نان

حجاب

محفلین
نان

اجزاء

میدہ : ایک کلو
نمک : آدھی چائے کی چمچ
خشک خمیر : ایک پیکٹ (50 گرام)
نیم گرم دودھ : آدھا کپ
دہی : آدھا کپ
پھینٹے ہوئے انڈے : دو عدد
پگھلا ہوا مکھن: 1/4 کپ

زیرہ (اگر آپ کو پسند ہے تو): ایک چمچ
نیم گرم پانی : حسبِ ضرورت گوندھنے کے لیے۔


ترکیب:

* میدے میں نمک اور خمیر ڈال کر مکس کر لیں۔
* دودھ، دہی، انڈے اور مکھن کو ایک پیالے میں ڈال کر پھینٹ لیں۔
* دودھ والا آمیزہ میدے میں ڈال کر گوندھ لیں۔
* آٹے کو مزید گوندھنے کے لیے پانی ضرورت کے مطابق ڈال لیں۔
* آٹا جب تک خمیرہ ہو جائے، تب تک پڑا رہنے دیں۔ جلدی خمیرہ کرنے کے لیے گرم جگہ پر رکھیں۔
* خمیر ہو جانے کے بعد نان کو روٹی کی طرح بیل لیں۔
* اور گرم اوون میں پکا لیں۔

dsc01138vj9.jpg

شکل سے تو بہت خوبصورت نان لگ رہے ہیں ماوراء :) بناؤں گی میں بھی پھر بتاؤں گی نان بنے یا پاپڑ ;)
 

تعبیر

محفلین
گلگلے وغیرہ بنانے کے لیے خمیر کی ضرورت پڑتی ہے۔
تو یہاں لوگ یہ کرتے ہیں کہ آٹے کو ہی خمیرہ کرکے گلگلوں کے آٹے میں ملالیتے ہیں۔

وہ یوں کے آٹے کو گوندھ کر رکھ دیا جاتا ہے۔
وہ 2 سے 3 دن میں خمیرہ ہوجاتا ہے۔
اسی خمیرے ہوئے آٹے سے خمیر کا کام لیا جاتا ہے۔

میرا خیال ہے کہ یہی طریقہ نان کے ساتھ بھی آزمایا جاسکتا ہے۔

شکریہ کوشش کرلیتے ہیں
ویسے کراچی کا درجہ حرارت اس طرح کے خمیرہ میں مدد گار ہے کم درجہ حرارت میں شاید وہ Yeast کی وہ strain ڈیولپ نہ ہوسکے جو مطلوبہ خمیرہ بناتی ہے۔

:eek: اس رکھے ہوئے آٹے میں کتنی بو ہوتی ہے یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں فہیم

ویسے اسکے بجائے بیکنگ سوڈا استعمال کر لے بندا :)
 

ماوراء

محفلین
اف خمیرہ آٹا۔۔۔۔۔نہیں بھئی۔۔ اگر آپ خمیر نہیں ڈالنا چاہتے تو بیکنگ پاؤڈر چلے گا۔ بہت سی تراکیب میں صرف بیکنگ پاؤڈر کا ذکر ہوتا ہے، خمیر کا نہیں۔ تو آپ بیکنگ پاؤڈر ڈال سکتے ہیں۔ اور خمیر سے مراد آٹے کا پھُول کر ڈبل ہو جانا ہے۔ وہ صحیح والا خمیرہ نہیں کرنا۔۔
اور دہی بھی میرا خیال ہے شاید اسی لیے ڈالا جاتا ہے کہ خمیرہ ہو جائے۔
 

ماوراء

محفلین
ہمت بھائی، ہمارے ہاں اور کچھ ہو یا نہ ہو۔۔ حلال ، حرام کے بارے میں ہمارے علماء سب سے پہلے ہمیں آگاہ کرتے ہیں۔
خمیر کے تو ڈبے پر بھی اجزاء میں بریکٹ میں سبزیوں سے لیا گیا لکھا ہوا ہے۔
ہاں البتہ اجینو موتو میں حلال ، حرام کا ہے۔ شروع میں بغیر حلال لکھا ہوا ملتا تھا، اب حلال لکھا ہوتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
نہیں فہیم، آٹا دو سے تین دن میں ہی خمیر ہوتا ہے۔ آٹا گوندھ کر کچھ گھنٹے رکھا جائے تو اس کی روٹیاں اچھی بنتی ہیں۔
 
Top