میں سچا مسلمان کیسے بنوں؟

حسان خان

لائبریرین
میرے خیال سے اس تحریر کو کسی مخصوص فرقے کی وکالت کے بجائے اس تناظر میں دیکھنا چاہیے کہ ہمارے اس خطے کا اسلامی تمدن شیعہ اور سنی دونوں فرقوں کا مرہونِ منت ہے، لہذا کسی ایک کی نفی کرنا پورے اسلام کی نفی کرنے کے مترادف ہو گا۔
 

نگار ف

محفلین
کالم نگار نے خود کو سنی دیو بندی بتایا اور پھر شروع ہوگئے کہ جیسا سنی یا دیوبندی ہونے کے لئے اس طرح کی سوچ ضروری ہے۔ اتنا کچھ لکھنے کے بعد یہ بات علیحدہ سے کہنے کی کیا ضرورت رہ گئی؟

بہر کیف میرا کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ تحریر میں بے جا جذباتیت سے کام لیا گیا ہے ورنہ میرا اور فاضل کالم نگار کا موقف الگ الگ نہیں ہے۔
وسعت اللہ خان اک ذمہ دارانہ گفتکو کرنے کے حامل صحافی میں شمار ہوتے ہیں اور ماضی میں پاکستان کے ان معاشرتی مسائل جو آج کل کے الیکٹرانک میڈیا کے یلغار کی نظر نہ پڑی ہو، اٹھاتے رہے ہیں--- انہی مسائل کی اک کڑی انہوں نے بیان کی ہے۔۔۔۔ اسکو آپ جذباتیت کہئیے یا عصبیت، مگر میں تو حقیقت ہی کہوں گی۔۔
 

نایاب

لائبریرین
جواب مانگتا ہے ہمارا ضمیر ہم ہی سے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک سنی دیوبندی گھرانے میں پیدا ہونے والا ،،،،،،،،،،،،،،، خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کے لئے کہاں تک جائے، کیا کرے ؟؟؟
ایک شیعہ گھرانے میں پیدا ہونے والا ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کے لئے کہاں تک جائے، کیا کرے ؟؟؟
ایک سنی بریلوی گھرانے میں پیدا ہونے والا ،،،،،،،،،،،،،،، خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کے لئے کہاں تک جائے، کیا کرے ؟؟؟
۔۔۔۔۔۔فلاں گھرانے میں پیدا ہونے والا ،،،،،،،،،،،،،،، خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کے لئے کہاں تک جائے، کیا کرے ؟؟؟
انسانیت سے کریں گے پیار تو ہی اچھے مسلمان کہلائیں گے نا ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟
اور انسانیت بھلا کب نفرت پر قائم ہو سکی ہے ۔۔۔۔؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ جانتے ہیں نا کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو واپس نہیں ہوسکتیں :thinking2:
یہ کوئی گیا وقت تھوڑی ہے۔ تاریخ کی صورت میں تو وہ بھی واپس آجاتا ہے۔ جیسے آجکل ہم مسلمانوں پر آیا ہوا ہے۔:nottalking: پر خیر کیا یاد رکھو گے جی۔ کس سخی سے پالا پڑا تھا۔ رکھو معذرت کیا واپس لے کر کریں گے۔ ہم تو معذرت کرتے ہی اس لیئے ہیں کہ اگلی غلطی کی راہ کشادہ ہو:D
 

نگار ف

محفلین
اچھی تحریر لیکن جذباتیت سے لبریز
لسانی جذبات کو ابھارتی ہوئی تحریر

معذرت کے ساتھ اس میں شدت ہے۔ ایک مخصوص طبقہ کی مظلومیت و بہادری و تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے
گڑھے مردے اکھاڑے گئے ہیں جن کا کوئی مقصد نہیں ہے ۔
(حال کے بیان میں ماضی کا ذکر لازم ہوتاہے)
کسی مخصوص واقعہ کے ردِ عمل میں یہ تحریر لکھی گئی ہے شاید
( واقعہ نہیں واقعات، وہ الگ بات ہے کہ پاکستانی میڈیا کسی گٹر میں گرے ہوے بچے کی خبر کو بریکنگ نیوز بنا سکتا ہے مگر پاراچنار سے پشاور آنے والی ہائی روف کے 4 مسافروں کو ذبح اور حاملہ خاتون کے پیٹ چاک کرنے والی نیوز صرف کسی فرقہ کے ویب سائٹ کی ہی ذینت بن سکتی ہے مگر کسی ٹی-وی چینل کی پٹی میں بھی آنے کے قابل نہیں)
سُنی اور شیعہ ان الفاظ کی تکرار زیادہ ہے۔
دشمن انہی ناموں کا استعمال کرسکتا ہے
وقت ضائع کرنے مترادف ہے اس کو پڑھنا کیونکہ ایسا سوال پیدا کیا جاتا ہے
پیدا ہوتا نہیں ہے ۔
کبھی وقت ضائع کرنے پاکستان میں شیعیت کے حالات پر نظر ڈالیے پھرآپ صحیح رائے قائم کر سکیں گے
ہاں ذات و فرقہ واریت سے الگ ہوکر بات کی جائے تو خون ناحق سراسر غلط ہے چاہے کسی کا بھی ہو کسی مسلمان کا ہو، کفار کا ہو یا پھر صرف نام کے مسلمان کا ہو۔
ذاتیات اور فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر ہیں یہ سب باتیں کی گئی ہیں عزیز من
لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ آجکل صرف شیعہ مسلک کے افراد کو ٹارگٹ کرکے مارا جا رہا ہے جو بہت ہی غلط بات ہے سراسر ناحق ہے

