عدم مے کدہ تھا چاندنی تھی میں نہ تھا

باباجی

محفلین
مے کدہ تھا چاندنی تھی، میں نہ تھا
اک مجسم بے خودی تھی، میں نہ تھا
عشق جب دم توڑتا تھا، تم نہ تھے
موت جب سر دُھن رہی تھی، میں نہ تھا
طُور پر چھیڑا تھا جس نے آپ کو
وہ میری دیوانگی تھی، میں نہ تھا
مے کدے کے موڑ پر رُکتی ہوئی
مدتوں کی تشنگی تھی، میں نہ تھا
میں اور اُس غنچہ دہن کی آرزو
آرزو کی سادگی تھی، میں نہ تھا
گیسوؤں کے سائے میں آرام کش
سر برہنہ زندگی تھی، میں نہ تھا
دیر و کعبہ میں "عدم" حیرت فروش
دو جہاں کی بدظنی تھی، میں نہ تھا
 
دیر و کعبہ میں "عدم" حیرت فروش
دو جہاں کی بدظنی تھی، میں نہ تھا
خوبصورت کلام۔۔۔پڑھ کر یہ غزل بھی یاد آئی۔۔
میں نے پوچھا کیا ہوا، وہ آپکا حسن و شباب۔۔​
ہنس کے بولے وہ صنم، شانِ خدا تھی میں نہ تھا​
 

شیزان

لائبریرین
میں اور اُس غنچہ دہن کی آرزو
آرزو کی سادگی تھی، میں نہ تھا
بہت عمدہ انتخاب ہے بابا جی
عبدالحمید عدم میرے پسندیدہ شعراء میں سے ایک ہیں
چھوٹی بحر میں عدم نے انمٹ اور لازوال شاعری کی ہے​
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شاہد مجھے نکال کر پچھتا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں


عدم لالا کی تو بات ہی کچھ اور ہے کیا خوب کہتے ہیں

عشق جب دم توڑتا تھا، تم نہ تھے
موت جب سر دُھن رہی تھی، میں نہ تھا
کیا کہنے آرزو کی سادگی تھی​
میں اور اُس غنچہ دہن کی آرزو
آرزو کی سادگی تھی، میں نہ تھا
شعر تو سارے ہی کمال کے ہیں اب کس کس کو منتخب کریں شکریہ بابا جی اس اچھی غزل کے لیے​
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں اور اُس غنچہ دہن کی آرزو
آرزو کی سادگی تھی، میں نہ تھا
بہت عمدہ انتخاب ہے بابا جی
عبدالحمید عدم میرے پسندیدہ شعراء میں سے ایک ہیں
چھوٹی بحر میں عدم نے انمٹ اور لازوال شاعری کی ہے​
چھوٹی بحر میں عدم جی، جون ایلیا جی اور درد جی تینوں ہی اردو کو لازوال شاعری دے گئے ہیں۔
 
یوں تو پوری غزل ہی زبردست ہے پر ان اشعار کا تو کیا ہی کہنا۔:best:

مے کدہ تھا چاندنی تھی، میں نہ تھا​
اک مجسم بے خودی تھی، میں نہ تھا​
طُور پر چھیڑا تھا جس نے آپ کو​
وہ میری دیوانگی تھی، میں نہ تھا​
مے کدے کے موڑ پر رُکتی ہوئی​
مدتوں کی تشنگی تھی، میں نہ تھا​
میں اور اُس غنچہ دہن کی آرزو​
آرزو کی سادگی تھی، میں نہ تھا​

دیر و کعبہ میں "عدم" حیرت فروش​
دو جہاں کی بدظنی تھی، میں نہ تھا​
 
Top