اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

زیک

مسافر
وعلیکم السلام، ہم نہیں کرتے سوال جواب، کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم خوش فہمی میں سوال کرتے رہیں گے اور آخر میں آپ یہ کہہ کر چلتے بنیں گے
ابھی کچھ بھی نہیں کھلا
:heehee:
کافی عرصہ بعد نظر آئی ہیں۔

ویسے اس پر بھی غور کریں:
نبیل کافی عرصے سے غیبِ صغرٰی میں جا چکے ہیں۔ جب حق و باطل کا کوئی بڑا معرکہ ہوتا ہے تب غیبی امداد کے طور آتے ہیں
 
لاریب مرزا

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
کیا اس کی وجہ فورم کے استعمال کرنے کا طریقہ دیگر فورم سے مختلف ہو سکتا ہے ؟

محفل فورم کا طریقہ استعمال دوسری فورمز سے مختلف نہیں ہے۔ بلکہ میرے خیال میں یہاں اردو لکھنا اور پڑھنا آسان بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے دوسرے پروگرامز میں تصویری متن تیار کرکے اسے اپلوڈ کرنے کا رواج رہا ہے جو کہ کئی گنا دشوار ہے۔اگر محفل فورم کا استعمال ہماری توقع کے اعتبار سے کم رہا ہے تو اس کی ایک وجہ شاید یہی رہی ہے کہ ابھی تک نیٹ یوزرز رومن اردو سے کام چلانے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر محفل فورم کا استعمال ہماری توقع کے اعتبار سے کم رہا ہے تو اس کی ایک وجہ شاید یہی رہی ہے کہ ابھی تک نیٹ یوزرز رومن اردو سے کام چلانے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔
یہ واقعی ایک بہت بڑی وجہ ہے ۔بالخصوص پاکستان میں لوگ موبائل وغیرہ پر رومن اردو بہت استعمال کرتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
نبیل بھائی، اردو محفل کی تجدید نو کی بات آپ نے پچھلے دنوں میں کہی تھی۔ اس بارے میں کیا پروگرام ہے آپ کا؟

اور یہ کہ بہت عرصہ ہو گیا ابن سعید بھائی محفل سے بالکل ہی غائب ہیں۔ اگر آپ سے رابطے میں ہیں تو اُنہیں کہیے کہ کبھی کبھی آ جایا کریں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک ضمنی سوال یہ کہ کیا این ایل پی کے حلقے اردو زبان پر بھی کچھ کام کر رہے ہیں یا نہیں؟

چیٹ جی پی ٹی وغیرہ تو اردو کے معاملے میں ابھی بہت ہی ناقص ہے۔
 
فی الحال تو اے آئی کو خود اردو کی کلاسز لینے کی ضرورت لگ رہی ہے۔ مستقبل میں، شاید یہ ممکن ہو جائے گا کہ وہ ہماری اردو کی اصلاح کر رہی ہو۔ دیکھتے ہیں کہ نبیل صاحب کیا فرماتے ہیں اس متعلق کیونکہ ان کی رائے زیادہ مستند ہو گی۔
فی الحال تو جسے اے آئے کہا جا رہا ہے وہ کچھ خاص حوصلہ مند چیز ہے نہیں. اگر اسی روش پر چلتے رہے تو ایسی کوئی پیش رفت مجھے تو مستقبل بعید میں بھی دکھائی نہیں دے رہی.
 
نبیل ماشاء اللہ سے نہ تو کھڑوس ہیں ہماری طرح سے اور نہ ہی نئی آنے والی چیزوں کو قبول اور استعمال کرنے سے ڈرتے ہیں ۔ مجھے تو پچھلے اٹھارہ سال میں کبھی ایسا نہیں لگا ۔ ہنستے کھیلتے بھی ہیں اور نئے وقت کے ساتھ نئی ٹیکنولوجی کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار بھی ہرگز نہیں ہیں ۔ ہاں جب تک کوئی چیز مکمل واضح اور قابل استعمال ثابت نہ ہوجائے وہ بیٹا ورژن کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس ورژن کے استعمال کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا حل نکل کر جب تک ایک قابل اعتماد تکملہ حاصل نہ ہو جائے تب تک وہ اسے عوامی سطح پر پیش کرنے سے گریز کرتے ہیں اور یہ مکمل طور پر منطقی اور فطری ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی، اردو محفل کی تجدید نو کی بات آپ نے پچھلے دنوں میں کہی تھی۔ اس بارے میں کیا پروگرام ہے آپ کا؟

