میری بہنا !

عسکری

معطل
سعود بھائی نے جو ظلم کیا ہوا ہے نا بہن سے ترقی دے کر خالہ آنٹی نا کہنے والا یہ ظلم ہے بھئی ۔اب تو ہماری آدھی ممبرز میری امی کی ایج کی ہیں :grin:
 
پیارے عبدللہ بھائی آپ بھی تو ہماری نظروں میں ننھے منے بچے سے زیادہ نہیں ہیں۔ یعنی اس بات کا پورا امکان ہے کہ ہماری کچھ بہنیں آپ کی آنٹی ہوں۔ بوڑھے تو ہم ہیں ناں آپ تھوڑی نہ ہیں۔ :) :) :)
 
عسکری

معطل
پیارے عبدللہ بھائی آپ بھی تو ہماری نظروں میں ننھے منے بچے سے زیادہ نہیں ہیں۔ یعنی اس بات کا پورا امکان ہے کہ ہماری کچھ بہنیں آپ کی آنٹی ہوں۔ بوڑھے تو ہم ہیں ناں آپ تھوڑی نہ ہیں۔ :) :) :)

دیکھ لیں بھئی اب آپ ترقی دیں پیچھے لائن لگی ہے بٹیا رانیوں کی کچھ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر آنٹی خالہ کا درجہ دیں نا پلییز :rolleyes:
 
آپ کی بات پر اجلاس بلا کر غور کیا جائے گا۔ اور سرکاری اجلاسوں کی طرح اس کا نتیجہ بھی کہیں تو ابھی سے بتا دیا جائے۔ :)
 
عسکری

معطل
آپ کی بات پر اجلاس بلا کر غور کیا جائے گا۔ اور سرکاری اجلاسوں کی طرح اس کا نتیجہ بھی کہیں تو ابھی سے بتا دیا جائے۔ :)

مطلب کہ آپ نے عوام کو بے وقوف بنانا ہے ؟ہم اب وہ والے نہیں رہے بھوک ہڑتال جلسے جلوس بھی کرتے ہیں۔ آپ نے سمجھا کیا ہوا ہے 100 سال کی نانی اماں بھی بٹیا رانی اور 12 سال کی بچی بھی نہیں یہ نہیں چلے گا اب :rollingonthefloor:
 
چلیں اگر آپ بھوک ہڑتال کی ضد کرتے ہیں تو منسٹری آف بگ بردرس کی جانب سے آپ کے لئے سائبان کا انتظام کر دیا جائے گا۔ :)
 
عسکری

معطل
چلیں تو ٹھیک ہے پھر ایسا تو ایسا سہی ویسے بھوک ہڑتال میں کیا کچھ کھایا جا سکتا ہے یہ تو بتا دیں میں سوکھی ہڑتال نہیں کر سکتا :rolleyes:
 
بھوک ہڑتال میں لوگ عموماً گالیاں، مار، دھکے، جوتے، دانٹ، پھٹکار اور چوٹ وغیرہ کھاتے ہیں نیز غصہ پیتے ہیں۔ کم از کم ہم نے اپنے شہر میں تو یہی دیکھا ہے، آپ کے یہاں کیا کچھ کھانے پینے کا انتظام ہوتا ہے اس کی بابت ہمیں چنداں علم نہیں۔ :)
 
نہیں نہیں یہ تھوڑی ہوتا ہے ہمیں تو بس بھوک ہڑتال کرنی ہے جس میں آدھا کلو کڑاھی گوشت دوپہر کو رات کو کوئی سبزی دال اور ناشتہ پائے یا چنے کا ہو ہم نے اچھے کاز کے لیے ہڑتال کی ہے محفل کے بڑی بوڑھیاں ہمارے کاز کے ساتھ ہیں جا کر پوچھ لیں ان سے ۔;)
 
آپ محفل کی بات کرے ہیں پیارے، ایک عالمی اعلان کرکے دیکھ لیں کہ کتنے ہاتھ اٹھتے ہیں اس سوال پر:

"سبھی معمر خواتین نزولی ترتیب عمر کی بنیاد پر اپنے ہاتھ اٹھائیں اور دادی اماں کا خطاب مفت لے جائیں۔"

پھر بات کیجئے گا اپنے سپورٹرز کی "بھیڑ" کے ساتھ۔ :) :) :)

آپ کو شاید علم نہیں کہ خواتین کی عمر اور ماہ و سال کی گھڑیون میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ ان کی عمر کی گھڑیوں میں بیٹری نہیں لگتی۔ آپ کو یقین نہ ہو تو شمشاد بھائی سے دریافت فرما لیں۔ :)

ترجمہ: وقت کے ساتھ ساتھ ہماری اپیائیں بھی ہماری بٹیا رانی بن جائیں گی، اس کے مخالف توقع فضول ہے۔
 
عسکری

معطل
آپ ان کو ورغلائیں مت وہ پہلے ہو آپ کے جھانسے میں نہیں آئی ان کی اب ڈیمانڈ ہے کہ ان کو بزرگی عطا کی جائے اور سنیئر سیٹیزن کی ریسپکٹ دی جائے :laughing:
 
اب چھوڑیں بھی، کیوں اتنے خوبصورت موضوع کا ستیاناس کرتے ہیں۔ آپ کو پتہ نہیں ہے شاید کہ محفل کی ننھی ننھی پریاں اپنے سعود بھیا کو تنگ کر کے رکھ دیں گی کیوں کہ ان کے پیارے سے دھاگے کا یہ حشر جو ہوا ہے۔ ویسے آپ بھی خطرے سے باہر نہیں ہیں، بعد مین یہ مت کہیے گا کہ سعود بھیا نے آگاہ نہیں کیا۔ :)
 
Top