م س ورڈ میں قرآن سافٹ ویر

الف عین

لائبریرین
ایک دوسری فورم القلم میں ہمارے دوست شاکرالقادری نے یہ پیغام دیا تھا جسے یہاں بھی پیسٹ کر دیتا ہوں۔
السلام علیکم
قرآن حکیم کی آیات کو صحت اور درست اعراب کے ساتھ ٹائپ کرنا اور انہیں اپنے مضامین ومقالات میں شامل کرنا آج کی اہم ضرورت ہے لیکن اکثر لوگ یہ کام کما حقہ انجام نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے قرآن حکیم کی آیات مطھرات کی غلط املا اورنا درست اعراب کی وجہ سے نا دانستہ طور پر گنہ گار بن جاتے ہیں
اس اہم ضرورت کے پیش نظر ایک ایسا سافٹ ویئر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ایم ایس ورڈ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اور ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کی جانے والی دستاویزات میں خوب صورت نسخ فونٹ اور مکمل اعراب کے ساتھ قرآنی آیات کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے
اس میں یونیکوڈ فونٹ بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ مختلف ویب ساےٹس پر بھی بوقت ضرورت قرآنی آیات کا حوالہ بآسانی دیا جاسکے اس سافٹ ویئر میں یوسف علی کامشہور عالم انگریزی ترجمہ بھی فراہم کیا گیا ہے
اس سافٹ ویئر کودیئے گئے رابطہ سے ڈاون لوڈ کیجئے اور دعائیں دیجئے
http://www.megaupload.com/?d=VBMNA7LO
اگرچہ اس ربط پر کلک کرنے سے ایک عربی صفحہ سامنے آتا ہے جس میں فائل کا نام تو آتا ہے، لیکن کس طرح ڈاأن لوڈ کیا جائے یہ سمجھ میں نہیں آتا۔ شاکرالقادری اس سافٹ ویر کی تفصیل بتائیں گے؟
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
لیکن میرے جیسے جن کے پاس م س ورڈ نہ ہو؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ظاہر سی بات ہے موج کریں۔:(
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم، اس لنک پر کلک سے MegaUpload کی سائٹ کھل کر آجاتی ہے۔ تو پہلے لائن میں‌جہاں‌میگا اپ لوڈ لکھا ہے، اس کے ساتھ دائیں طرف 3 انگریزی حروف لکھے ہوں گے اور ان کے ساتھ ایک خالی باکس ہوگا۔ وہ تین الفاظ اسی باکس میں لکھ کر Download کے بٹن پر کلک کر دیں۔ ہو سکتا ہے کہ وہاں ماؤس کا پوائنٹر لے جاتے ہوئے ایک پاپ اپ آجائے، اسے کلوز کر دیں

45 سیکنڈ کے انتظار کے بعد Downloadپھر سے لکھا آئے گا۔ اس پر کلک کریں۔ اگر صفحہ بے جان ہو جائے تو اسے ری فریش کر لیں۔ ڈاون لوڈ ہو جائے گی، میں نے ابھی ڈاؤن لوڈ کی ہے

استعمال کرکے رائے دیتا ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
جی اعراب تو شامل ہو جاتی ہیں۔ جیسے پیش، زبر، زیر، جزم۔ اس کے علاوہ بعض اوقات پیش نیچے رہ جاتی ہے لفظ اوپر چلا جاتا ہے۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکمل، رح، ع وغیرہ بھی ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔ ابھی میں نے چیک کیا ہے کہ نفیس نسخ اور نفیس نستعلیق میں یہ کام کرتے ہیں۔ دیگر کسی فانٹ کو چیک نہیں کیا
 

قیصرانی

لائبریرین
اردو نسخ ایشاء ٹائپ میں‌ بھی کام کر رہے ہیں۔ یعنی سارے اہم فانٹ کور ہو رہے ہیں‌ :)
 

الف عین

لائبریرین
اب معلوم ہوا۔ اوپیرا اور فاير فاکس میں پاپ اپ بلاک رہتے ہیں اسلئے یہ میگا اپ لوڈ کام نہیں کرتی۔ ابھی پھر مایوسی ہوئ تو انٹر نیٹ ایکسپلورر میں کوشش کی۔ تب ڈاؤن لوڈ کا پیغام تو ملا لیکن اس کے ساتھ کہ ابھی آپ کے ملک انڈیا کے سارے تین سو ڈاؤن لوڈ سپاٹ مصروف ہیں، بعد میں کوشش کریں۔
لیکن یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ ہے کیا بلا، کوئ کی بورڈ ہے یا کیا ہے۔ اعراب کیا اپنے آپ لگ جاتے ہیں؟ فانٹس میں ہوں گے تو لگیں گے ہی۔ اگرچہ کچھ فانٹس میں درست نہیں لگتے صوتی 3 جیسے اڈوانسڈ کی بورڈ میں بھی جس میں تمام اعراب موجود ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
استادٍ محترم کوئی عجیب سا ہی کام ہوا ہے۔ نہ کوئی پروگرام انسٹال ہو کر دکھائی دیا، نہ کوئی کی بورڈ اضافی ملا، صرف چند کیز پر مجھے اعراب دکھائی دے رہے ہیں جو پہلے میں نے یا تو نہیں دیکھے تھے یا پھر شاید نظر انداز کر گیا تھا۔ اسی طرح شفٹ کیو پر مجھے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مل رہا ہے جو میرے کی بورڈ میں‌پہلے سے نہیں تھا۔ اسی طرح ع کا بھی یہی حال ہے
 
Top