مدیحہ گیلانی بہنا!یہ جھیل بالکل میرے گھر سے 5 منٹس کے فاصلے پر ہے​
1266303155_74452683_5-KUNDIAN-Mianwali-Services-1266303155.jpg
؎​
ارے واہ عینی ! آپ تو بہت آرٹسٹک جگہ پر رہتی ہو ۔۔۔بہت خوبصورت جھیل ہے ۔۔۔۔قدرت کا شہکار:)
 
مہ جبین

محفلین
بہت خوبصورت اور فطرت کے قریب ، بہت حسین و دلکش تصاویر
دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا
یہ قدرتی حسن سے مالامال نظارے دیکھ کر دل میں ایک طمانیت کا احساس ہوتا ہے
صرف تصویریں دیکھنے سے ایسی خوشی ملتی ہے تو وہاں جاکر کتنا سکون ملتا ہوگا

بہت شکریہ نیرنگ خیال اتنی اچھی تصویریں پوسٹ کرنے کا
جیتے رہو
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

بہت شکریہ آپی۔ سکون تو ہوتا ہے وہاں۔ کوئی شک نہیں۔ :)
 
محمدعمر

محفلین
ساجد بھائی مال ڈنگر ہے۔ قربانی اکثر گھر کے جانور کی ہی ہوتی ہے۔ پر اب زیادہ توجہ نہیں دے پاتے ابو۔ کیوں کہ وہ اکیلے ہوتے ہیں وہاں۔ :) اور مزارعوں کے گھر ہی رہتا ہے سب :)
دعوت نامہ کیسا ساجد بھائی۔ آپ کے چھوٹے بھائی کا گھر ہے۔ جب دل کرے آئیے۔ کہیں تو میں آپکو ساتھ لیتا جاؤں لاہور سے اگلے چکر میں :)
یہ دعوت نامہ ہر خاص و عام کے لئے ہے تو پھر میں بھی آنا چاہوں گا
 
محمدعمر

محفلین
نیرنگ خیال
بہت اچھے امیجز پوسٹ کئے آپ نے
کافی خوبصورت علاقہ ہے
آپ دعوت دو یا نہ دو لیکن کبھی موقع ملا تو ماچھکے کا وزٹ ضرور کروں گا۔ ان شاء اللہ

امن و امان کے حوالے سے یہ علاقہ زیادہ سیف نہیں گنا جاتا آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں
 
میں اس طرف لکھنا بھول گیا تھا۔ بالکل یہ علاقہ ڈاکوؤں اور لٹیروں کی جنت ہے۔ ابھی پچھلے سال ہی کوئی 45 کے قریب اغواء اور 70 کے قریب قتل کے مقدمے درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لوٹ مار اور درندگی اس حصے کا خاصہ ہے۔ گذشتہ سال پولیس آپریشن میں 7 کے قریب پولیس والے بھی مارے گئے تھے۔ جنکی تصاویر تھانہ صدر کے باہر لگیں ہوئیں ہیں۔
امن وامان کی مخدوش صورتحال کی وجہ پنجاب اور سندھ پولیس کے درمیاں بارڈر لائن کا 1کلومیٹر کا حصہ بھی ہے۔جس میں ساری بلیم گیم چلتی ہے۔ علاوہ ازیں بڑے جاگیر داروں کی پشت پناہی بھی اس چیز کو بڑھاتی ہے۔
اک بڑی دلخراش حقیقت بتاتا چلوں کہ یہ لوگ جنکو اغواء کرتے تھے انکے پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر کنوؤں میں باندھ دیتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو یہ سب بھاگ گئے اور بعد میں ان کنوؤں سے بندھی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔ :cry::cry:
موٹر سائیکل کی چوری بہت ہے۔ :) باقی ویسے یہ پر امن علاقہ ہے۔ :p
 
