میرے بلاگ کے آغاز اور شاید اختتام کا سفر

عزیزامین

محفلین
میرے بلاگ کا سفر کچھ یوں شروع ہوتا ہے میں ایک دن یاہو پر آن لائن بور ہو رہاتھا کے اچانک جہانزب صاحب مجھ سے چیٹ کرنے لگے انھوں بتایا کہ بلاگ بنا رہے ہیں اور مجھے بھی مشورہ دیا کے اپنے شوق کے مطابق وائلڈ لائف کے موضوع پر بلاگ بنا وں انکا مشورہ مجھے پسند آیا جو میں نے مان لیا ۔انھوں نے میری کچھ مدد بھی کی بلاگ سیٹ کرنے میں پر ہم سیٹ نہ کر سکے پھر وہ یہ مشورہ دیتے ہوے بھاگ گے کہ ماورا سس سے اپنا بلاگ سیٹ کرا لوں کیوں کہ انکا بھی وہاں بلاگ ہے ماورا سس نے بہت محنت سے مجھے بلاگ سیٹ کر کہ دیا جس پر میں انکا بے حد مشکور ہوں ایک تحریر کا ترجمہ قیصرانی جی نے بھی کیا جب کہ مجھے اس سے زیادہ امید تھی برحال سفر چلتا رہا میں کافی خوش تھا کیوں کہ ایسا بلاگ بلاگ میرا صدیوں کا خاب تھا جو ایک دن چکنا چور ہو گیا میری شکاری جی سے بات ہو رہی تھی تو انھو نے کہا انکا بلاگ چیک کروں جب میں نے چیک کیا تو انکا بلاگ غائب تھا چونکہ انکا بلاگ اردو ٹیک پر ہی تھا جہاں میرا مرحوم بلاگ ہے تو مجھے شک ہوا میں نے دیکھا تو میرا بلاگ بھی غائب تھا پھر اردو محفل سے پتہ چلا کہ سب کے ساتھ یہی مسلہ ہوا ہے اور بد تمیز صاحب جلد ہی ٹھیک کر دیں گے اُمید کی نئی کرن جاگی لیکن اب کافی دن گزر گئے اُید اب شاید باقی نہیں ۔میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شاید اب میں کبھی بلاگ نہیں بناوں گا۔ آپکی راے کیا ہے؟ آپ کے سامنے میں نہ پھر آوں گا گیت ہی نہ ہوں گے تو کیا گاوں گا
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
صبر و توکل سے کام لیں ۔۔ ناامید نا ہوں۔۔
انشااللہ اللہ بہتر کرے گا۔
دل چھوٹا نہ کریں ۔ اکثر بڑے لوگوں کو ایسے حالات کا سامنا ہوتا ہے ۔
اللہ آپ پر سدا مہربان رہے آمین
نایاب
 
عزیزامین

محفلین
بڑے لوگ شاید آپ نے ان لوگوں کے لیے کہا جنھوں نے میری مدد کی ورنہ میری حقیقت تو آپ کے سامنے ہے ہی ۔ویسے آپ کے ہاتھ جو نہیں لگے تھے یہ تو ہونا ہی تھا ؟
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
ابھی تو بلاگ واپس مل جانے کی امید بھی ہے ۔
اور انشااللہ مل جاٰیے گا۔
اور اگر کہیں میرے ہاتھ لگتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واپسی کی امید بھی نہ ہوتی۔
نایاب
 
نبیل

تکنیکی معاون
عزیز امین، میں جان سکتا ہوں کہ آپ کے بلاگ پر کتنی پوسٹس تھیں؟ اور ان میں آپ نے خود سے کتنی پوسٹس لکھی اور کتنی ادھر ادھر سے کاپی کاپی کی تھیں؟
جب آپ کو بلاگ کسی اور نے سیٹ اپ کرکے دیا ہو اور اس میں آپ کی اپنی ایک بھی کاوش شامل نہ ہو تو اس بلاگ کے ختم ہونے کا آپ کو کیوں افسوس ہے؟
 
فہیم

دھیرج نبیل بھائی دھیرج:)
 
جزاک اللہ محترم نبیل جی
نایاب
 
Top