میزائیل حتف 5 کا کامیاب تجربہ

مہوش علی

لائبریرین
منصور حلاج نے کہا:
جاوید:

1947: پاکستان نے قبائلی لشکر کے ذریعہ ریاست کشمیر پر حملہ کیا۔
1965: پاکستان نے آپریشن جبرالٹر میں اگست میں اپنی فوج کشمیر میں بھیجی۔ پھر یکم ستمبر کو اپریشن گرینڈ سلیم شروع کیا جس کے جواب میں 6 ستمبر کو انڈیا نے حملہ کیا۔
1971: مارچ 25 سے پاکستانی فوج مشرقی پاکستان (بنگلہ‌دیش) میں فوجی آپریشن (اور قتلِ عام) میں مشغول تھی۔ انڈیا نے بنگلہ‌دیش کی جلاوطن حکومت کی حمایت میں نومبر میں حملہ کیا۔
1999: کارگل میں پاکستان نے اپنے فوج سردیوں میں بھیجی تاکہ کچھ چوٹیوں پر قبضہ کیا جائے (اس کے بعد کیا کرنا ہے یہ پاکستانی فوج کی عقل سے بعید تھا)۔

اب آپ بتائیں کہ انڈیا نے کب کوئی جنگ شروع کی؟


بھائی جی،

آپ تو بھارت کو اتنا پُر امن ملک گردان رہے ہیں کہ پاکستان کو چاہیئے کہ اپنا ایٹمی پروجیکٹ بمع میزائل، طیارے، ٹینک، فوج۔۔۔ وغیرہ سب کو بحیرہ عرب کے سپرد کر دے اور بلا شبہ بھارت سے دشمنی اور حملے کی توقع رکھنا گناہِ عظیم ہے۔

اگر یہی آپ کا نظریہ ہے تو معذرت کے ساتھ میں آپ سے اختلاف کرنا چاہوں گی۔

بحث کو میں یہاں پھیلانا نہیں چاہتی، مگر انڈیا کا سب سے بڑا جرم ہی یہ ہے کہ اُس نے 1947 سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ اگر اس کے بعد جنگیں ہوئی بھی ہیں، تو اسکی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ چنانچہ اس عظیم جرم کے بعد باقی کی وہ تمام باتیں جنکا آپ ذکر فرما رہے ہیں، میری ناقص رائے کے مطابق بے معنی ہیں۔
 

سپینوزا

محفلین
مہوش: انڈیا کے بارے میں تو میں نے کچھ نہیں کہا۔ البتہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان انڈیا کی تمام جنگوں کا آغاز پاکستان نے کیا۔

باقی رہی بات کشمیر کی تو انڈیا کا اس پر قبضہ غلط ہے مگر پاکستان بھی کشمیریوں کا حامی نہیں۔ پاکستان میں “آزاد کشمیر“ کتنا آزاد ہے اور ناردرن ایریاز میں کیا کیا نہیں ہوا!

پھر یہ بھی دیکھیں کہ 1947 میں قبائلی لشکر اگر کشمیری آزادی کے لئے تھا تو پھر وہ لوٹ مار وغیرہ میں کیوں لگے رہے؟ اگر 1965 کی جنگ کشمیر کی آزادی کی خاطر تھی تو اپریشن جبرالٹر میں پاکستان نے کیوں منہ کی کھائی اور کیوں اسے کشمیریوں کی کوئی مدد حاصل نہ ہوئی بلکہ کشمیریوں نے پاکستانی فوجی پکڑ کر انڈین حکومت کے حوالے گئے؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
منصوربھائی، میں بھی سسٹرمہوش کی بات سے اتفاق کرتاہوں اور آپ بھی اتفاق کرتے ہیں کہ کشمیرکامسئلہ ایسا ہے جوکہ ایک سلگتاہوا پوائنٹ ہے اورآپ نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں کیاہورہاہے توپھربات لمبی جائے گي بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ گجرات میں کیا ہوا ہے بابری مسجد کاواقعہ اورہرروز۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیاہوتاہے ان کے ساتھ کیونکہ میرے کئی دوست جوانڈیاسے تعلق رکھتے ہیں بتاتے ہیں کہ کیاہوتاہے وہاں پر۔

لیکن یہ جنگ پینسٹھ کے کچھ لنک حاضر ہیں
http://www.bbc.co.uk/urdu/miscellaneous/story/2005/09/050905_65war_asif1_sen.shtml
http://www.muziqpakistan.com/board/lofiversion/index.php/t52929.html

والسلام
جاویداقبال
 
Top