اور یہ کہ بہت عرصہ ہو گیا ابن سعید بھائی محفل سے بالکل ہی غائب ہیں۔ اگر آپ سے رابطے میں ہیں تو اُنہیں کہیے کہ کبھی کبھی آ جایا کریں۔ :)

میں انشاءاللہ جلد ہی اس سلسلے میں معلومات شئیر کروں گا۔ اس بارے میں کچھ باتیں پہلے عرض کر چکا ہوں۔ زیادہ تر موجودہ زمرہ جات آرکائیو یا مرج کر دیے جائیں گے۔ اور زمرہ جات کی ترتیب اس طرح رکھنے کی کوشش کی جائے گی کہ یہ محفل فورم کے ویژن سے بہتر مطابقت رکھیں اور ان کی نظامت بھی سہل رہے۔

سعود سے ذاتی رابطہ برقرار ہے۔ اب وہ اپنی ملازمت اور تحقیق کے سلسلے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ لیکن فورم اور اردو ویب سرور ایڈمنسٹریشن کے سلسلے میں ان سے رابطہ کیا جائے تو ضرور وقت دیتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک ضمنی سوال یہ کہ کیا این ایل پی کے حلقے اردو زبان پر بھی کچھ کام کر رہے ہیں یا نہیں؟

چیٹ جی پی ٹی وغیرہ تو اردو کے معاملے میں ابھی بہت ہی ناقص ہے۔

اے آئی کے میدا ن میں اردو ابھی بہت پیچھے ہے۔ اس کو دوسری زبانوں کے مقابلے پر لانے کے لیے جن وسائل کی ضرورت ہے وہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں۔ ایسا فی الوقت بڑی آئی ٹی کمپنیاں یا ریسرچ کے ادارے ہی کر سکتے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی اور دوسرے لارج لینگویج ماڈل انٹرنیٹ پر عام دستیاب ڈیٹا پر ٹرین ہوئے ہیں۔اردو پر مبنی ڈیٹا انگریزی اور دوسری لاطینی ذبانوں کے مقابلے میں کافی کم ہے اور اسی وجہ سے ان لینگویج ماڈلز میں اردو کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نبیل ! السلام علیکم!
عمومی طور پر یہی دیکھنے میں آتا ہے کہ احباب اپنے روز مرہ کی مصروفیات سے دلچسپ واقعات یا مثالیں سناتے بتاتے ہی رہتے ہیں۔ آپ سے ملاقات کے دوران جو چیز میں نے محسوس کی تھی کہ آپ ایک بہت سوشل آدمی ہیں، اور مختلف نوعیت کے لوگوں سے آپ کا ملنا جلنا رہتا ہے۔ لیکن کیا وجہ ہے کہ آپ نے کبھی ایسے واقعات یا مثالیں یا گفتگو کبھی محفل پر شئیر نہیں کی۔ یا اگر کی ہے تو میری نظر سے نہیں گزری۔ آپ سے گزارش ہے کہ اپنی زندگی کے ایک دو ایسے دلچسپ واقعات سنائیے جو عرصہ دراز کے بعد بھی آپ کی مسکراہٹ کا سبب بنتے ہوں۔
 
جواب میں تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں۔ذاتی ملاقاتوں کا احوال فورم پر شئیر کرنے کا کبھی خیال نہیں آیا۔ :)
آپ کے ساتھ ملاقات بھی یادگار رہی تھی۔ :)
جو دوست مجھے پہلی مرتبہ ملتے ہیں وہ دیکھ کر حیران ضرور ہوتے ہیں کہ یہ ہیں نبیل بھائی۔ ان کا یہ تاثر یاد کرکے ضرور مسکراتا ہوں۔ :)
 
میں تو آپ کی آمد کا منتظر ہوں۔ آپ جلد تشریف لائیں۔
 
Top