جو کہ مجھے لگتا ہے صرف شیعہ حضرات نہیں بلکہ سرزمین پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے ۔
اور ان سازشوں میں پاکستان کے باہر سے آکر کوئی نہیں کر رہا داخلی لوگ ہی استعمال ہورہے ہیں
 

نگار ف

محفلین
یہ کوئی گیا وقت تھوڑی ہے۔ تاریخ کی صورت میں تو وہ بھی واپس آجاتا ہے۔ جیسے آجکل ہم مسلمانوں پر آیا ہوا ہے۔:nottalking: پر خیر کیا یاد رکھو گے جی۔ کس سخی سے پالا پڑا تھا۔ رکھو معذرت کیا واپس لے کر کریں گے۔ ہم تو معذرت کرتے ہی اس لیئے ہیں کہ اگلی غلطی کی راہ کشادہ ہو:D
ھاھاھاھاھھاھھھھھھھھھھھھھھھھھھ چلیں خوش آمدید
 

باباجی

محفلین
اور ان سازشوں میں پاکستان کے باہر سے آکر کوئی نہیں کر رہا داخلی لوگ ہی استعمال ہورہے ہیں
:cool: ذرا غور کریں اپنے الفاظ ۔۔۔آپ کے اپنے الفاظ کی ہی نفی ہوتی ہے
کہ آپ نے فرقہ وارانہ سوچ سے بالا تر ہوکر یہ دھاگہ کھولا ہے :)
 

نگار ف

محفلین
:cool: ذرا غور کریں اپنے الفاظ ۔۔۔ آپ کے اپنے الفاظ کی ہی نفی ہوتی ہے
کہ آپ نے فرقہ وارانہ سوچ سے بالا تر ہوکر یہ دھاگہ کھولا ہے :)
با با جی! اگر کہیں کچھ میں نے غلط کہا ہے تو تصحیح فرمائیے مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ ہے
 

باباجی

محفلین
با با جی! اگر کہیں کچھ میں نے غلط کہا ہے تو تصحیح فرمائیے مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ ہے
یہ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان دشمن عناصر ان کاروائیوں میں ملوث ہیں
لیکن اگر دیکھا جائے تو صرف انہی علاقوں میں ایسا کیوں ہو رہا ہے
یہ بھی ایک سوال ہے ؟؟؟؟
کیا ان دہشت گردوں کو اپنے پہچان لیئے جانے کا خطرہ ہے؟؟
سوچیئے کیا یہ کسی بہت بڑی سازش کا حصہ تو نہیں ۔۔۔۔
حکمران اس مسئلہ کو سیریس کیوں نہیں لے رہے
صدر بھی تو اسی مسلک کے ہیں
یاد رکھیئے جب بھی فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جاتی ہے تو اس میں زیاہ تر ملک دشمن عناصر ملوث ہوتے ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پتہ نہیں دوستوں تم لوگوں کی بحث اور کتنی دیر چلے گی:shock: ۔ میں کوئی لقمہ دینے نہیں آیا۔ :p میں صرف بشکریہ کتابی چہرہ یہ تصویر پیش کرنے آیا ہوں۔ :sneaky:
427359_458611694160879_1861648847_n.jpg
اب اس پر بحث شروع نہ کر دینا:LOL:
 
بہرحال ہر بندے کا اپنا ایک نقطہ نظر ہے لیکن شیعیت ایک تحریک تھی جو بعد میں مذہب بن گئی۔۔۔۔۔اور اس میں تمام کردار بنو امیہ اور پھر بنی عباس کا تھا۔۔۔۔نہ یزید حضرت امام حسین کو شہید کرتے اور نہ ہی بنی عباس ابومسلم خراسانی کو قتل کرواتا اور نہ ہی اگر زبیدہ اپنے بیٹے امین الرشید کو حکومت دلوانے کے لیئے عرب امراء کو جوڑ توڑ کی پالیسی پر لگاتی اور نہ ہی ایرانی امراء مامون کی دوسری بیوی خیزران جو کہ ایک ایرانی کنیز تھی کے بیٹے کو بچانے کےلیئے آگے بڑھتے تو یہ سب کچھ نہ ہوتا۔۔۔۔نہ ہی نفس زکیہ کو شہید کیا جاتا نہ ہی عبداللہ شاہ غازی ادھر پناہ لینے کے واسطے کراچی آتے۔۔لیکن یہ تو قسام ازل کی تقسیم تھی ایسا ہی ہونا تھا۔۔۔۔
 

نگار ف

محفلین
پتہ نہیں دوستوں تم لوگوں کی بحث اور کتنی دیر چلے گی:shock: ۔ میں کوئی لقمہ دینے نہیں آیا۔ :p میں صرف بشکریہ کتابی چہرہ یہ تصویر پیش کرنے آیا ہوں۔ :sneaky:
427359_458611694160879_1861648847_n.jpg
اب اس پر بحث شروع نہ کر دینا:LOL:
بہت خوب! نتیجہ سامنے ہے، اسلیے بحث ختم :blush3:
 

یوسف-2

محفلین
” مسلمانوں کو تقسیم کرو اور ان پر حکومت کرو“ فارمولہ ایجاد کرنے اور اس پر کامیابی سے عمل در آمد کرنے اور کروانے والے انگریزوں کے ترجمان ادارے بی بی سی کے وفادار و تنخواہ دار ملازم وسعت اللہ خان کی مزید کنفیوزن پھیلاتی ایک ”شاندار تحریر“۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
میں نے آج دوبارہ یہ کالم پڑھا دل کو لگا مجھے کسی اور نے واٹس ایپ گروپ پر بھیجا ۔واقعی ہم بحث برائے بحث میں لگ جاتے ہیں اور اصل معاملات کہیں دب جاتے ہیں۔
 
Top