میرے کھیت میں بکری کیوں لایا، چوہدری نے بچے پر کتے چھوڑ دیے

کاشفی

محفلین
میرے کھیت میں بکری کیوں لایا، چوہدری نے بچے پر کتے چھوڑ دیے
194201_23698611.jpg

جڑانوالہ: (دنیا نیوز) بااثر چوہدریوں نے کھیتوں میں بکریاں چرانے کے جرم میں تیرہ سالہ بچے پر کتے چھوڑ دیئے۔

جڑانوالہ کا تیرہ سالہ شان اپنی پالتو بکریاں چراتا ہوا غلطی سے علاقہ کے با اثر زمینداروں چوہدری ضیاءاور چوہدری زبیر کے کھیتوں کی طرف چلا گیا جس پر چوہدریوں نے شان پر کتے چھوڑ دیئے۔ کتوں نے معصوم شان کو بھنبھوڑ کر رکھ دیا جبکہ چوہدری بچے کی چیخوں سے لطف اندوز ہوتے اور قہقہے مارتے رہے۔ بالآآخر گاؤں کے کچھ لوگوں نے آ کر تیرہ سالہ شان کو کتوں سے نجات دلائی اور اسے شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے آئے۔ بااثر چوہدری شان کے ورثاء کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔
 
Top