تعارف میں تخلیق ہوں مالکِ حقیقی کی

میں کیا ہوں؟ میں کچھ بھی نہیں ہوں،تخلیق ہوں مالکِ حقیقی کی، جو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں لے جاتا ہے، جو بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور جاندار سے بے جان۔ میں اُس کا بندہ ہوں، اگر میں اُس ہستی کو پسند آجاوں تو بہت کچھ ہوں، ورنہ اک تنکا بھی مجھ پہ بھاری ہے۔
میرا نام محمد اطہر طاہر ہے۔ ہارون آباد کا باسی ہوں، علمی و ادبی اعتبار سے نالائق اور کم فہم ہوں۔بس یوں سمجھ لیجیے کہ ناخواندہ ہوں،
کافی عرصہ سے میں اس سائٹ کا وزٹ کر رہا تھا مگر مجھے داخلی رستہ نہیں مل رہا تھا، چند ماہ قبل ہی راستہ ملا اور محفل جوائن کی ہے، یہاں مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہے۔ اور یہی میرا مقصدِحیات ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں اردو محفل کا طالب علم ہوں۔
اراکین محفل سے تعاون کا طالب ہوں، اُمید ہے کہ آپ میری کم فہمی اور بے علمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعاون فرمائیں گے۔
 
یہ غالباََ آپ کا دوسرا تعارف پڑھنے کا موقع مل رہا ہے ، ممکن ہے پہلا کسی اور زمرے میں کیا جانے والی غزل غلطی سے تعارف کے زمرے میں پیش کردی گئی ہو۔
یہ ہارون آباد کہاں ہے ؟
 
تجمل حسین

محفلین
محمد اطہر طاہر صاحب!

اردو محفل میں خوش آمدید۔

میں تو اب ایک ہی دعا کروں گا کہ آپ کو خروج کا راستہ نہ ملے :)

Welcome.png
 
آپ کی فرمائش پر موبائل پیروں میں رکھ کر گوگل سے ہارون آباد تلاش کر رہا ہوں.
بھارت میں بھی ہے، پاکستان میں بھی
خیر بتاتے ہیں
 
بھارت میں بھی ہے، پاکستان میں بھی
تو مطلب نگاہِ حقارت تھی۔۔۔ تبھی بھارت سے جا ملا۔۔ اور دوسری نگاہِ حیرت تھی جو دو دو نظر آنے لگے۔۔ پاکستان میں بھی اور بھارت میں بھی۔۔ ابھی آپ کو نگاہِ الفت ڈالنی ہی پڑے گی جناب۔۔۔
 
تو مطلب نگاہِ حقارت تھی۔۔۔ تبھی بھارت سے جا ملا۔۔ اور دوسری نگاہِ حیرت تھی جو دو دو نظر آنے لگے۔۔ پاکستان میں بھی اور بھارت میں بھی۔۔ ابھی آپ کو نگاہِ الفت ڈالنی ہی پڑے گی جناب۔۔۔
Haroonabad or Harunabad is a Tehsil in Bahawalnagar District of the Punjab Province of Pakistan
 
تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر، صوبہ پنجاب، پاکستان۔
یہی درست ہے۔
اس کا اندازہ آپ کے پچھلے مراسلے سے ہوا، بہرحال ، حقارت والی بات آپ کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
میں کیا ہوں؟ میں کچھ بھی نہیں ہوں،تخلیق ہوں مالکِ حقیقی کی، جو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں لے جاتا ہے، جو بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور جاندار سے بے جان۔ میں اُس کا بندہ ہوں، اگر میں اُس ہستی کو پسند آجاوں تو بہت کچھ ہوں، ورنہ اک تنکا بھی مجھ پہ بھاری ہے۔
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس نے جان لیا اس نے پہچان لیا
مالک حقیقی ہم سب کو توفیق سے نوازے کہ ہم وہ اعمال کر پائیں
جو اس کی بارگاہ میں مقبول ٹھہریں ۔۔۔۔
محترم اطہر طاہر بھائی آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
بہت دعائیں
 
گڑتے گڑتے پڑتے پڑتے ہم ٹیڑے مکان ٹک آ پہنچے۔
ادب دوست۔۔ بہت خوبصورت لگا آپکا انداز۔۔۔ ہماڑے مکان ٹک آنے کا۔۔۔۔
محترم اطہر طاہر بھائی آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
بہت دعائیں
بہت شکریہ محترم۔۔۔
 
Top