میں ڈینٹسٹ تو نہیں مگر آپ کے دانت نکال سکتا ہوں

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لطیفے صرف لطیفے ہوتے ہیں
یعنی ہنسنے ہنسانے کیلئے، کیڑے نکالنے پر آ جائیں تو یا ر لوگ الہامی کتابوں تک کو نہیں بخشتے، چھوٹے غالبؔ کے پیش کردہ لطیفے کس باغ کی مولی ہیں
مگر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی حسِ مزاح میں کوئی فنی خرابی نہیں تو یقیناً آپ یہاں بہت انجوائے کریں گے
ہنسی آئے تو میرے حق میں دعائے خیر کر دیجئے گا
ایک بار پھر وضاحت کر دوں کہ ان لطیفوں کا مقصد صرف ہنسنا ہنسانا ہے، ان کے ضمنی اثرات کی صورت میں خاکسار پیشگی معذرت خواہ ہے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک میراثی نے مولانا صاحب سے مسئلہ دریافت کیا
"حضرت طبلے بجانے والے کہاں جائیں گے؟"
مولانا صاحب نے جواب دیا :۔ "دوزخ میں"
میراثی نے دوبارہ پوچھا:۔ "اور مولانا صاحب نمازیں پڑھنے والے؟"
مولانا صاحب نے جواب دیا:۔ "وہ جنت میں جائیں گے"
میراثی نے ہمدردانہ لہجے میں کہا:۔" اوہ۔۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ وہاں انہیں موسیقی سے محروم رکھا جائے گا÷"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک موٹر سائیکل مکینک کو دورانِ کام اپنی بیگم کا فون موصول ہوا
"ہیلو جی !! سنیں۔۔۔ منے نے گیلن میں رکھا ہوا تھوڑا سا پٹرول پی لیا ہے اور اب وہ صحن میں مسلسل چکر کاٹ رہا ہے۔ کیا کروں؟"
مکینک نے اطمینان سے جواب دیا:۔ "اس کا پلگ نکال دو"
 

شمشاد

لائبریرین
ماہر نفسیات نے مریض سے کہا، "مبارک ہو اب آپ بالکل اچھے ہو گئے ہیں۔"

مریض، "کیا فائدہ ایسا اچھا ہونے کا۔ آپ کے علاج سے پہلے میں امریکہ کا صدر تھا، اب ایک عام آدمی ہوں۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک اخبار کے مالک نے ایڈیٹر کے لیے آئے ہوئے امیدوار سے کہا:۔
"یوں تو مجھے آپ پڑھے لکھے اور قابل آدمی لگتے ہیں۔ لیکن مجھے اپنے اخبار کیلئے ایک بے حد ذمے دار ایڈیٹر کی ضرورت ہے۔ کیا آپ کامیابی سے اخبار چلا سکیں گے؟"
امیدوار نے جواب دیا:۔ "بالکل جناب۔۔۔۔ یہاں آنے سے پہلے میں اپنے مالک کی تیرہ لاکھ کی کار چلاتا تھا، تو کیا آپ کا تین روپے کا اخبار نہیں چلا سکوں گا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
دو نرسیں ایک مریض کے متعلق آپس میں گفتگو کر رہی تھیں۔ ایک بولی، "لگتا ہے اس مریض کی بیوی اسے صحت مند نہیں ہونے دے گی۔"

دوسری نرس نے پوچھا، "تمہیں کیسے معلوم؟"

"آج اس کی بیوی آئی تو اس کی خیریت پوچھنے کی بجائے کہنے لگی فلاں ساڑھی اتنے کی آئے گی، اگر تم اجازت دو تو خرید لوں۔" پہلی نرس جواب دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
دفتر میں اکرم نے منورسے کہا "تم کچھ پریشان دکھائی دیتے ہو۔"

"ہاں۔ دراصل کل ایک شادی ہے اور میں فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ جاؤں یا نہ جاؤں۔" منور نے جواب دیا۔

"شادی کس کی ہے؟" اکرم نے پوچھا۔

"میری اپنی" منور نے جواب دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ریوڑیاں تو اندھے مُڑ مُڑ کر اپنوں کو ہی بانٹ دیتے ہیں۔

جلیبیاں ہی ٹھیک رہیں گی۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک مرتبہ ملا نصیرالدین سے کسی نے پوچھا:۔ "آپ کی عمر کیا ہوگی؟"
ملا جی نے جواب دیا:۔ "چالیس برس"
اس شخص نے تعجب سے پوچھا:۔ واہ! ملا جی۔ یہ عمر تو آپ نے دو سال پہلے بھی بتائی تھی"
ملاجی:۔ "جی ہاں ! میں قول کا پکا ہوں۔ جو بات آج کہوں گا۔ دس سال بعد بھی اس سے نہ ہٹوں گا۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک راہ گیر نے پینٹر سے شکایت کی :۔ "دیکھو تمہارے اس شاگرد نے میری سفید قمیض پر رنگ دار برش پھیر دیا ہے۔"
پینٹر:۔ "آپ اطمینان سے رہیں۔ آپ سے اس کا معاوضہ ہر گز نہیں لیا جائے گا۔ کیونکہ یہ ہماری غلطی ہے۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک بچہ وکیل کے گھر گیا تو ان کے پاس بہت سی کتابیں دیکھ کر کہنے لگا:۔
"انکل ! کیا آپ بھی لائبریری کی کتابیں واپس نہیں کرتے؟"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک بزرگ نوجوان کو نصیحت کرتے ہوئے بولے:۔
"تمہیں شرم نہیں آتی اپنے والد کے سامنے سگریٹ پیتے ہوئے۔"
نوجوان:۔ "یہ میرے والد ہیں کوئی پٹرول پمپ تو نہیں۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جج:۔ "تم نے اسے کیوں مارا؟"
ملزم:۔ "میں نے تو اس سے وقت پوچھا تھا، یہ مجھے گھورنے لگا۔"
جج:۔ "یہ تو گونگا ہے"
ملزم:۔"یہ بات یہ مجھے پہلے بتا دیتا۔"
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماشاء اللہ آج تو شگفتہ آپی تشریف لائی ہیں میرے تھریڈ پر
خوش آمدید آپی،
آج میرا کچھ بانٹنے کو دل کر رہا ہے
جلیبیاں بانٹوں یا ریوڑیاں؟؟

بہت شکریہ بھائی ۔

آپ مسکراہٹیں بانٹ رہے ہیں یہی بانٹتے رہیے ۔آپ کے اس عمل سے نہیں معلوم کتنے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جاتی ہو گی اور یہ بات خدا کو پسند ہو گی ۔
 
Top