میڈیا کے منفی اثرات

ماوراء نے عنوان اتنا وسیع دے دیا ہے کہ بات کرنے سے پہلے سوچنا پڑ رہا ہے کہ میڈیا پر بات کرنا ہے تو کس طرح سے اسے شروع کیا جائے ۔ آئیے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا ہے کیا ۔ یہ کون سا جن ہے جو بوتل سے باہر آجائےتو قیامت آجاتی ہے ۔

میڈیا بذات خود کچھ نہیں ہے یہ تو وہ وسیلہ ہے جس پر معلومات سفر کرتی ہیں ۔ چاہے یہ الیکٹرانک ہو یا پرنٹ جیسے اس کے نام سے ہی ظاہر ہے ۔

میڈیا بذات خود برا بھلا نہیں ہوتا اس پر کنٹرول ۔ اس کو اپنے مقصد کے لیئے استعمال کرنا ۔ اور اس میں معلومات کو حد سے زیادہ فلٹر کرنا اسے برا بنا دیتا ہے ۔


میڈیا کی سب سے بڑی خوبی تو یہ ہے کہ یہ آپ کو ہر چیز واضح دکھا دیتا ہے ۔ اب یہی اس کی سب سے بڑی خامی بھی ہے کیونکہ میڈیا کو کنٹرول کرکے ۔ اسے اپنی مرضی سے استعمال کرکے وہ تباہ کن نتائج حاصل کیئے جا سکتے ہیں جو کسی دوسرے اسلحہ سے نہیں ۔ برین اسٹارمنگ ۔ رائے سازی ۔ کردار کشی ۔ وغیرہ وغیرہ

لیجئے احباب ابتدائیہ کلمات کہ ڈالے امید ہے آپ با ت کو آگے بڑھا کر آنے والے 5 دنوں میں کچھ نہ کچھ مزید لکھیں گے


(یہ تحریر مقابلے کا حصہ نہیں ہے)
 

تعبیر

محفلین
مجھے تو بہت مشکل لگ رہا ہے اس بارے میں کچھ لکھنا

ماوراء آپ خود بھی تو حصہ لیں نا وہاں
 
Top