میری بیٹی بہت مہنگی ہے

کامران

محفلین
ایک لڑکا اپنے لیے ایک لڑکی کا رشتہ مانگنے گیا۔ لڑکی کا باپ اُسے ملا خوش آمدید کہا
اُس کی طرف دیکھا اور کہا :

اس سے پہلے کہ تم کچھ کہو میں تم سے کچھ کہنا چاہتا ہوں

مجھے صرف ایک سوال کا جواب دے دو اگر تمہارا جواب صحیح ہوا تو ہاں سمجھو وگرنہ سمجھ لو کہ مقدر میں لکھا غالب
آچکا ہے

لڑکا اس بات سے خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے انکل آپ سوال بتائیں باپ نے لڑکے کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے
سوال کیا :

فجر کی اذان کب ہوتی ہے

نوجوان حیران پریشان ہو کر ساڑھے تین بجے تین پچپن پر پونے چھے بجے یہ جواب تھا

لڑکی کا باپ نوجوان کی طرف دیکھ کر کہتا ہے میری بیٹی بہت مہنگی ہے میرا خیال ہے تمہارا

حق مہر اُس کے لیے ناکافی ہے

اے اللہ مسلمان لڑکیوں کو اچھے دیندار خاوند دے اور مسلمان لڑکوں کو نیک بیویاں عطا فرما

آمین
 

نایاب

لائبریرین
کیا ہی خوب طنز اور کیا ہی بہترین دعا کا مرکب ہے ۔
بہت خوب شراکت محترم کامران بھائی
آپ کے ڈسپلے میں " ڈھانچہ " کچھ زیادہ خوفناک نہیں لگ رہا ؟
 

کامران

محفلین
بھائی میری اور کوئی تصویر نہیں تھی اس لیے جلدی میں یہی لگا دی
شکریہ پسندیدگی کا (تحریر کی)
 
Top