میری طرف سے بھی کچھ پیش خدمت ہے

تعبیر

محفلین
چلین جی آج میں یہاں بھی کچھ شیئر کر لوں تاکہ سند رہے کہ میں بے ادب نہیں ہوں بلکہ تھوڑی ہہت با ادب بھی ہوں :grin:





ڈاکٹر مریض سے: اب طبعیت کیسی ہے؟؟؟

مریض: ڈاکٹر صاحب پہلے سے زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر:دوائی کھا لی تھی نا؟؟؟

مریض: نہیں ڈاکٹر صاحب دوائی کی شیشی تو بھری ہوئی تھی۔


ڈاکٹر:ارے جناب میرا مطلب ہے کہ دوائی لے لی تھی نا۔

مریض؛جی آپ نے دوائی دی تھی اور میں نے لے لی تھی۔

ڈاکٹر:غصے سے ابے دوائی پی لی تھی کیا؟؟؟

مریض:اوہو نہیں ڈاکٹر صاحب دوائی تو لال تھی۔

ڈاکٹر:(تیز آواز میں چلاتے ہوئے) کیا دوائی کو ہی لیا تھا؟؟؟


مریض: نہیں ڈاکٹر صاحب پیلیا تو مجھے تھا۔


ڈاکٹر؛ (دل میں گالیاں دیتے ہوئے اور اپنے بال نوچتے ہوئے) دوائی کو منہ لگا کر پیٹ میں دالا تھا کہ نہیں۔

مریض: نہیں ڈاکٹر صاحب


ڈاکٹرِ؛ کیوں؟؟؟

مریض: کیونکہ ڈھکن بند تھا۔

ڈاکٹر:‌تو کھولا کیوں نہیں؟؟؟

مریض: صاحب آپ نے ہی تو کہا تھا کہ شیشی کا ڈھکن بند رکھنا

ڈاکٹر: ہاتھ جوڑتے ہوئے تیرا علاج میں نہیں کر سکتا

مریض:اچھا صاحب یہ تو بتا دو کہ میں ٹھیک کیسے ہونگا
 

تعبیر

محفلین
ایک اور


ایک بہت حساس اور اہم اسامی کے لیے امیدواروں کے انٹرویو ہو رہے تھے۔
افسر نے ایک امیدوار سے پوچھا "فرض کرو تم مجھ سے ملنے میرے گھر پر آئے ہو ۔ میری بیوی کہتی ہے کہ صاحب گھر پر نہیں ہیں اور ساتھ میں یہ بھی کہتی ہے کہ اندر آجاؤ تو تم کیا کرو گے؟؟؟"


امیدوار نے کافی سوچ کے بعد جواب دیا

"سر کیا آپ اپنی بیوی کی تصویر دکھا سکتے ہیں مجھے؟؟؟"
 

تعبیر

محفلین
ایک اور


بیٹا؛ امی اس بار ہ سارے پٹاخے اس دکان سے لینگے


ماں: پر بیٹا یہ تو گرلز ہاسٹل ہے پٹاخوں کی دکان نہیں

بیٹا؛لیکم ابو تو کہ رہے تھے کہ ساری پھلجھڑیاں یہیں رہتی ہیں

(میں یہ سوچ سوچ کر لطف اٹھا رہی ہوں کہ گھر جا کر ماں نے کیا اعلیٰ مظاہرہ کیا ہو گا آتش بازی کا) ہاہاہا
 

طالوت

محفلین
آپ کے بے ادب ہونے کا تو گمان بالکل نہیں ، اور باادب ہونے کے لیئے کسی کاوش کی ضرورت نہیں ، اچھی شیرینگ ہے
وسلام
 

جیا راؤ

محفلین
چلین جی آج میں یہاں بھی کچھ شیئر کر لوں تاکہ سند رہے کہ میں بے ادب نہیں ہوں بلکہ تھوڑی ہہت با ادب بھی ہوں :grin:





ڈاکٹر مریض سے: اب طبعیت کیسی ہے؟؟؟​

مریض: ڈاکٹر صاحب پہلے سے زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر:دوائی کھا لی تھی نا؟؟؟​

مریض: نہیں ڈاکٹر صاحب دوائی کی شیشی تو بھری ہوئی تھی۔


ڈاکٹر:ارے جناب میرا مطلب ہے کہ دوائی لے لی تھی نا۔​

مریض؛جی آپ نے دوائی دی تھی اور میں نے لے لی تھی۔

ڈاکٹر:غصے سے ابے دوائی پی لی تھی کیا؟؟؟​

مریض:اوہو نہیں ڈاکٹر صاحب دوائی تو لال تھی۔

ڈاکٹر:(تیز آواز میں چلاتے ہوئے) کیا دوائی کو ہی لیا تھا؟؟؟​


مریض: نہیں ڈاکٹر صاحب پیلیا تو مجھے تھا۔


ڈاکٹر؛ (دل میں گالیاں دیتے ہوئے اور اپنے بال نوچتے ہوئے) دوائی کو منہ لگا کر پیٹ میں دالا تھا کہ نہیں۔​

مریض: نہیں ڈاکٹر صاحب


ڈاکٹرِ؛ کیوں؟؟؟​

مریض: کیونکہ ڈھکن بند تھا۔

ڈاکٹر:‌تو کھولا کیوں نہیں؟؟؟​

مریض: صاحب آپ نے ہی تو کہا تھا کہ شیشی کا ڈھکن بند رکھنا

ڈاکٹر: ہاتھ جوڑتے ہوئے تیرا علاج میں نہیں کر سکتا​


مریض:اچھا صاحب یہ تو بتا دو کہ میں ٹھیک کیسے ہونگا


زبردست !
کل ہی مجھے یہ ایس ایم ایس آیا تھا۔۔۔۔ :grin:
 

فرخ منظور

لائبریرین
سردار جی پہلی بار ہوائی جہاز پر سوار ہوئے- جہاز رن وے پر دوڑنے لگا تو سردار جی سخت پریشانی کے عالم میں کسی طرح جہاز کے کپتان کے کیبن میں داخل ہوگئے اور کہنے لگے "اوئے مجھے دیر ہو رہی ہے اور تو بائی روڈ جا رہا ہے" -
 
Top