں ) جس میں الف اور 'ہل' کے درمیان بہت کم وقفہ تھا۔ بہر حال اس کو سدھارنے کی کوشش میں میں نے ایک نیا ہی فانٹ بنا دیا ہے اور اب اسے سمت میں استعمال کروں گا (جب تک کہ پاک نستعلیق فانٹ نہ رلیز ہو جائے)۔ شاکر نے بھی اپنے بلاگ میں اس کا تجربہ کرنا کا سوچا تھا تو میرا مشورہ ہے کہ اب اس 'نگار' فانٹ میں کر کے دیکھیں۔ فانٹ اپ لوڈ کر سکا تو یہاں کر رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ میں اس فونٹ کو دیکھتا ہوں۔
اصل میں نستعلیق لائیک کے نام سے میں نسق کو پہلے بھی جانتا تھا۔
نسق نگار اور اس میں صرف اتنا فرق لگا کہ الفاظ کا فاصلہ ذرا زیادہ ہے۔
کچھ الفاظ جچتے ہیں بالکل نستعلیق لگتا ہے۔ مگر جب نسخ کی روایتی اشکال کو زبردستی نستعلیق کا جامہ پہنایا گیا ہے تو مجھے تو عجیب سے لگے وہ الفاظ۔
میں نے اسے ایک تحریر کے لیے ٹیسٹ کیا ہے اور اس کی سکرین شاٹس بھی میرے پاس محفوظ ہیں اگر کہیں تو حاضر کر دوں۔
اصل میں میرے ذہن میں نستعلیق اور نسق کے کراس بریڈ کا تصور یہ تھا کہ ایسا نستعلیق جس میں نستعلیق کی روایتی موٹائیاں باریکیاں نہ ہوں۔
یعنی جسے بغیر ٹکا لگے قلم سے لکھا جائے خواہ سائز کتنا بھی بڑا ہوجائے۔
 
جواب

ویسے یہ فونٹ فارسی سمپل بولڈ سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔ جو کہ مائیکرو سافٹ کا بنایا ہوا ہے۔ بلکہ میرے خیال میں فارسی کا فونٹ اس سے اچھا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
ویسے یہ فونٹ فارسی سمپل بولڈ سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔ جو کہ مائیکرو سافٹ کا بنایا ہوا ہے۔ بلکہ میرے خیال میں فارسی کا فونٹ اس سے اچھا ہے۔

اعجاز وہاب صاحب،

بالکل صحیح جواب تو آپ کو صرف اس فونٹ کے خالق اعجاز اختر صاحب ہی دے سکیں گے، مگر میرے ناقص مشاہدے کی بنیاد پر میرا قیاس ہےکہ یہ انپیج کے ایک اردو فونٹ پر بیسڈ ہے۔

اور آپ کی بات بالکل صحیح ہے کہ اس کی نسبت فارسی سمپل بولڈ زیادہ اہم فونٹ ہے اور نستعلیق کے زیادہ قریب ہے۔

بلکہ بہت عرصہ پہلے جب اعجاز اختر صاحب نے پہلی دفعہ یہ فونٹز یہاں متعارف کروائے تھے، اُس وقت سے ابتک میں ان سے یہ درخواست کرنا چاہ رہی تھی کہ وہ اپنے اس فونٹ کو فارسی سمپل بولڈ کی بنیاد پر بنائیں۔

مجھے یقین ہے کہ اعجاز صاحب اگر آپ اس فارسی سمپل بولڈ پر کام کریں گے تو ہمیں اردو کے لیے فارسی سمپل بولڈ فونٹ سے بھی زیادہ اچھا فونٹ ملے گا۔

اعجاز اختر صاحب،
کیا آپ کی رسائی کسی خطاط تک ہے؟ فارسی سمپل بولڈ میں کچھ چیزیں تناسب کے ساتھ نہیں ہیں، ورنہ یہ ایک اچھا فونٹ بن سکتا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
پاک ڈاٹا والوں نے پنسل نستعلیق کے نام سے بھی ایک فونٹ تیار کیا ہے جس کی تصویر میں ذیل میں اٹیچ کر رہی ہوں۔

اگر کبھی آپ کا پروگرام فارسی سمپل بولڈ پر کام کرنے کا بنا، تو میری استدعا یہ بھی ہو گی کہ پہلے خطاط سے کچھ بنوانے سے قبل، پنسل فارسی سمپل بولڈ ضرور سے بنائیے گا۔

ایک طرف اس سے اچھا تجربہ ملے گا۔۔۔ آسانی الگ رہے گی، اور اردو میں اس بالکل نئی طرز کے فونٹ کا اضافہ بھی ہو جائے گا۔

pdmspencilnafees5hx.gif
 

دوست

محفلین
فارسی سمپل بولڈ ایک اچھا فونٹ ہے اگر اس میں بہتری لائی جاسکے تو واقعی ایک اچھا فونٹ اردو کو مل سکے گا جو نستعلیق کے قریب بھی ہوگا۔
اپنے محسن حجازی صاحب کو منظر سے ہٹے ڈیڑھ ماہ ہوگیا کوئی ان کی خبر بھی لائے۔ کیا صورت احوال ہے پاک نستعلیق کی۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے یہ فارسی سمپل تو میرے ونڈوز ایکس پی میں تھا لیکن میں نے اسے مکمل نسخ سمجھ کر سونگھا بھی نہیں اور چھوڑ دیا۔
 

دوست

محفلین
تو اب ذرا اس کی طرف بھی توجہ دے لیجیے گا۔
شاید کوئی کام کی چیز بن جائے۔
 
Top