تعارف میرے نام کا مسئلہ ۔

میرا نام فیصل عظیم میرے جوان ہونے اور شعر و شاعری کے متعلق ہونے تک یہی تھا ۔ اب تک میرے تمام کاغذات پر بھی یہی ہے مگر اردو کی محافل پر اور شاعری سے متعلقہ افراد سے جب بھی اپنا تعارف کرواتا ہوں تو اکثر لوگ شبنم رومانی والے فیصل عظیم سے ملا کر غلطی کرتے ہیں ۔ جبکہ میں ایک تک باز اور وہ ایک اچھے شاعر لہذا یہاں احباب سے گذارش ہے کہ ایک عدد تخلص تجویز کریں جو کہ میں شاعری میں اپنے نام کی دم سے لگا سکوں اس طرح غلطی سے کوئی مجھ تک باز کو ایک شاعر نہ سمجھ لے ۔

شکر گزار

فیصل قریشی

نگرانوں سے گذارش ہے کہ میرا نام تبدیل کر کے اسے فیصل قریشی کر دیں تاکہ سند رہے اور دھوکہ خوری سے دوسروں کو بچایا جا سکے
 
قیصرانی

لائبریرین
نام فیصل عظیم سے بدل کر فیصل قریشی کر دیا ہے۔ لاگ ان ہونے میں کسی بھی مشکل پیش آنے پر رابطہ کیجئے گا
 
آج فیصل محفلِ یاراں میں فاص۔۔۔ل ہوگیا
فصلِ عشق و چاہ میں کیسا تغافل ہوگیا

م م مغل کا دیا ہوا نام آج سے میرا تخلص ہوا ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ
 
:confused: آپ نے اپنا سرنیم کس لئے چینج کرڈالا ۔ اتنا اچھا نام تھا ۔

اصل میں ایک عدد فیصل عظیم شعر و ادب کی دنیا میں بھی موجود ہیں ۔ اب کیا کیجئے ان کے ہونے سے ہمارا نہ ہونا لازم ہوا کیونکہ جب بھی کسی کو بتائیے کہ من فیصل عظیم ہوں تو لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں کہ یہ وہی فیصل عظیم تو نہیں اور اس طرح مجھے وہ عزت دیتے ہیں جسکا یقینا میں حقدار نہیں ۔ اب اپنی شناخت قائم رکھنے اور انکی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری تھا کہ کچھ ایسا کیا جائے جس سے میری غلطیوں کی سزا انہیں اور ان کے کارناموں کا انعام مجھے نہ مل سکے لہذا نام تبدیل کرنے کی سعی کی ہے تاکہ غلطی سے بچاؤ ممکن ہو سکے
 
الف عین

لائبریرین
سب سے پہلے مجھے ہی غلط فہمی ہوئی تھی۔ اور اب ناہید ورک کو بھی ہو گئی تو فیصل کو اس ضمن میں سوچنا پڑ گیا۔
 
تعبیر

محفلین
یہ تو آپ نے اور بھی گڑبڑ کر دی کہ اب آپ پر اداکار ہونے کا شبہ ہو گا۔
کیونکہ فیصل قریشی ایک ٹی وی آرٹسٹ ہے :grin: :laugh:
 
تیشہ

محفلین
سب سے پہلے مجھے ہی غلط فہمی ہوئی تھی۔ اور اب ناہید ورک کو بھی ہو گئی تو فیصل کو اس ضمن میں سوچنا پڑ گیا۔

انکل جی ، عید مبارک کو فون کیا تھا ، آپکو اور آنٹی صابرہ کو ، مگر آپ لوگ شاید گھر پے نہیں تھے ۔ :confused:
ابھی آپکو یہاں دیکھا تو یاد آگیا ، سوچا بتاتی جاؤں ،
 
یہ تو آپ نے اور بھی گڑبڑ کر دی کہ اب آپ پر اداکار ہونے کا شبہ ہو گا۔
کیونکہ فیصل قریشی ایک ٹی وی آرٹسٹ ہے :grin: :laugh:

اداکار تو میں ہوں ۔ کس درجے کا یہ یا تو میری بیوی درست بتا سکتی ہے یا پھر میرے کلائینٹس ۔ بہر حال اب میں نئی جاب پر ہوں اور آج وہاں میرا پہلا دن ہے ۔ الحمدللہ سب کچھ سبک خرامی سے رواں دواں ہے ۔ اب شاید میں اتنا زیادہ نیٹ پر نہ آ سکوں ۔ بہر حال جتنا ہوسکا آیا کروں گا اور حصہ لیا کروں گا ۔

فیصل
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کیا فیصل بھائی، اب آپ کم کیوں آیا کریں گے، ابھی تو میں آپ سے خوشی محمد کے متعلق پوچھنے والا تھا۔
 
