میری پہچان کا مسئلہ

عسکری

معطل
میری پہچان کا مسئلہ کوئی نہیں ہے بس یوزر نیم کا ہے جناب :D کوئی اچھا سا بتائیں اردو میں کرانا ہے اور آخری بار ہے اس لیے ذرا سوچ کر جو میرے مزاج کے مطابق ہو۔میں نے شاہین چنا تھا :p
 

شمشاد

لائبریرین
مندرجہ بالا تجویزوں کو شارٹ لسٹ کر کے کیوں نے اسمبلی میں بل پیس کیا جائے اور وہاں سے منطور کروا لیا جائے؟

اب یہ فیصلہ تم کر لو کہ قومی اسمبلی سے کروانا ہے یا کسی صوبائی اسمبلی سے؟
 

یوسف-2

محفلین
یا پھر اپنی سابقہ شناخت ”عبد اللہ“ کو بحال کروا لیں۔ اللہ کے سچے بندے بن جائیں گے ان شاء اللہ
 

یوسف-2

محفلین
Pakistani کو ہی مشرف بہ اردو کرکے پاکستانی رکھ لیں۔ آپ میں ویسے بھی بہت زیادہ ”پاکستانیت“ پائی جاتی ہے۔ :D
 

یوسف-2

محفلین
ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہر تجویز شدہ نام کی فیس سو ریال کے حساب سے ادا کی جائے گی اور منتخب شدہ نام کو ہزار ریال کا خصوصی انعام دیا جائے گا۔ :) لہٰذا اپنی تجاویز زیادہ سے زیادہ پیش کیجئے۔ عمران بھائی کی جیب سے فاضل ریال باہر نکل کر ہم تک پہنچنے کے لئے بے چین ہیں۔ :)
 
Top