تعبیر

محفلین
:applause::applause::applause:
بہت خو ب بہت ہی زبردست​
مزا آگیا​
میں حیران پیشان اور خوش بھی کہ آپ نے اتنی ساری تصویریں پوسٹ کی ہیں کہ ایک ہی دن میں آٹھ صفحات ہو گئے​
اب تو پاکستان میں رات سے صبح ہونے والی ہے لیکن نئی تصاویر کہاں ہیں​
یہ آپکی فوٹوگرافی ہے؟؟؟بہت ہی شاندار ہے اور زبردست ہے​
آپ کی طرف بھی رلھی ہوتی ہے حیرت ہوئی یہ دیکھ کر​
اگر یہ سندھ اور پنجاب کے بیچ میں ہے تو زیادہ تر کہاں کا کلچر پایا جاتا ہے یہاں؟؟؟​
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:applause::applause::applause:
بہت خو ب بہت ہی زبردست​
مزا آگیا​
بہت شکریہ اپیا آپکا۔ :)
میں حیران پیشان اور خوش بھی کہ آپ نے اتنی ساری تصویریں پوسٹ کی ہیں کہ ایک ہی دن میں آٹھ صفحات ہو گئے
میری تصاویر تو محض پہلے صفحے پر ہیں۔ باقی تو قرۃالعین اعوان بہنا کے تجربوں اور عاطف بٹ بھائی کے ان تجربوں سے منکر ہونے کی وجہ سے ادھر تک پہنچا یہ دھاگہ :p
اب تو پاکستان میں رات سے صبح ہونے والی ہے لیکن نئی تصاویر کہاں ہیں
نئی تصاویر۔۔۔ :eek: یہ ساری عید والے دن کی ہی ہیں۔ اور عید کو ابھی مر مر کر ہفتہ نہیں ہوا۔ :)
یہ آپکی فوٹوگرافی ہے؟؟؟بہت ہی شاندار ہے اور زبردست ہے
جی اپیا یہ میری ہی فوٹوگرافی ہے۔ اگر کہیں تو امیج نمبر بھی لگا دوں ہر تصویر کے ساتھ اور ٹائم بھی :ROFLMAO:
آپ کی طرف بھی رلھی ہوتی ہے حیرت ہوئی یہ دیکھ کر
اگر یہ سندھ اور پنجاب کے بیچ میں ہے تو زیادہ تر کہاں کا کلچر پایا جاتا ہے یہاں؟؟؟​
صادق آباد کلچر کے لحاظ سے کافی امیر شہر ہے۔ اک سائیڈ پر بلوچستان ہے۔ اور اک سائیڈ پر سندھ۔ پنجاب میں تو یہ ہے ہی۔ سرائیکی بیلٹ میں ہونے سے اسکا اثر بھی ہے۔ ویسے پنجابی اور سرائیکی کلچر حاوی ہے۔ لیکن بلوچی اور سندھی کلچر کے اثرات بھی نظر آتے ہیں رسوم و رواج میں۔
اب آتے ہیں ماچھکہ کی طرف۔
ماچھکہ میں سندھی اور بلوچی کلچر حادی ہے۔ شر ، لغاری اور ماچھی بلوچوں کے بڑے خاندان آباد ہیں۔ تو رعایا بھی انہی کی پیروی کرتی ہے۔ ماچھکہ میں صرف ہماری زمینیں ہی پنجابیوں کی ہیں۔ بقیہ یا تو بلوچ ہیں یا پھر ماچھی۔ ہاں یاد آیا اک جٹ فیملی بھی زمیندار ہے وہاں۔ :)
یہاں کی زبان سندھی اور سرائیکی کا آملیٹ ہے۔ اور عجب جنگلی سی زبان ہے۔ ویسے مجھے اس زبان کے آنے کی وجہ سے ماڑی موٹی سندھی بھی آتی ہے۔ :)
 
محمدعمر

محفلین
میں اس طرف لکھنا بھول گیا تھا۔ بالکل یہ علاقہ ڈاکوؤں اور لٹیروں کی جنت ہے۔ ابھی پچھلے سال ہی کوئی 45 کے قریب اغواء اور 70 کے قریب قتل کے مقدمے درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لوٹ مار اور درندگی اس حصے کا خاصہ ہے۔ گذشتہ سال پولیس آپریشن میں 7 کے قریب پولیس والے بھی مارے گئے تھے۔ جنکی تصاویر تھانہ صدر کے باہر لگیں ہوئیں ہیں۔
امن وامان کی مخدوش صورتحال کی وجہ پنجاب اور سندھ پولیس کے درمیاں بارڈر لائن کا 1کلومیٹر کا حصہ بھی ہے۔جس میں ساری بلیم گیم چلتی ہے۔ علاوہ ازیں بڑے جاگیر داروں کی پشت پناہی بھی اس چیز کو بڑھاتی ہے۔
اک بڑی دلخراش حقیقت بتاتا چلوں کہ یہ لوگ جنکو اغواء کرتے تھے انکے پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر کنوؤں میں باندھ دیتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو یہ سب بھاگ گئے اور بعد میں ان کنوؤں سے بندھی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔ :cry::cry:
موٹر سائیکل کی چوری بہت ہے۔ :) باقی ویسے یہ پر امن علاقہ ہے۔ :p

یعنی کہ جو کچھ امن و امان کے حوالے سے میں نے اس علاقے کے بارےمیں سن رکھا تھا وہ بالکل صحیح ہے۔ بھونگ، مرید شاخ، کشمور اور اس سے ملحقہ دوسرے علاقوں کے بارے میں بھی ایسی باتیں سنی ہیں
 
نہیں ایسی بات نہیں ہے۔ راجن پور اور رجھان والی سائیڈ سے بہت بہتر ہے یہ علاقہ۔ لیکن اس موضوع پر تفصیلاً روشنی رات تک ادھار رکھی جائے۔ :)
 
عاطف بٹ

محفلین
میری تصاویر تو محض پہلے صفحے پر ہیں۔ باقی تو قرۃالعین اعوان بہنا کے تجربوں اور عاطف بٹ بھائی کے ان تجربوں سے منکر ہونے کی وجہ سے ادھر تک پہنچا یہ دھاگہ :p
بہت معذرت کہ میں نے آپ کے دھاگے کے ساتھ وہی سلوک کیا جو اب سے پہلے کئی بار میرے اپنے دھاگوں کے ساتھ ہوچکا ہے۔ :p
 
عاطف بٹ

محفلین
اس بات پر تو کوئی معذرت کی ہی نہیں جاسکتی اس لیئے کہ یہ تو محفل کی ریت ہے :heehee:
بالکل صحیح کہا آپ نے۔ میں تو بھول ہی گیا تھا۔ :)
نین بھائی، میری معذرت واپس کردیں غلطی سے آپ کی طرف آگئی تھی۔ :p
واہ عینی، اگر آپ نہ ہوتیں تو نہ ہی اس دھاگے کا حلیہ بگاڑنا ممکن ہوتا اور نہ ہی معذرت واپس لینے کا احساس ہوتا! :p بہت شکریہ! ;)
 
قرۃالعین اعوان

کوئی بات نہیں بگاڑ کے لیئے میری خدمات حاضر رہیں گی آخر میں نے بھی تو کئی بدلے چکانے ہیں:heehee:
 
Top