م س ورڈ میں اردو ٹائپنگ کے کچھ مزید مشاہدات

الف عین

لائبریرین
کچھ معاملات کو پہلے اُٹھا چکا ہوں کسی اور جگہ (اب اس کو ڈھونڈھنے میں تضئیع اوقات سمجھ کر ایک نیا تانا بانا کھول رہا ہوں)۔
1۔اعداد کے بارے میں۔ نہ جانے م س ورڈ اعداد کو ٹائپ کرنے پر اپنے نارمل سٹائل کے لیٹن سکرپٹ فانٹ کو ہی کیوں چنتا ہے، چاہے آپ کا نارمل سٹائل کا کامپلیکس سکرپٹ فانٹ اردو فانٹ ہی کیوں نہ ہو، اعداد ٹائمس نیو رومن میں لگ جائیں گے۔ ابھی میں نے ایسے کچھ اعداد کا فانٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی تو جیسے ہی اعداد کو منتخب کر کے فانٹ کو تبدیل کیا، عدد کی جگہ ورڈ نے خلا پیدا کر دیا!! دوبارہ وہاں ٹائپ کرنے پر درست ہوا۔ جب میں نے ڈھونڈھو۔بدلو کا عمل لیا اور بدلو میں فانٹ نفیس ویب نسخ رکھا، تب بھی ناکام رہا اور الگ الگ منتخب کر کی فانٹ بدلے جا سکے۔ کیا کوئ وضاحت کر سکتا ہے اس کی؟
2۔ ورڈ کے ڈھونڈھو۔بدلو کے مکالماتی خانے (ڈائلاگ باکس کا ترجمہ، شاکر نوٹ کرو، ترجمے میں اضافت اور بطور خاص ہمزۂ اضافت کا استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہے) میں "سرچ آپشن" میں دائیں طرف یہ ترجیحات بھی ہیں:
Match Kasheeda
Match Diacritics
Match Alef Hamza
یہ مجھ پر اب تک واضح نہیں ہو سکے۔ کیا کوئ بتا سکتا ہے ان کا مطلب؟
3۔ اور اب یہ مشاہدہ۔ جب آپ کنٹرول پکڑ کے دائیں بائیں کی کنجی دباتے ہیں تو ورڈ دائیں طرف یا بائیں طرف سے پورے لفظ کو منتخب کرتا ہے۔ انگریزی میں تو یہ مکمل طور پر صحیح کام کرتا ہے، لیکن اردو میں نہیں۔ اس پر غور کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کا الگورتھم مکمل طور پر عربی کا ہے اور سارے عربی یونی کوڈ سیٹ کا نہیں۔ چناں چہ جہاں عربی میں وہ حروف آتے ہیں جو عربی میں مستعملک نہیں، ورڈ ان کو الگ لفظ کی شکل میں پہچانتا ہے، چنانچہ ہندی فارسی نشاد۔ پ، ٹ، چ، گ ڑ وغیرہ، ان کے علاوہ ہم فارسی ی استعمال کرتے ہیں، اسے بھی وہ پہچانے سے انکار کرتا ہے۔ اور اسی طرح چھوٹی ہ بھی ہم 06C1 استعمال کرتے ہیں۔ عربی گول ه یعنی 0647 نہیں۔ یہاں بھی ورڈ جواب دے جاتا ہے۔ اور اسیے لمبے الفاظ جیسے "بسترِاستراحت" (بغیر درمیانی سپیس) کو بھی یہ ایک لفظ کی طرح منتخب کر سکتا ہے کہ اس طویل لفظ میں کوئ عربی سے باہر کا حرف نہیں۔
اور یہ سوال تب بھی اٹھتا ہے کہ یونی کوڈ میں اتنے بہت سے کاف کیوں ہیں؟ ہم جو استعمال کرتے ہیں 06A9، اسے بھی ورڈ عربی کا حرف نہیں پہچانتا۔ دوسرے کاف یونی کوڈ میں ہیں: 0643 (ك)
06AA (ڪ) اسے سویش کاف کہا گیا ہے۔ یہ دوسرے "کافین" کیا ہیں؟؟؟
 

دوست

محفلین
میں‌ نے ترجمہ جدید کردیا ہے۔
آپ کی مراد ء سے ہے؟
کلمہءِشناخت ۔ یہ ورڈپریس کے ترجمے میں لکھا تھا۔ ادھر صرف کلمہ شناخت لکھ رہا ہوں۔ بہرحال اس کا خیال رکھیں گے آئندہ۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر میری مراد ہمزۂ اضافت بطور کیریکٹر نہیں، بطور ترکیب تھا۔ یعنی کلمہ شناخت یا کلمۂ شناخت کی جگہ شناختی کلمہ بہتر ہو گا۔
 

دوست

محفلین
کلمہ شناخت اب چل رہا ہے اور زبان پر چڑھ گیا ہے۔ م س ورڈ کو کون دیکھتا ہے مجھے 6 ماہ ہوگئے ہیں م س آفس کا منہ دیکھے۔ اوپن آفس ہے ناں۔ اب ان کے لیے ہم ترجمے دوبارہ کرنے لگے تو گئے کام سے۔
 
Top