میسی سال کے بہترین یورپی فٹ بالر

عثمان رضا

محفلین
بارسلونا اور ارجنٹینا کے فٹبال سٹرائیکر لائنل میسی کو یورپین فٹ بالر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

فرینچ میگزین فرانسں فٹبال کے مطابق میسی نےگزشتہ برس کے فاتح رونالڈو کو دو سو تینتیس پوائنٹس کے مقابلے میں چار سو تہتر پوائنٹس کے واضح فرق سے ہرایا۔

بائیس سالہ میسی نے بارسلونا کلب کے ساتھ گزشتہ برس ٹریبل آف چیمئپین لیگ، دی سپینش چیمپیئن شپ اور سپینش کپ جیتا تھا۔ میسی چیمپیئن لیگ میں نو گول کر کے سر فہرست رہے تھے۔

اس ووٹنگ میں بارسلونا کلب سے تعلق رکھنے والے مڈ فیلڈر ضاوی اور انیاستا ایک سو ستر اور ایک سو انچاس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

مآخذ و مزید
 
Top