ابھی 15 منٹ پہلے میری خوشی محمد سے بات ہوئی ہے وہ پاکستان گیا ہوا تھا ۔ ابھی ایئر پورٹ پر ہی ہے فلائیٹ سے اترا اور سامان کے انتظار مین ہے ۔ اب وقت نکال کر اس سے بھی ملنا ہے اور اسے پھر لکھنے پر آمادہ کرنا ہے ۔

کم اس وجہ سے کہ دفتر میں میری کوشش کم از کم ذاتی سائیٹس کو دیکھنے کی ہوا کرے گی ۔ کیونکہ ادھر سب کچھ الٹا پلٹا ہے اور مجھے یہاں نوکری پر بھی اسی لئے رکھا گیا ہے کہ جہاں تک ہوسکے درستگی کی سعی کر سکوں ۔ سیلز ٹیم کی سستیاں ۔ مارکیٹنگ والوں کی کمزوریاں ۔ اور پبلک ریلیشنز والوں کی کوتاہیاں سب کو کوشش کر کے ایک ٹیم بنانا ہے ۔ نہ صرف یہ بلکہ ایک ایسی ٹیم جو رزلٹس دے نہ کہ صرف باتیں کرے ۔ ایسے میں ذاتی مصروفیات دفتری اوقات میں میری پروفارمنس پر اثر انداز ہو سکتی ہیں لہذا مجھے ان سے گریز کرنا ہوگا ۔ امید ہے کہ سمجھ گئے ہونگے ۔ باقی گھر سے تو سب کچھ ضرور دیکھا کروں گا انشاء اللہ اور جب کبھی ہوا اپنی رائے وغیرہ سے آپ لوگوں کا سر کھاتا رہا کروں گا ۔
 
امکانات

محفلین
میرا نام فیصل عظیم میرے جوان ہونے اور شعر و شاعری کے متعلق ہونے تک یہی تھا ۔ اب تک میرے تمام کاغذات پر بھی یہی ہے مگر اردو کی محافل پر اور شاعری سے متعلقہ افراد سے جب بھی اپنا تعارف کرواتا ہوں تو اکثر لوگ شبنم رومانی والے فیصل عظیم سے ملا کر غلطی کرتے ہیں ۔ جبکہ میں ایک تک باز اور وہ ایک اچھے شاعر لہذا یہاں احباب سے گذارش ہے کہ ایک عدد تخلص تجویز کریں جو کہ میں شاعری میں اپنے نام کی دم سے لگا سکوں اس طرح غلطی سے کوئی مجھ تک باز کو ایک شاعر نہ سمجھ لے ۔

شکر گزار

فیصل قریشی

نگرانوں سے گذارش ہے کہ میرا نام تبدیل کر کے اسے فیصل قریشی کر دیں تاکہ سند رہے اور دھوکہ خوری سے دوسروں کو بچایا جا سکے

ہم ذرا دیر سے تشریف لائے ہیں اچھا ہواکہ ہمارے آنے سے پہلے نام کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ورنہ علامہ امکانات تو مسائل حل کرنے کی دوکان ساتھ لیے پھرتے ہیں
 
ابوشامل

محفلین
سوچ رہا ہوں کہ اب میں بھی نام تبدیل کرلوں کہ لوگ دھوکے میں عبداللطیف ابوشامل (کالم نگار) سمجھنے لگے ہیں۔ کیا کہتے ہیں علمائے کرام؟
 
جیہ

لائبریرین
میری رائے تو یہی ہے کہ ابو شامل نام ہی ٹھیک ہے۔ اس نام سے ہم مانوس ہوچکے ہیں ۔ نام تبدیل کرنے کے بعد اجنبی سے لگیں گے آپ
 
آصف شفیع

محفلین

ہم ذرا دیر سے تشریف لائے ہیں اچھا ہواکہ ہمارے آنے سے پہلے نام کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ورنہ علامہ امکانات تو مسائل حل کرنے کی دوکان ساتھ لیے پھرتے ہیں

علامہ صاحب! کتابوں کی دکان کے ساتھ ساتھ مسائل حل کرنے کی دکان بھی ساتھ رکھتے ہیں آپ؟
 
آصف شفیع

محفلین
سوچ رہا ہوں کہ اب میں بھی نام تبدیل کرلوں کہ لوگ دھوکے میں عبداللطیف ابوشامل (کالم نگار) سمجھنے لگے ہیں۔ کیا کہتے ہیں علمائے کرام؟

میرے نام کا بھی مسئلہ ہے۔ میرا نام آصف شفیع ہے مگر کئی جگہوں پر لوگ آصف شیخ لکھ دیتے ہیں ۔ سمجھ نہیں آتا کیا کروں۔ اب شیخ تو بننے سے رہا۔
 
Top